Tag: announce today

  • آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں کسی قسم کے دروبدل کا امکان نہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی معاشی اعداد وشمار اور خاص طور افراط زر کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان کرے گی۔

    جاری کھاتوں کے خسارے میں دو سو فیصد کا اضافہ، بیرونی کھاتے دار دباؤ کا شکار ہے نتیجتاً مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ ماہ مہنگائی میں اضافے کے شرح چار اعشاریہ آٹھ فیصد رہی جو کہ اپریل دوہزار سولہ میں چار اعشاریہ دو فیصد تھی۔


    مزید پڑھیں : آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 5.75 کی موجودہ سطح پر برقرار


    ایسے میں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کسی قسم کے دروبدل کا امکان نہیں تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملکی معیشت کو درپیش مسائل کی نشاندہی ضرور کی جائے گی ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں آخری بار اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کی تھی، اس وقت شرح سو د پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد ہے، جو ملکی تاریخ میں 42 سال کی کم ترین سطح ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب کا 1650 ارب روپے مالیت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    پنجاب کا 1650 ارب روپے مالیت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    لاہور: نئے مالی سال کیلئے پنجاب کے سولہ سو پچاس ارب روپے مالیت کا بجٹ آج سہ پہر پیش کیا جائیگا، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا پنجاب کے لئے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے بعد پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے بجٹ اجلاس کے لئے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، اسپیکر رانا محمد اقبال اجلاس کی صدارت کریں گے، قریبی عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے۔

    بجٹ میں خدمات پرسیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز زیرِ غور آنے کا امکان ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافے کی تجویز دیے جانے کا امکان ہے۔

    بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ تعلیم، صحت، مواصلات سمیت دیگر محکموں کی نئی ترقیاتی اسکیمیں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل ہونگی۔

    بجٹ میں کوئی نیا میگاپراجیکٹ زیر غور نہیں ہے اورنج ٹرین کے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا تاہم تعلیم ، صحت ، مواصلات اور دیگر محکموں کی نئی ترقیاتی سکیمیں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل ہوں گی، بجٹ میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

    صوبائی محاصل کا ہدف 278 ارب مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ رقم شاہراہوں کی مد میں 70 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ بجٹ تجاویز کے مطابق تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 42، صحت کیلئے 26 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔

    شہری ترقی کی مد میں 16 ارب، ٹرانسپورٹ کیلئے 32 جبکہ 142 نئے منصوبوں پر 70 ارب، پینے کے صاف پانی کی سکیموں کیلئے 30 ارب، لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 6 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔

    کسانوں کیلئے 50 ارب کا خصوصی پیکیج اور سو ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے جانے کی توقع ہے، آبپاشی پر 40، توانائی کیلئے 18، ایمرجنسی سروسز کیلئے ڈھائی ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، رنگ روڈ لاہور کیلئے دس اور کینال روڈ کی توسیع کیلئے 5 ارب مختص کئے جارہے ہیں۔