Tag: announces retirement

  • ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر اور معروف بلے باز نکولس پوران نے 29 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق نکولس پوران نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے، نکولس ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔

    کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق نکولس ورلڈ کلاس کھلاڑی اور گیم چینجر ہیں۔

    کرکٹ بورڈ کے مطابق نکولس کے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے کارناموں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ان کے لیے مستقبل میں نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    نکولس نے 106 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ 2 ہزار 275 رنز بنائے ہیں جبکہ 61 ون ڈے میچز میں ایک ہزار 983 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے مایہ ناز اور جارح مزاج بیٹر ہینرک کلاسن نے بھی اچانک تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    آسٹریلوی بیٹر گلین میکس ویل کے بعد انٹرنیشل کرکٹ کے ایک اور بہترین بیٹر ہینرک کلاسن نے صرف 33 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

    33 سالہ بیٹر نے آخری بار اس سال آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پروٹیز کی نمائندگی کی تھی۔

    بعدازاں اپریل میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کانٹریکٹ پلیئرز کی فہرست سے نکال دیا تھا ممکنہ طور پر یہ وجوہات ان کی ریٹائرمنٹ کا سبب ہوسکتی ہیں۔

    ہینرک کلاسن نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 60 ون ڈے انٹرنیشنل میں 43.64 کی اوسط سے 2141 رنز بنائے جس میں 4 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے 58 میچز میں انھوں نے 23 کی اوسط سے 1000 رنز بنائے جس میں 5 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے 4 ٹیسٹ میچز میں 104 رنز بناپائے۔

    https://urdu.arynews.tv/glenn-maxwell-announces-retirement-from-odi-cricket/

  • کوہلی کے بعد روہت شرما نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    کوہلی کے بعد روہت شرما نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح بنانے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنشینلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    اب بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، بارباڈوس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔

    یاد رہے کہ بھارت نے سال2007 میں ایم ایس دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی اور اب روہت شرما نے دوسری بار بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    پہلے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور پھر پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیئشنلز سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس فارمیٹ کو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

    روہت شرما نے کہا کہ پوری ورلڈ کپ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، گزشتہ3سے 4سال ہمارے لیے مشکل رہے، بھارتی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    مزید پڑھیں : ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بارباڈوس میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 177 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔ ویرات کوہلی کو 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

  • بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    میلبرن : بھارت کی خاتون ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ سال2022 ان کا آخری سیزن ہوگا، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔

    ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا، ان کا کہنا تھا کہ سال 2022ان کا آخری سیزن ہوگا۔

    ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں۔ میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے 3 سال کے بیٹے کے لئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں مستقبل کی تیاری کر رہی ہوں، لیکن یہ طے نہیں ہے کہ میں آگے پورا سیزن کھیل پاؤں گی یا نہیں، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔

  • ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ماسکو: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا ںے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وہ کچھ عرصے سے کندھے کی انجری کا شکار تھیں۔

    32 سالہ ٹینس اسٹار عالمی نمبر ایک بھی رہیں اور پانچ مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیے، اس سے قبل انہوں نے انجری کے سبب صرف دو مقابلوں میں حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ ماریا شراپوا پر 2016 میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 15 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

    ماریا کا ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر کہنا تھا کہ میں اس کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں، میں گزشتہ دس برس سے اپنے فیملی معالج کی ہدایت کے مطابق دوا کا استعمال کررہی تھی۔

    ماریا شراپوا نے 2004 میں ومبلڈن ٹائٹل جیتا اور فرنچ اوپن میں دو اور یو ایس اوپن اور آسٹریلین اوپن میں ایک، ایک ٹائٹل کے ساتھ گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیا۔