Tag: Announcement of aid

  • ترکیہ وشام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

    ترکیہ وشام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

    اسلام آباد : پاکستان کی جانب سے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اور شام کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا، پاک فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیم بھی ہمراہ ہے۔ 

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام شام میں یکے بعد دیگرے دو زلزلوں سے ہونے والی اموات اور تباہی پرصدمے میں ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے نے برادر ملک میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی، پاکستان سوگوارخاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان متاثرہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہے اور غم کی اس گھڑی میں پاکستان متاثرہ شامی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتا ہے اور امدادی سرگرمیوں میں ہرممکن تعاون کے لیےتیار ہے۔

    علاوہ ازیں وزارت صحت اور آرمی کی میڈیکل ٹیمیں ترکیہ اور شام بھجوائی جائیں گی، وزیراعظم کی ہدایت پرامدادی سامان کا خصوصی طیارہ آج رات ترکیہ روانہ ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق سی130طیارہ چکلالہ ایئربیس سے آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیوٹیم لے کر ترکیہ پہنچے گا، کل صبح پی آئی اے کی پرواز امدادی دستہ اور15ٹن سامان لے کرروانہ ہوگی۔

    50افراد پر مشتمل امدادی دستے میں ریسکیور1122کے اہلکارشامل ہوں گے کل لاہور سے بھی سی130طیارہ،7ٹن امدادی سامان لے کراستنبول روانہ ہوگا۔

    ترکیہ اور شام روانہ کیے جانے والے امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگراشیائے ضروریہ شامل ہیں،8فروری سے پی آئی اے کے ذریعے15ٹن امدادی سامان یومیہ ترکیہ اور شام بھیجا جائے گا

     

  • عالمی بینک کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 2 ارب ڈالر امداد کا اعلان

    عالمی بینک کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 2 ارب ڈالر امداد کا اعلان

    عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے عہدیدار نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ملک پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کی خصوصی امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ سیلاب کی آفت سے متاثرہ پاکستان کو دو ارب ڈالر کی خصوصی امداد فراہم کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجنل ڈپٹی چیئرمین مارٹن ریزر نے پاکستان کی صورتحال کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیلاب سے جانی نقصان پر انہیں دلی افسوس ہے۔

    Displaced people walk on flooded highway, following rains and floods during the monsoon season in Sehwan, Pakistan, September 16, 2022. Reuters-Yonhap

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے لوگوں کی بحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

    ورلڈ بینک نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں پاکستان کے لیے سیلاب سے متعلق امداد کے لیے 850 ملین ڈالر فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ 2 بلین ڈالر کے اعداد و شمار میں وہ رقم شامل ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں 14 جون سے اب تک جاری مون سون کی موسلا دھاربارشوں سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں میں1638 سے زائد شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

  • روس افغانستان کو ہنگامی امداد فراہم کرے گا، عہدیدار کا اعلان

    روس افغانستان کو ہنگامی امداد فراہم کرے گا، عہدیدار کا اعلان

    روسی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ روس افغانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے افغانستان کو جلد ہی ایک ہنگامی امداد فراہم کرے گا۔

    ماسکو : روسی وزارت خارجہ کے ایشیائی محکمہ کے ڈائریکٹر اور روسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان زمیر کابلوف نے کانفرنس میں کہا ہے کہ روس کی وزارت دفاع اور وزارت ہنگامی حالات افغانستان کے لئے انسانی امداد کی تیاری کر رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ روس افغانستان کو جلد ہی ہنگامی امداد فراہم کرے گا. ان کا کہنا تھا کہ صدر پوتن کے احکامات پر افغان عوام کی مدد کے لیے ایک امدادی آپریشن کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی امدادی سامان پہنچنے کی تاریخ نہیں بتائی جا سکتی لیکن یہ جلد ہی بھیجا جائے گا۔‘‘ ضمیر کابلوف کا یہ بیان ماسکو میں افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے کچھ روز بعد سامنے آیا ہے۔

  • کورونا ویکسین کی تیاری : بل گیٹس نے اہم اعلان کردیا

    کورونا ویکسین کی تیاری : بل گیٹس نے اہم اعلان کردیا

    واشنگٹن : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کو مالی امداد فراہم کریں گے تاکہ جلد از جلد اسے دوسروں تک پہنچاسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے سد باب کیلئے دنیا بھر کے سائنسدان ویکسین کی تیاری کیلیے کوشاں ہیں، وائرس سے متاثرہ لاکھوں لوگوں تک یہ ویکسینپہچانے کیلیے بل گیٹس نے اب تک کا سب سے بڑااعلان کردیا۔

    بل گیٹس نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتہائی بڑے پیمانے پر کی جانے والی تیاریوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اس کی ہر سطح پر امداد کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ منظوری سے قبل بھی ویکسین تیار کرنے والی کئی کمپنیوں کو مالی امداد فراہم کریں گے تاکہ جتنا جلدی ہو سکے وہ اسے دوسروں تک پہنچانے کے لیے تیار ہوں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے مائیکروسافٹ کے بانی گیٹس نے بتایا کہ ان کے نام پر عالمی ادارہ صحت خیراتی فیکٹریاں بنانے کے لیے فنڈز کا بندوبست کرے گا تاکہ ایسی مختلف ویکسینز کی اربوں خوراکیں تیار کی جاسکیں جو ممکنہ علاج ہو سکتی ہیں اور وہ پوری دنیا کے اربوں انسانوں کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔