Tag: another policeman

  • کراچی میں کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید، تعداد 8 ہوگئی

    کراچی میں کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید، تعداد 8 ہوگئی

    کراچی : کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ سینئر افسران سمیت 350سے زائد اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار حسن رضا دوران علاج شہید ہوگیا ، وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، حسن رضا ضلع وسطی کے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وائرلیس آپریٹر تھا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جون کو حسن رضا نے کورونا کی علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا اور 2 جون کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے ابتک 8 اہلکار شہید اور 80 سے زائد پولیس اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی سینئرافسران سمیت 350سے زائد اہلکار کورونا سے متاثر ہیں۔

    گزشتہ روز ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ اور ان کے تھانے کے مزید عملے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

  • پنجاب، کورونا وائرس سے ایک اور پولیس  اہلکار جان کی بازی ہار گیا

    پنجاب، کورونا وائرس سے ایک اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا

    لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس سے ا یک اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا، شہید رمضان عالم بطور نائب ریڈر ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن سرکل فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پربرسر پیکار ڈاکٹرزکے ساتھ پولیس اہلکاربھی اپنی جانیں خطرےمیں ڈال کرکورونا کو شکست دینے کے لئےکوشاں ہیں ، پنجاب پولیس میں کورونا وائرس سے ایک اور اہلکار انتقال کرگیا،

    شہید ہیڈ کانسٹیبل رمضان عالم کے کورونا ٹیسٹ کےلئے گیارہ مئی کو سیمپل لئے گئے تھے اور وہ جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

    شہید رمضان عالم بطور نائب ریڈر ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن سرکل فرائض سرانجام دے رہا تھا، رمضان نے سوگواروں میں بیوی، تین بیٹے اوردو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل رمضان کےلئے شہدا پیکیج کےلئے آئی جی پنجاب سے سفارش کی جائے گی۔

    یاد  رہےپنجاب پولیس میں 285 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور صرف لاہور میں  یہ تعداد 60 سے تجاوز کرگئی ہے، ایک ماہ میں کم از کم 20 گنا اضافہ ہوا ہے ،اعداد و شمار  کے مطابق 258 مریضوں میں سے 58 افراد صحت یاب ہونے  کے بعد دوبارہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے لاک ڈاؤن میں نرمی کےبعدلاہورسمیت پنجاب میں کیسز و اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کے پہلے 5 روز میں پنجاب میں 2824کیس رپورٹ ہوئے، لاہور میں 1618 کیسز سامنے آئے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں ہفتہ کےپہلے5 دن پنجاب میں37جبکہ لاہورمیں 19 اموات رپورٹ ہوئیں ، پنجاب میں روزاوسطاً کیسز کی تعداد 564.8 جبکہ لاہور میں 323.6 رہی، یومیہ اموات کی شرح پنجاب میں 7.4 اور لاہور میں 3.8 ہے