Tag: announce squad

  • پی سی بی کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

    پی سی بی کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

    لاہور: پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، آسٹریلیا کیخلاف فاتح ٹیسٹ اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سلیکشن کمیٹی نےنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جسکی منظور چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دی ہے۔

     پاکستان نے حالیہ ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر سے وائٹ واش کیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ نو نومبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی نئے چیلنج کیلئے تیاریاں مکمل کریں تاکہ فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھا جاسکے۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے معین خان کو بیک وقت دو عہدوں پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ مناسب وقت دیکھ کر معین خان کو تبدیل کیا جائیگا۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو کلین سوئپ کرنے والے قومی اسکواڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنید خان ، وہاب ریاض اور عمر گل کی عدم فٹنس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

    آسٹریلیا سے سیریز کے بعد قومی ٹیم وطن واپسی نہیں آئی۔

    گرین شرٹس نو نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی کے میدان میں اترے گی، قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔