Tag: announced

  • پاکستان، آسٹریلیا اور زمباوے پر مشتمل سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان، آسٹریلیا اور زمباوے پر مشتمل سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ہرارے: پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے پر مشتمل سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے سہ فریقی سیریز رواں سال یکم جولائی سے زمباوبے کے دار الحکومت ہرارے میں شروع ہوگی، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا، تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچز کھیلیں گے۔

    ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا، سہ فریقی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

    پاکستان سے نہ کھیلنے کی ضد، بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم

    خیال رہے کہ سہ فریقی ٹورنامنٹ سے قبل گرین شرٹس  آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم اس دورے سے قبل اپنے اہم ترین کھلاڑی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے، یاسر شاہ فٹنس ٹیسٹ میں بھی شرکت نہیں کریں گے، یاسر شاہ کی گروئن میں فریکچر بتایا گیا ہے اور انہیں فٹ ہونے کے لیے کئی ہفتے درکار ہیں۔

    دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا، یاسر شاہ ان فٹ ہوگئے

    یہ بھی یاد رہے کہ آج ملائیشیا کے دار الحکومت کوالامپور میں ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس چیئرمین نجم سیٹھی کی صدارت ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے تحفظات پر ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات کو سونپ دی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ٹرمپ نے چینی اشیاء پر60ارب ڈالرکے محصولات عائد کردیئے

    ٹرمپ نے چینی اشیاء پر60ارب ڈالرکے محصولات عائد کردیئے

    واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جارحانہ اقتصادی پالیسیوں کے تحت چینی مصنوعات کی درآمدات پر 50 ارب ڈالر سے زائد کے محصولات عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی جانب سے ٹیکنالوجی کی چوری کے حوالے سے کی گئی تحقیقات کے بعد چینی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’درآمدات پر محصولات عائد کرنے باوجود چین ہمارا دوست رہے گا‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ’میں چینی صدر شی جِن پنگ کی بہت عزت کرتا ہوں’میرے اور چینی صدر کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور میں انہیں اپنا دوست سمجھتا ہوں‘۔

    امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر یہ ٹیکسز ٹیکنالوجی کی چوری کو روکنے کے لیے عائد کیے گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مصنوعات پر ٹیکس لگانا پہلا اقدام ہے مستقبل میں مزید ایکشن لیے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس حکم نامے کے ذریعے امریکا میں ہونے والی چین کی سرمایہ کاری پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی اوران اقدامات سے امریکا کی اقتصادیات مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی۔

    وائٹ ہاؤس کے سینئر اقتصادی مشیر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’چین غیرمنصفانہ طریقوں سے امریکی کمپنیوں کی ٹیکنالوجی زبردستی حاصل کرکے اقتصادی بنیادوں فائدہ اٹھا رہا ہے‘ چینی درآمدات پرعائد کی جانے والی ڈیوٹیز کے ذریعے چین کی صنعتی یلغار کو روکا جائے گا۔‘

    امریکی صدر نے نئے محصولات کِن اشیاء پر عائد کیے ہیں فی الحال ان مصنوعات کی وضاحت نہیں کی گئی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائتھائزر کو چینی اشیاء کی مجوزہ فہرست تیار کرنے کی ہداہت ہے، جن پر یہ محصولات عائد کیے جائیں گے۔

    امریکا 15 روز میں چین کےغیرمنصفانہ تجارتی اقدامات کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کرے گا جس میں امریکی ٹیکنالوجی کی چوری میں ملوث چینی کمپنیوں کی فہرست بھی شامل ہو گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ لائتھائزر کو چین کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، جہاں امریکی کمپنیاں اپنی ٹیکنالوجی چین کو لائسنس جاری کرنے سے روکیں گی۔

    دوسری جانب چین کے وزیر تجارت کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین تجارتی جنگ سے خوف زدہ نہیں ہے، امریکا دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کرے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چین ہر طرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہم امریکا کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنی ان جارحانہ پالیسیوں سے باز رہے۔

    چینی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ چین نے بھی امریکی مصنوعات کی درآمدات پر تین ارب ڈالر کے ٹیکسز عائد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ جس میں امریکا سے درآمد ہونے والا سور کا گوشت، لوہے کے پائپ اور الومینیم مصنوعات اوردیگر اشیاء شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا زینب کےقاتلوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کیلئے 1کروڑانعام کااعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا زینب کےقاتلوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کیلئے 1کروڑانعام کااعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ شہباز شریف نے زینب کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کیلئے 1کروڑ روپے کا انعام اور پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے30،30 لاکھ امداد کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت قصور واقعے سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں قصور واقعے اور امن و امان کی حالیہ صورت حال پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ سیکیورٹی افسران کی شرکت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نےنااہلی پرآرپی اوقصورکی سرزنش کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے نااہلی پرآرپی او قصور کی سرزنش کرتے ہوئے قتل کا چالان 24گھنٹے میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کوآئندہ 24گھنٹےمیں یقینی بنایاجائے، گزشتہ ایک سال کےتمام کیسزپربھی پیشرفت کی جائے۔

    اجلاس میں شہبازشریف نے گزشتہ روز احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کے لیے 30 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان کیا اور زیادتی اور قتل کی سنگین واردات پر دہشتگردی کی دفعات لگانے کا عندیہ بھی دیدیا۔


    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کی مقتولہ زینب کےگھرآمد‘ اہلِ خانہ سےتعزیت


    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مقتولہ زینب کے گھر پر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لئے سعودیہ عرب میں تھے کہ خالہ کے گھر مقیم کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعد قتل کرنے کا یہ دسواں واقعہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

    نئی دہلی : بھارت کرکٹ بورڈ کی دھمکیاں کسی کام نہ آسکیں ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بگ تھری میں ناکامی کے بعد بھارت نے بدلے کی ٹھانی تھی اور چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی لیکن دو ہفتے بعد بی سی سی آئی کے غبارے میں سے ہوا نکل گئی اور معطلی کا خوف اور جرمانہ کا ڈر بی سی سی آئی نے گھٹنے ٹیک دیئے۔

    بھارت کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017ءکیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ شیکھر دھون، روہت شرما، یوورواج سنگھ، مہیندر سنگھ دھومی، ایشون، جدیجا، شامی، امیش، بمرا اور منیش بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں : بھارتی کرکٹ بورڈ کاچیمپیئنزٹرافی میں شرکت کا فیصلہ


    یاد رہے کہ گزشتہ روزنئی دہلی میں ہونےوالےبی سی سی آئی کےاجلاس میں چیمپیئنزٹرافی کا بائیکاٹ نہ کرنےکا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارت کی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    خیال رہے چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کےعلاوہ پاکستان،سری لنکا،بنگلہ دیش،آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور انہوں نےاپنی اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے آئی سی سی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی بات کی تھی، جس کے بعد آئی سی سی نےبھارتی کرکٹ بورڈ کو وراننگ دی تھی کہ اگر چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ نہ لیا تو بہت برا ہوگا۔ورلڈ کپ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سمیت تمام ایونٹ مں شرکت کےاہل نہیں ہوں گے۔

    چیمپینز ٹرافی 2017 کا ایونٹ  یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہو رہا ہے، جس میں بھارت اپنا پہلا میچ روائتی حریف پاکستان کے خلاف 4 جون کو کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 2002اور2013میں چیمپیئنزٹرافی کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔