Tag: Anoshka Sharma

  • انوشکا شرما اور دھونی کی اہلیہ کا کیا رشتہ ہے؟ انوکھا اتفاق

    انوشکا شرما اور دھونی کی اہلیہ کا کیا رشتہ ہے؟ انوکھا اتفاق

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے دو سینئر کھلاڑیوں ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کے درمیان کرکٹ کا رشتہ تو ہے ہی لیکن اس کے علاوہ ایک اور رشتہ بھی ہے جس کا علم عام لوگوں کو نہیں۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کی بیگمات آپس میں پرائمری اسکول کی کلاس فیلو اور دوست ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کی بیگم انوشکا شرما بچپن کے زمانے میں جب آسام میں رہتی تھیں تو یہ وہاں کے سینٹ میری اسکول میں تعلیم حاصل کر رہیں تھیں۔

    دوسری جانب مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی بھی اسی اسکول میں زیر تعلیم تھیں لیکن یہ ایک دوسرے کو اس وقت نہیں جانتی تھیں۔

    ساکشی دھونی اور انوشکا شرما کی اسکول کی گروپ فوٹو سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں دونوں ایک اسکول فنکشن میں نظر آرہی ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا گلابی رنگ کے لہنگا چنی میں نظر آرہی ہیں اور دوسری جانب ساکشی نے پریوں کا لباس پہنا ہوا ہے۔

    سال 2013میں انوشکا شرما نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کی جب ساکشی سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ آسام کے ایک بہت چھوٹے شہر میں رہتی تھیں اور سینٹ میری اسکول میں پڑھتی تھیں اتفاق سے انوشکا شرما بھی اسی اسکول میں زیر تعلیم تھیں۔

  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    ممبئی : بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی تیاریاں محتاط انداز میں جاری ہیں، دونوں15 دسمبرکو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل مختلف ذرائع ابلاغ میں یہ خبر زیر گردش تھی کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

    تاہم انوشکا کے ترجمان کی تردید کے باوجود تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ اٹلی میں ان دونوں شخصیات نے اپنی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات دو روز قبل اٹلی کے شہر میلان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ دونوں 15 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، ان کی شادی کا میلہ ٹسکنی کے حسین تاریخی قلعہ میں سجایا جائے گا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی شادی میں صرف قریبی دوستوں اور عزیز واقارب کے علاوہ بھارتی کرکٹرز اور نامور فلمی ستاروں کو مدعو کیا ہے۔

    جن میں یووراج سنگھ، سچن ٹنڈولکر، فلمی ہدایتکار ادیتیہ چوپڑا، اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اوردیگر کی شرکت متوقع ہے، ویرات کوہلی کی جانب سے بھارت میں شادی کی دعوت کا اہتمام 26 دسمبر کو ممبئی میں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان سال 2012 سے گہرے تعلقات ہیں، دونوں شخصیات کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ روز قبل ایک ٹی وی کمرشل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں: ویرات اور انوشکا کی شادی سے متعلق 


    دونوں شخصیات کے مداحوں نے جوڑے کو بہترین قرار دیتے ہوئے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی فلم بینڈ باجا بارات ٹو بنانے کی تیاریاں جاری

    بھارتی فلم بینڈ باجا بارات ٹو بنانے کی تیاریاں جاری

    ممبئی : بھارتی فلموں کی پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اپنی مشہور فلم بینڈ باجا بارات کا دوسرا پارٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ اس فلم کے مرکزی کردار انوشکا شرما اور رن ویر سنگھ ہی اس فلم  میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے،جنہوں نے پہلی فلم میں بٹو شرما اور شروتی ککڑ کا کردا ادا کیا تھا۔

    فلم کی کہا نی ایک شادی کے انتظامات کرانے والی کمپنی کے گرد گھومتی ہے۔اس فلم کے ڈائریکٹر ادیتیہ چوپڑہ تھے۔

    مذکورہ فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا تھا، یہ فلم رنویر سنگھ کی پہلی اور انوشکا شرما کی دوسری فلم تھی۔اس کے بعد یہ اداکار Ladies vs Ricky Bahlاور دل دھڑکنے دو میں ایک ساتھ نظر آئے۔