Tag: ANP leader

  • سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کو خیبرباد کہہ دیا، ذرائع

    سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کو خیبرباد کہہ دیا، ذرائع

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے پارٹی کو خیبرباد کہہ دیا، وہ جلد ہی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے سینیٹر زاہد خان کل مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹر زاہد خان ن لیگ کے وفاقی وزیر امیر مقام کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں اہم اعلان کریں گے۔

    واضح رہے کہ اے این پی کے سینیٹر زاہد خان سے متعلق گزشتہ ماہ سے کئی خبریں زیر گردش ہیں کہ انہوں نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

    اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ گزشتہ ماہ زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ اختلافات کے سبب پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    اس کے علاوہ مختلف ذرائع سے چلنے والی خبروں کے مطابق انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • اے این پی کے رہنما  نے مریم نواز کو اڑے ہاتھوں لے لیا

    اے این پی کے رہنما نے مریم نواز کو اڑے ہاتھوں لے لیا

    لاہور: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما عمرفاروق نے مریم نواز کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مریم سارا ملبہ پی ڈی ایم پر ڈالنا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما عمرفاروق نے اےآروائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا مریم نواز سارا ملبہ پی ڈی ایم پر ڈالنا چاہتی ہے، مریم یہ بتائیں کہ وزیراعظم کون ہےاوربڑی وزارتیں کس کےپاس ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شریفوں کےگھرکی سیاست ہےکہ چاچاوزیراعظم ہےاورمریم کہتی ہیں ہماری حکومت نہیں، مریم نواز یہ کہہ کرمستقبل میں اپنے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار کررہی ہیں۔

    رہنما اے این پی نے کہا کہ ہم تو دوسری پارٹی ہیں،ان کےتو اپنے سینئر رہنما حکومت سےناخوش ہیں، 4ماہ تک ان کےکسی وزیر کو دیکھا نہیں جبکہ پی ٹی آئی پر دباو ڈالتے تھے تو ان کے وزیر آجاتے تھے۔

    سینیٹر عمر فاروق نے واضح کیا کہ ہم وزارتوں کےلیے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کریں گے جیسا کیپٹن صفدر نےکیا، کیپٹن صفدر کو اللہ پاک نے ہدایت دی اور انہوں نے سچ بول دیا۔

  • اے این پی رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    اے این پی رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،اے این پی رہنما نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام بلور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اس حوالے سے بلور خاندان کی بہو اور رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ غلام احمد بلور کی طبیعت گزشتہ دو روز سے خراب تھی، غلام بلور گھر پر قرنطینہ میں ہیں ،انہیں نجی اسپتال منتقل کرنے پر غور جاری ہے۔

    اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئیں تھیں، ان کے شوہر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا اور دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

    اس کے علاوہ سینیٹ کے دو ارکان سینیٹر مولانا عطا الرحمان، سینیٹر فدا محمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے دونوں سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 42,125 افراد متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 903 ہو گئی ہے۔

  • بھارت درندگی کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں کچل سکتا، شاہی سید

    بھارت درندگی کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں کچل سکتا، شاہی سید

    کراچی : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ بھارت درندگی اور تشدد کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک کو نہیں کچل سکتا۔

    یہ بات انہوں نے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہی، شاھی سید نے کہا کہ کشمیر میں بے گناہوں کا بہتا خون تمام دنیا خاص طور پر مسلم دنیا کا ضمیر کو جھنجوڑ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام عالم کی چشم پوشی مظلوموں کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

    بھارت درندگی اور تشدد کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی تحریک کو نہیں کچل سکتا، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    ظلم و ستم اور بربریت سے مظلوموں کی تحریکوں زیادہ دیر دبایا نہیں جاسکتا، کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی ناقابل برداشت ہے۔

    اے ین پی سندھ کے صدر نے مذید کہا کہ ہم دنیا بھر میں ہر مظلوم تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ یا جنگی جنون کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مذاکرات سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے، مسائل صرف مذاکرات سے ہی حل کئے جا سکتے ہیں تاکہ دونوں اطراف بسنے والوں کیلئے آزاد فضاءقائم کی جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر ہے، اس نازک وقت میں سیاسی قیادت کو اجتماعی بصیرت اور تدبر سے کام لینا ہوگا، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ کی بنیادی وجہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔

    پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں کئی زخم اپنے سینے پر کھائے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر خطے کو جنگ کا ایندھن بننے سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔

  • پشاور میں فائرنگ، اے این پی رہنما بھانجے سمیت جاں بحق

    پشاور میں فائرنگ، اے این پی رہنما بھانجے سمیت جاں بحق

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ابرار خلیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، دہشت گردی کے اس واقعے میں سیاسی رہنما کا بھانجا بھی جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے تہکال میں آج بروز بدھ عوامی نیشنل پارٹی کے پی کے 74 سے الیکشن لڑنے والے رہنما ابرار خلیل کو بھانجے راشد خان سمیت نا معلوم دہشت گردوں نے قتل کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد نے دن دہاڑے ابرار خلیل پر فائرنگ کردی جس سے وہ اور ان کا بھانجا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دونوں کی میتوں کو اسپتال منتقل کرکے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

    ابرار خلیل پشاور کے حلقے پی کے 74 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوارتھے ۔ یہاں سے تحریک انصاف کے پیر فدا محمد 19349 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ابرار خلیل 8260 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

    یاد رہے کہ الیکشن مہم کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور کے صاحبزادے اور پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور خودکش دھماکے کے نتیجے میں13 افراد سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ اے این پی کے کارکنان اور میٹنگ میں شرکت کرنے والے عوام بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔

  • چمن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سابق سینیٹر داؤد خان زخمی

    چمن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سابق سینیٹر داؤد خان زخمی

    چمن : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر داؤد خان اچکزئی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق سینیٹر داؤد خان زخمی ہوگئے ہیں۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر داؤد اچکزئی کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ داؤد خان اچکزئی کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علاقہ توت اڈا میں علی الصبح پیش آیا تھا جہاں حملہ آوروں نے اے این پی دفتر میں گھس کر فائرنگ کی تھی، نامعلوم مسلح ملزمان دیوار پھلانگ کر باچا خان مرکز میں داخل ہوئے۔

    داؤد خان پر حملہ آوروں کی فائرنگ کے جواب میں محافظوں کی فائرنگ کے تبادلے میں دفتر کے اندر موجود گاڑیاں جو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی فائرنگ کے نتیجے میں داؤد خان اچکزئی کو بازو میں 2 گولیاں لگی ہیں, جنہیں کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    سانحہ مستونگ کے مزید زخمی دم توڑ گئے‘ شہداء کی تعداد 149 ہوگئی


    یاد رہے کہ چند روز قبل صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر مٹینگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پی بی 35 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سراج ریئسانی سمیت 150 کے قریب افراد شہید ہوئے تھے، جبکہ 122 سے زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔


    بنوں: ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر حملہ، 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں سال انتخابات کے دوران انتخابی امیدواروں پر کیا جانے والا یہ چوتھا حملہ ہے۔ بنوں میں بھی چند روز متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے جبکہ اکرم درانی محفوظ رہے۔


    پشاور: اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا، ہارون بلور سمیت 13 شہید


    واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جولائی کو پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے میں مزید 21 افراد بھی شہید ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا میں جہموریت سب سے بہترںظامِِ حکومت ہے، شاہی سید

    دنیا میں جہموریت سب سے بہترںظامِِ حکومت ہے، شاہی سید

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دنیا میں جہموریت سب سے بہتر ںظامِ حکومت ہے، کوئی مانے یا نہ مانے نوازشریف اٹھارہ کروڑ عوام کے وزیرِ اعظم ہیں۔ تمام ادارے وزیرِاعظم کے ماتحت ہے اگر ادارے نہیں ہوں گے تو پھر نظام کیسے چلے گا۔

     شاہی سید  نے کہا ہے کہ اے این پی نواز شریف کو نہیں بلکہ جمہوری نظام کو بچانا چاہتی ہے، ہماری جماعت آئین اور جہموریت پر یقین رکھتی ہے، نظام کو چلانے کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے۔

    سینیٹر شاہی سید نے آزادی اور انقلاب مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر آکراس طرح بیٹھنا بغاوت ہے، پارلیمنٹ کی عزت نیلام ہوگئی ہے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ وزیرِداخلہ نے سینٹ کے ساتھ جو رویہ اختیار کررکھا اسے کوئی نام نہیں دیا جاسکتا۔

    شاہی سید نے سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کے خلاف ایف آئی آر سے جاں بحق افراد کا کیس کمزور ہوا، شہداء کی غلط ایف آئی آر کٹوا کراصل قاتلوں کو بچا لیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ،پی ٹی وی اورمیڈیا پرحملہ قابلِ مذمت ہے۔