Tag: announced

  • شائقین کا انتظار ختم، آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، پریانکا کی فلم بھی شامل

    شائقین کا انتظار ختم، آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، پریانکا کی فلم بھی شامل

    سال 2025 کے لیے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا جس میں ہسپانوی تھرلر فلم ’ایمیلیا پیریز‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کا میلا 2 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گی، لاس اینجلس میں آگ لگنے کی وجہ سے آسکر ایوارڈز کی تاریخ کو تبدیل کیا گیا تھا۔

    آسکرز 2025 کیلئے ہسپانوی تھرلر فلم ’ایمیلیا پیریز‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے علاوہ فلم ’ویکیڈ‘بھی دس نامزدگیوں کے ساتھ فہرست میں موجود ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by The Academy (@theacademy)

    بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے اینورا،  اے کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، آئی ایم اسٹل ہیئر، نکل بوائز اور دی سبسٹینس بھی مقابلے کی دوڑ میں ہیں۔

    پریانکا چوپڑا کی عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی

    بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے کارلا سوفیا، سنتھیا اریوو، مائیکی میڈیسن، ڈیمی مور اور فرنینڈا ٹورس ہیں، بہترین اداکار کی کیٹیگری میں اداکار ایڈریئن بروڈی، ٹموتھی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فینیس اور سیبیسٹین اسٹین مدِ مقابل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by The Academy (@theacademy)

    اس کے علاوہ بہترین انٹرنیشنل فلم ایوارڈ کی نامزدگیوں میں آئی ایم اسٹل ہیئر، دی گرل ود دی نیڈل، ایمیلیا پیریز ، دی سیڈ آف دی سیکرڈ فگ اور فلو شامل ہیں۔

    جبکہ بہترین اینیمیٹڈ فلم فلو، انسائیڈ آؤٹ ٹو، میموائر آف اے اسنیل، والیس اینڈ گورمٹ: وینجیئن موسٹ فاؤل اور دی وائلڈ روبوٹ میں شامل ہیں۔

    نامزد فلموں میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں فلمائی گئی شارٹ فلم ’انوجا‘ بھی شامل ہے، یہ  بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر پہلی فلم ہے۔

  • ’مرزا پور‘ ویب سیریز کے شائقین کے لیے خوشخبری

    ’مرزا پور‘ ویب سیریز کے شائقین کے لیے خوشخبری

    فرحان اختر بھارتی فلم انڈسٹری میں پہلی بار ایکبلاک بسٹر سیریز کو اسٹریمنگ ہٹ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے سینما گھروں میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    بھارتی فلمساز و اداکار فرحان اختر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مرزا پور دی فلم کا پرومو جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور ویب سیریز مرزا پور کو شائقین کے لیے جلد فلم کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔

    اداکار نے مرزا پور دی فلم کا ٹیزر جاری کردیا ہے جس میں اداکار پنکج ترپاٹھی، علی فضل، اور دیویندو ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ جلوہ گرہ ہوں گے، 2026 میں ریلیز ہونے والی مرزا پور فلم کی ہدایت کاری اس سیریز کے اصل تخلیق کار پونیت کرشنا کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farhan Akhtar (@faroutakhtar)

    فرحان اختر نے فلم کا پرومو شیئر کیا جس میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور دیوینندو ایک بڑا خطرہ مول لینے کی بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

     فضل، گڈو بھیا کے کردار میں، اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ خطرہ مول لینا اس کا یو ایس پی ہے، جبکہ دیویندو، منا کے طور پر سب کو یاد دلاتے ہیں کہ ’’ہم کہتے ہیں نا، ہم امر ہیں ‘‘۔

    اس کے علاوہ پنکج ترپاٹھی ٹیزر میں شائقین سے یہ وعدہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ مرزا پور فلم، ویب سیزیز سے زیادہ چونکا دینے والی اور سنسنی خیز ہوگی۔

    فلمساز نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب بھوکال بھی بڑا ہوگا اور پردہ بھی مرزاپور دی فلم جلد آرہی ہے‘۔

    واضح رہے کہ مرزا پور سیزن ون 2018، سیزن 2 سال 2020 میں ریلیز ہوا جبکہ رواں سال اس مشہور زمانہ ویب سیریز کا ایک بونس ایپی سوڈ بھی ریلیز کیا گیا جس میں مشہور کردار منا بھیا کو ایک مرتبہ پھر دکھایا گیا۔

  • آئیسکو کا صارفین کی سہولت کیلئے بڑا اعلان

    آئیسکو کا صارفین کی سہولت کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے صارفین کی سہولت کے لیے بل کو اقساط میں ادا کرنے کا ریلیف دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بل اقساط میں ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

    اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخوں میں توسیع کی جارہی ہے۔

    اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا کہ بجلی صارفین کسی سرکاری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئیسکو نے راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر کو خط لکھا تھا کہ صارفین گروپس کی صورت میں آئیسکو کے مختلف دفاتر جا رہے ہیں، آئیسکو کے ملازمین کو ڈیوٹی سرانجام دینے میں مشکلات اور بے سکونی کا سامنا ہے اس لیے آئیسکو کے دفاتر میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔

  • ہارر سیریز ’وینزڈے‘ کے سیزن 2 کا اعلان

    امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے مقبول ترین ہارر کامیڈی ویب سیریز وینزڈے کے سیزن 2 کا اعلان کردیا۔

    معروف امریکی ٹی وی سیریز دی ایڈمز فیملی کی اسپن آف سیریز وینزڈے 23 نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی جس نے مقبولیت کے ریکارڈز توڑ دیے۔

    وینزڈے کی کہانی ایڈمز جوڑے کی بیٹی وینزڈے ایڈمز کے گرد گھومتی ہے جو ایک قتل کا سراغ لگاتی ہے۔

    اس سیریز کے سیزن 2 کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم اب نیٹ فلکس کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے کہ سیریز کا دوسرا حصہ بھی پیش کیا جائے گا۔

    ٹم برٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز نے مقبولیت میں اسٹرینجر تھنگز سیزن 4 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں وینزڈے کو ایک ارب گھنٹوں سے زائد بار دیکھا گیا۔

    سیریز کو اب تک 83 ممالک میں دیکھا جاچکا ہے۔

    اس سے پہلے نیٹ فلکس کی سیریز اسٹرینجر تھنگز سیزن 4 اور کورین سیریز اسکوئڈ گیمز نے مقبولیت کے ریکارڈز توڑے تھے۔

  • سعودی عرب کا کنگ فیصل پرائز: فاتحین کون ہیں؟

    ریاض: سعودی عرب کے معتبر ترین کنگ فیصل پرائز 2023 کا اعلان کردیا گیا، اس سال 2 خواتین سائنسدانوں کے لیے بھی میڈیسن اور سائنس کیٹیگریز میں کنگ فیصل پرائز کا اعلان کیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں 2023 کا کنگ فیصل پرائز جیتنے والوں میں ایک اماراتی، مراکشی، جنوبی کوریائی، 2 برطانوی اور 3 امریکی شہری شامل ہیں۔

    یہ ایوارڈ کرونا کی ویکسین تیار کرنے والوں، نینو ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں، عربی زبان و ادب، اسلامی علوم اور اسلام کے لیے خدمات دینے پر ہر شعبے میں ممتاز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

    کنگ فیصل پرائز جنرل سیکریٹریٹ نے فاتحین کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے کنگ فیصل پرائز کی سلیکشن کمیٹیوں نے سوموار سے بدھ تک ہونے والے باریک بینی سے غور و خوض کے بعد انعام کی 5 کیٹیگریز کے لیے فیصلے کیے ہیں جن میں اسلام کی خدمت، اسلامی مطالعہ، عربی زبان و ادب، طب اور سائنس شامل ہیں۔

    کنگ فیصل پرائز فارسروس ٹو اسلام 2023 مشترکہ طور پر متحدہ عرب امارات کے شیخ ناصر بن عبد اللہ اور جنوبی کوریا کے پروفیسر چوئی ینگ کل حمد کو دیا گیا ہے۔

    اسلامی فن تعمیر کے موضوع پر 2023 کا کنگ فیصل پرائز فار اسلامک اسٹڈیز برطانیہ کے پروفیسر رابرٹ ہلن برینڈ کو دیا گیا ہے۔

    اس سال کا کنگ فیصل پرائز برائے عربی زبان و ادب، کلاسیکی عربی بیانیہ اور جدید نظریات کے موضوع پر مراکش کے پروفیسر عبدالفتاح کلیتو کو دیا گیا ہے۔

    کنگ فیصل پرائز برائے میڈیسن برائے 2023 جو وبا اور ویکسین کی تیاری پر توجہ مرکوز کرتا ہے، مشترکہ طور پر امریکا سے پروفیسر ڈین ہنگ باروچ اور برطانیہ سے پروفیسر سارہ کیتھرین گلبرٹ کو دیا گیا ہے۔

    کنگ فیصل پرائز برائے سائنس اس سال کیمسٹری میں مشترکہ طور پر امریکا سے پروفیسر جیکی یی رو ینگ اور پروفیسر چاڈ الیگزینڈر میرکن کو دیا گیا ہے۔

  • الیکشن قریب آتے ہی اتحادی حکومت نے عوام پر نیا جال پھینک دیا

    الیکشن قریب آتے ہی اتحادی حکومت نے عوام پر نیا جال پھینک دیا

    اسلام آباد: اتحادی حکومت نے الیکشن قریب آتے ہی عوام پر ترقیاتی اسکیموں کا جال پھینک دیا، نئی اسکیموں کا اعلان کر کے پرانی اور ضروری اسکیمز کی کٹوتیاں شروع کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت نے الیکشن کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے نئی ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کردیا۔ ترقیاتی بجٹ میں نئی درجنوں ترقیاتی اسکیمیں شامل کردی گئیں۔

    حال ہی میں جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق پہلے سے جاری 72 پروجیکٹس کے فنڈز کی کٹوتی ہوگی، بجٹ میں ان اسکیموں کی منظوری لے لی گئی تھی۔ ان اسکیموں کے لیے 23 ارب کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

    دستاویز کے مطابق تعلیم اور صحت سمیت پسماندہ علاقوں کے فنڈز کی بھی کٹوتی ہوگی، اسلام آباد میں چڑیا گھر بنانے کا 10 کروڑ کا پروجیکٹ فنڈز سے محروم رہے گا جبکہ کوئٹہ میں گرلز اسکول بنانے کا منصوبہ بھی فنڈز سے محروم رہے گا۔

    کراچی اور گوجرانوالہ شہر میں سڑکوں کے فنڈز میں کٹوتی ہوگی، پنگجور، خضدار، پورن میں گرڈ اسٹیشن کے پراجیکٹ کے فنڈز میں بھی کمی ہوگی۔

    ایل او سی کے پروجیکٹ میں 30 کروڑ روپے، ملیریا اور ایچ آئی وی پروگرامز سے 20 کروڑ روپے، وزارت ثقافت اور قومی ورثے کے پروجیکٹ سے 35 کروڑ روپے، کی کٹوتی ہوگی۔

    انوویشن سپورٹ پروگرام میں سے 5 ارب روپے، روات فیض آباد میٹرو بس منصوبے میں 1 ارب روپے اور پسماندہ علاقوں کی بحالی کے پروگرام سے 2 ارب روپے کی کٹوتی ہوگی۔

    مجموعی طور پر صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں سے 8.7 ارب روپے اور اسپیشل ایریاز کے منصوبوں سے 1.5 ارب روپے کاٹ لیے جائیں گے۔

  • کراچی گرین لائن بس، اہم تبدیلی کا اعلان

    کراچی گرین لائن بس، اہم تبدیلی کا اعلان

    کراچی گرین لائن بس حکام نے 17 رمضان المبارک سے چاند رات تک گرین لائن چلنے کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

    گرین لائن بس حکام کے مطابق عید کی آمد قریب ہونے کے باعث مسافروں کی سہولت کیلیے بس سروس چلنے کے اوقات میں 2 گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے، تاہم یہ اضافہ عارضی ہے اور صرف چاند رات تک نافذ العمل ہوگا تاکہ عید شاپنگ کیلیے آنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    حکام نے بتایا کہ نئے عارضی شیڈول کے مطابق عبداللہ چوک سرجانی سے نمائش تک صبح 7 سے رات ساڑھے 11 تک بس سروس چلے گی جب کہ نمائش سے عبداللہ چوک تک صبح 7 سے رات ساڑھے 12 تک بس سروس فعال ہوگی۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل گرین لائن بس سروس کے اوقات صبح 7 سے رات 10 بجے تک تھے، عید کی شاپنگ کے دوران رش کے باعث شہریوں کی آسانی کے لیے اوقات بڑھائے گئے ہیں جب کہ نمائش سے سرجانی اورسرجانی سے نمائش تک 40،40 بسیں چلائی جارہی ہیں۔

  • پاکستان کیخلاف سیریز، زخمی آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل نیسر کے متبادل کا اعلان

    پاکستان کیخلاف سیریز، زخمی آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل نیسر کے متبادل کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ بولر مائیکل نیسر کے زخمی ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے متبادل کھلاڑی کا اعلان کردیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کیخلاف 3میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر مائیکل نیسر پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور اس کی جگہ مارک اسٹیکٹی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے مزید ایک فاسٹ بولر برینڈن ڈوگیٹ اور آل راؤنڈر شان ایبٹ کو بھی ٹیسٹ سیریز کے لیے اسٹینڈ بائی پلیئرز کے طور پر ٹیم میں ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلوی بورڈ کے مطابق مائیکل نیسر کی جگہ ٹیم میں شامل مارک اسٹیکٹی آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل ہونے سے قبل وکٹوریہ کیخلاف اس ہفتے شیفلڈ شیلڈ میچ کھیلیں گے۔

    واضح رہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف پیر کے روز کوئنز لینڈ کے مارش ون ڈے کپ میچ میں نیسر کے پٹھوں میں کچھاؤ آیا تھا جس کی وجہ سے وہ دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ فروری 2015 میں تسمانیہ کے خلاف کوئنز لینڈ کے لےی فرسٹ کلاس کرکٹ ڈیبیو کرنے والے اسٹیکٹی  نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں51 میچوں میں 25.67 کی اوسط سے 182 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

    انہوں نے رواں شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں بھی 16.31 کی شاندار اوسط سے 29 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، دوسری جانب ڈوگیٹ نے اس سیزن میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 21.45 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کی ہیں وہ گزشتہ سال مئی یں جنوبی آسٹریلیا میں جانے سے پہلے شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ جیتنے والے کوئنز لینڈ سیٹ اپ کا حصہ بھی تھے۔

    دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیون اسمتھ (نائب کپتان)، ڈیوڈ وارنر، ایشٹن اگر، اسکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، کیمرون گرین، مارکس ہیرکس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لابوشین، ناتھن لیون، مشل مارش، مچل اسٹارک، مارک اسٹیکٹی اور مچل سویپسن۔

  • صارفین کی سہولت کیلئے مائیکرو سافٹ کا بڑا اعلان

    صارفین کی سہولت کیلئے مائیکرو سافٹ کا بڑا اعلان

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئی نسل کا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم 24 جون کو ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے یہ اعلان2 جون کو جاری ایک بیان میں کیا گیا۔

    سی ای او ستیہ نڈیلا اور چیف پراڈکٹ آفیسر پانوس پانے ونڈوز 10 کے ری ڈیزائن ورژن کو پیش کیا جائے گا، جس کا عندیہ گزشتہ دنوں ستیہ نڈیلا نے دیا تھا۔

    ونڈوز کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں افواہیں گزشتہ سال سے سامنے آرہی تھیں جس کا کوڈ نیم سن ویلی بتایا جارہا تھا مگر مئی میں ستیہ نڈیلا نے مائیکرو سافٹ بلڈ ڈویلپر کانفرنس کے دورران تصدیق کی کہ ایک دہائی کے دوران ونڈوز کی سب سے اہم ترین اپ ڈیٹ کی جارہی ہے۔

    مختلف افواہوں کے مطابق اس اپ ڈیٹ میں ایک ری ڈیزائن اسمارٹ مینیو، ایکشن سینٹر، فائل ایکسپلورر اور ٹاسک بار کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ آپریٹنگ سسٹم کا انداز جدید کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھی متعدد نئے فیچرز اس آپریٹنگ سسٹم کا حصہ ہوں گے۔

    ستیہ نڈیلا نے اس نئے ورژن کے حوالے سے بتایا تھا کہ میں گزشتہ چند ماہ سے اسے استعمال کررہا ہوں اور میں نئے نسل کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں۔

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے آخری بار 2015 میں ونڈوز 10 کی شکل میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا جس نے ونڈوز 8.1 کی جگہ لی تھی۔

    ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ نیا آپریٹنگ سسٹم کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا مگر مختلف رپورٹس کے مطابق 2021 کے آخر تک اس کی ابتدائی شکل جاری ہوسکتی ہے۔

  • نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کے سیکوئل کا اعلان

    نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کے سیکوئل کا اعلان

    امریکی ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سال 2020 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں سے ایک اینولا ہومز کے سیکوئل کا اعلان کردیا، اینولا ہومز مشہور و معروف سراغ رساں شرلاک ہومز (فرضی کردار) کی بہن کی کہانی ہے۔

    نیٹ فلکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اینولا ہومز 2 کا اعلان کیا ہے، فلم کی مرکزی کردار ملی بوبی براؤن نے بھی اپنے انسٹا گرام پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ سیکوئل تیاری کے مراحل میں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @milliebobbybrown

    نیٹ فلکس کے مطابق اینولا کا مرکزی کردار برطانوی اداکارہ ملی بوبی براؤن ہی ادا کریں گی جبکہ ان کے بھائی شرلاک ہومز کا کردار بھی پچھلی فلم کی طرح ہنری کیول ادا کریں گے جو اپنے کردار سپر مین کے لیے مشہور ہیں۔

    یاد رہے کہ شرلاک ہومز اور اینولا ہومز کا کردار تخیلاتی ہے، شرلاک کے مصنف سر آرتھر کونن ڈائل ہیں جبکہ شرلاک کی بہن اینولا ہومز کا کردار امریکی مصنفہ نینسی اسپرنگر کا تخلیق کردہ ہے، نینسی نے 50 کے قریب کتابیں لکھی ہیں جبکہ متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں، اینولا ہومز کے بارے میں انہوں نے 6 ناولز لکھے ہیں۔

    شرلاک ہومز کے بارے میں اب تک متعدد فلمز اور ڈرامے بنائے جاچکے ہیں جبکہ بی بی سی کی پروڈکشن سیریز شرلاک نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہے، اینولا ہومز کے بارے میں یہ پہلی فلم تھی جس کے ہدایت کار ہیری بریڈبر ہیں۔

    یہ فلم سال 2020 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں سے ایک رہی جبکہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    فلم کے پہلے حصے میں اینولا کو اپنی ماں یوڈوریا (ہیلینا بونہم کارٹر) کے ساتھ اکیلے رہتے ہوئے دکھایا گیا تھا جو گھر میں رہتے ہوئے اپنی ماں سے دنیا کی بہترین تعلیم حاصل کرتی ہے۔ وہ ماں سے مارشل آرٹس اور مختلف کھیلوں جیسے نیزہ بازی وغیرہ میں بھی مہارت حاصل کرتی ہے۔

    بعد ازاں یوڈوریا غائب ہوجاتی ہے اور اینولا کے بھائی اسے واپس اسکول بھیج کر روایتی طرز زندگی گزارنے پر مجبور کرتے ہیں لیکن وہ وہاں سے بھاگ کھڑی ہوتی ہے۔ اینولا نہایت مضبوط، بے خوف، ذہین اور بہادر لڑکی ہے اور اپنے سراغ رساں بھائی شرلاک سے بھی دو ہاتھ آگے ہے۔

    فلم میں خواتین کے ووٹ دینے کی تحریک سفرج موومنٹ کو دکھایا گیا ہے جو پوری ایک صدی جاری رہی جس کے بعد خواتین کو ووٹ دینے کا حق ملا۔