Tag: Annual Exams

  • افغان لڑکیوں کو سالانہ امتحان شروع ہونے سے قبل لندن چھوڑنے کا نوٹس مل گیا

    افغان لڑکیوں کو سالانہ امتحان شروع ہونے سے قبل لندن چھوڑنے کا نوٹس مل گیا

    لندن: افغان لڑکیوں کو سالانہ امتحان شروع ہونے سے قبل لندن چھوڑنے کا نوٹس مل گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق طالبان کے قبضے کے بعد برطانیہ میں پناہ لینے والی افغان لڑکیوں کو حکومت نے اچانک لندن سے دور منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق افغان لڑکیوں کو اسکول کا سالانہ امتحان لینے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی، افغان لڑکیوں کے 15 مئی سے سالانہ امتحان شروع ہونے ہیں لیکن انھیں اہل خانہ سمیت لندن چھوڑنے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔

    لندن میں واقع فلہم کراس گرلز اسکول کی دو 16 سالہ افغان لڑکیوں کی ہیڈ ٹیچر وکٹوریہ ٹلی نے برطانوی اخبار آبزرور کو بتایا کہ انھیں اس فیصلے سے بہت دکھ ہوا ہے جس سے 13 دیگر افغان طالبات بھی متاثر ہوں گی۔

    افغان لڑکیوں کو مارچ کے آخر تک لندن سے 60 میل دور واقع نارتھیمپٹن شائر منتقل ہونے کا وقت دیا گیا ہے، وکٹوریہ ٹلی کے مطابق لڑکیوں کو جنرل سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے امتحان سے محروم کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔

    افغان لڑکی زارا کے والد ادیب کوچی کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے جنھوں نے مقامی کونسل سے مدد کی درخواست کی ہے، انھوں نے کہا ’میری اہلیہ معذور ہے اور بہت زیادہ بیمار، وہ لندن میں آپریشن کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہے۔‘

    ادھر برطانوی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی حکام پر لازم ہوگا کہ وہ منتقل ہونے والے افغان طالب علموں کو متعلقہ اسکولوں میں داخلہ دیں تاکہ ان کی پڑھائی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔

    ترجمان کے مطابق لندن میں 7 ہزار 500 سے زائد افغان پناہ گزینوں کو گھر دیا گیا ہے، اب گھروں میں کمی کے باعث پناہ گزینوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ جنوری میں لندن لائے گئے افغان خاندانوں کا ایک گروپ حکومت کو اس معاملے پر عدالت بھی لے گیا تھا، کہ لندن سے ان کی منتقلی کی وجہ سے ان کے بچوں کو جی سی ایس ای کی تعلیم کے دوران مقامی اسکول چھوڑنا پڑے گا۔

  • سرکاری و نجی اسکولوں میں امتحانات جاری : وزارت تعلیم کی اہم ہدایات

    سرکاری و نجی اسکولوں میں امتحانات جاری : وزارت تعلیم کی اہم ہدایات

    ریاض : سعودی عرب کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں اتوار سے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے, 49لاکھ 80ہزار229 طلبہ بدھ 29 جون تک امتحانات میں مصروف رہیں گے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اسکولوں نے پہلے سے امتحانات کی تیاریاں کرکے طلبہ کو رول نمبر سلپ جاری کردی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سال پہلی مرتبہ سعودی اسکولوں میں تیسرے سمسٹر کے امتحانات ہورہے ہیں۔ پہلے سال میں دو سمسٹر ہوتے تھے۔

    وزارت تعلیم نے ٹوئٹر پر طلبہ کو سالانہ امتحانات کی بھرپور تیاری کے مشورہ دیا کہ وہ اپنا نظام الاوقات ترتیب دیں۔

    ترجمان وزارت تعلیم ہادایات دی ہیں کہ ہر مضمون کی تیاری کے لیے وقت مقرر کریں۔ اپنے طور پر امتحانات کی پریکٹس بھی کرتے رہیں۔ امتحان کو سر پر سوار نہ کریں اور نیند پوری کریں۔

  • سعودی عرب میں سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

    سعودی عرب میں سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب میں سرکاری، پرائیوٹ اورانٹرنیشنل اسکولوں کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا، نتائج کا اعلان 30 جون 2022 کو ہوگا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے سرکاری، پرائیوٹ اورانٹرنیشنل اسکولوں کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کی منظوری دے دی، اسپیشل ٹریننگ پروگراموں اور تعلیم بالغاں کے مراکز کے امتحانات کی تاریخیں بھی جاری کردی گئیں۔

    20 ذی القعدہ 1443 ہجری مطابق 19 جون 2022 اتوار سے طلبہ و طالبات کے پریکٹیکل اور زبانی امتحانات شروع ہوں گے۔

    تحریری امتحانات کا آغاز 26 جون 2022 بروز اتوار سے ہوگا، یکم ذی الحج 1443 ہجری مطابق 30 جون 2022 تک جاری رہیں گے، نتائج کا اعلان جمعرات 30 جون کو ہی ہوگا۔

    وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ہمارے اساتذہ و دفتری عملے، طلبہ و طالبات کے سرپرستوں نے تعلیمی سال کو کامیاب بنانے میں قابل قدر کردار ادا کیا۔ اس پر وزارت سب کی شکر گزار ہے۔