Tag: Announcement to quit PTI

  • خان صاحب آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں!! عمران اسماعیل

    خان صاحب آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں!! عمران اسماعیل

    کراچی : پی ٹی آئی کے بانی رہنما سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی تحریک انصاف کر خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں!!

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جیل سے رہائی کا پروانہ ملنے کے بعد پریس کانفرنس کی، سینٹرل جیل حکام کو ان کی رہائی کے آرڈر موصول ہوئے تھے۔

    عمران اسماعیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان 4لوگوں میں سے ایک تھا جنہوں نے پی ٹی آئی کا سنگ بنیاد رکھا، ہم نے25سے26سال سیاسی جدوجہد کی اور پونے 4سال ہماری حکومت رہی،میرا عمران خان سے بڑا اچھا تعلق رہا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ 9مئی واقعات کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، تاہم نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، میرادل اپنے ملک اور فوج کے ساتھ دھڑکتا ہے، میں بچپن میں فوج میں شامل ہونا چاہتا تھا۔

    سابق گورنر سندھ نے بتایا کہ ہماری حکومت کے ختم ہونے کے بعد کچھ لوگوں نے عمران خان کو غلط گائیڈ کیا اور کہا گیا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ فوج سے ہے۔

  • چوہدری حسین الٰہی بھی تحریک انصاف سے علیحدہ ہوگئے

    چوہدری حسین الٰہی بھی تحریک انصاف سے علیحدہ ہوگئے

    لندن : تحریک انصاف کے رہنما اور چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی نے بھی تحریک انصاف سے کنارا کشی کرلی۔

    لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسین الہٰی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ 9مئی کو جو کچھ ہوا انتہائی ناقابل برداشت ہے، ہم تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی مسلم لیگ ق میں واپس جارہا ہوں، چوہدری شجاعت حسین ہمارے بڑے ہیں، ہمارے کچھ فیصلے وقت کے ساتھ غلط ثابت ہوئے۔

    چوہدری حسین الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد مجھے سیاست میں لے کر آئے تھے ان کے ہر فیصلے کا پابند ہوں۔

    واضح رہے کہ اس سے کچھ دیر قبل تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری نے بھی پی ٹی آئی اور عمران خان سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست سے بریک لے رہے ہیں۔

  • فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے ساتھ محبت میرے خاندان میں رچی بسی ہوئی ہے۔

    پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سیاست نہیں چھوڑ رہا صرف پی ٹی آئی کو خیر باد کہا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیا ایڈوائزر تھا لیکن5دن بعد زمان پارک میں داخلہ بند کردیا گیا، گزشتہ ایک سال سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مئی کے آخر میں عمران خان کو تقریباً7منٹ کا وائس پیغام بھیجا اور ان کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ریاست، اداروں سے ٹکرانے اور تشدد کی پالیسی چھوڑ دیں، اور صرف موجودہ حکمرانوں کو ہی ہدف تنقید بنائیں۔

    فیاض چوہان نے بتایا کہ عمران خان کو مثال بھی دی کہ یہ لوگ ہرجگہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بات کرتے ہیں، عمران خان کو کہا کہ آپ جس اسٹریٹیجی پرآپ چل رہے ہیں یہ درست نہیں، جو لوگ اردگرد اکٹھے کرلیے وہ آپ کو درست مشورہ نہیں دے رہے۔

    عمران خان نے میری بات نہیں مانی جس کا نقصان یہ ہوا کہ ہم پر کاٹا لگ گیا، کچھ لوگوں کو مقبول بنا دیا گیا، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، عالیہ حمزہ، شیریں مزاری جیسے لوگ مقبول ہوگئے، ہمیں زوم میٹنگ میں بلایا جاتا تھا لیکن بنی گالہ یا زمان پارک نہیں بلایا جاتا تھا، زوم میٹنگ میں فوج اور باجوہ کیخلاف بات کرنے کیلئے کہا جاتا تھا۔

    کل میری ضمانت ہوئی تو میں نے فیملی سے پوچھا کہ کیا عمران خان نے میرا پوچھا؟ یا میرے متعلق کوئی ٹوئٹ کی؟ میری فیملی کے 4لوگ گرفتار ہیں اور4گھر تباہ ہوئے ہیں، عمران خان کو شیریں مزاری، فلک ناز یاد آئی لیکن فیاض چوہان یاد نہ آیا، عثمان ڈار سے زیادہ نقصان میرے گھر کا ہوا ان کو تب بھی میں یاد نہ آیا، میں نے پی ٹی آئی کو مضبوط کیا لیکن عمران خان کے ذہن میں ایک لائن بھی میرے لیے نہیں آئی۔

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے گزشتہ3،4ماہ سے ملاقات کے لیے وقت مانگ رہا تھا، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے عمران خان کے کان میں یہ بات ڈالی کہ یہ فوج کا بندہ ہے۔

  • سابق صوبائی وزیر نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

    سابق صوبائی وزیر نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

    پشاور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے احتجاجاً پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اب تک کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر رہنما پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں، اور اب ایک اور رہنما نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے بھی پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

    پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے کہا کہ
    9مئی کے دلخراش واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان سے وفاداری سیاست سے بالاتر ہے، کسی ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا جو ملک کی سلامتی کے ادارے سے متصادم ہو۔

    اقبال وزیر نے واضح الفاظ میں اس بات کو دہرایا کہ میں کسی بھی قسم کے دباؤ کے بغیر پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عمران شاہ، مولوی محمود، سنجے گنگوانی، کریم بخش گبول کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی اختیار کرنے والے ان ارکان اسمبلی نے فوجی تنصیبات پر حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سالمیت پر حملہ قرار دیا تھا۔