Tag: Answer

  • آسان مگر مشکل پہیلی، کون سی بلی جوس پی سکے گی؟ جواب تلاش کریں

    آسان مگر مشکل پہیلی، کون سی بلی جوس پی سکے گی؟ جواب تلاش کریں

    کراچی: انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو چانچنے ایک نئی پہیلی سامنے آئی جس میں پوچھا گیا ہے کہ کون سی بلی نارنجی کا رس پی سکتی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف لوگوں کی جانب سے نت نئی پہلیاں سامنے آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ اُن کے جواب بہت دلچسپی کے ساتھ تلاش کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر بظاہر تو بہت آسان دکھائی دیتی ہیں مگر جب انہیں حل کرنے یا جواب تلاش کرنے کے لیے بیٹھا جائے تو صارفین سرپکڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

    یہ بھی تلاش کریں: بوجھو تو جانیں، کون سا باکس پانی سے بھر سکتا ہے؟

    اسی طرح پزل کے ذریعے پوچھی جانے والی پہلیوں کو حل کرنا بہت آسان ہوتا ہے تاہم کچھ صارفین انہیں حل کرتے وقت الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    اسے بھی تلاش کریں: کون سا کپ پہلے بھرے گا؟ جواب تلاش کریں

    انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی تصویری پہیلی میں نیچے چار بلیاں موجود ہیں جن کی طرف مختلف راستے جار ہے ہیں اور  اوپر سے نارنجی پھل کا جوس ڈالا جارہا ہے، صارفین کو چلینج دیا گیا ہے کہ وہ بتائیں کون سی بلی جوس پی سکتی ہے؟۔

    آپ کے خیال میں کون سی بلی پی سکتی ہے تصویر کو غور سے دیکھیں اور ذہین ہیں تو ایک منٹ کے اندر درست جواب تلاش کریں۔

    یقینی طور پر آپ بھی تصویر یکھنے کے بعد درست جواب تلاش کرنے کے لیے راستے دیکھ رہے ہوں گے اور خیال ہوگا کہ فلاں نمبر کی بلی جوس پی سکتی ہے۔

    کیا آپ نے درست جواب تلاش کرسکے؟ اگر نہیں تو نیچے والی تصویر کو  ایک بار پھر غور سے دیکھیں

    جی ہاں 2 نمبر پر موجود ہی بلی نارنجی کا جوس پی سکتی ہے کیونکہ پہلی نمبر بلی بقیہ دیگر راستے بند ہیں۔

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نوازشریف کو پارلیمنٹ کی طاقت کا اندازہ نہیں، خورشید شاہ

    نوازشریف کو پارلیمنٹ کی طاقت کا اندازہ نہیں، خورشید شاہ

    سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے جمہوریت اور نوازشریف کی گورنمنٹ کو بچایا ورنہ اسلام آباد دھرنوں کے دوران حکومت کے جانے کا وقت آگیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھاکہ ’’وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف پارلیمنٹ کی طاقت کو نہیں جانتے ورنہ وہ ایوان اور قوم کے ساتھ ایسا رویہ نہ رکھتے‘‘۔

    پڑھیں:   ملک بھرمیں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

    انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلزپارٹی کسی ریلی یا دھرنے کا حصہ بنتی ہے تو اس کا مقصد جمہوریت کا فروغ ہے کیونکہ ہم ملک میں جمہوریت کے حامی ہیں اور اس کے فروغ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں‘‘َ

    مزید پڑھیں:    ہم اپنی عید کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کےنام کرتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف

     اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ ’’نوازشریف کو پاناما پیرز سے متعلق اپوزیشن کے سوالات کے جواب ضرور دینے ہوں گے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں ایوان کے سامنے ملک کو درپیش مسائل اور چلیجز کو اجاگر کیا جائے گا‘‘۔

    خبر پڑھیں:  کشمیریوں نے عید الاضحیٰ خوف کے سائے میں منائی۔ نما زعید بھی نہ پڑھ سکے

     پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہا ’’نوازشریف کو بھارتی وزیر اعظم سے ہمیشہ اچھے کی امید رہتی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے‘‘۔

     

  • عمران خان کی تیسری شادی کی خبر نشر کرنے والے چینلز سے تحریری جواب طلب

    عمران خان کی تیسری شادی کی خبر نشر کرنے والے چینلز سے تحریری جواب طلب

    اسلام آباد: پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس نے عمران خان کی شادی کے متعلق خبریں نشر کرنے والے ٹی وی چینلز سے تحریری جواب طلب کر تے ہوئے سماعت 26اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی سے متعلق بے بنیاد خبروں کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر پیمرا کونسل آف کمپلینٹس میں سماعت کی گئی، دورانِ سماعت تحریک انصاف نے مؤقف اختیار کیا کہ ’’عمران خان کی شادی کے حوالے سے بے بنیاد خبریں نشر کر کے اُن کی ساکھ متاثر کی گئی پیمرا کو اس جھوٹی خبر کے نشر ہونے پر از خود نوٹس لینا چاہیے تھا۔

    سماعت کے دوران مختلف چینلز کے نمائندوں نے غلط خبر نشر کرنے پر معذرت کرتے ہوئے اپنے چینلز پر باضابطہ معذرت نشر کرنے کی پیش کش کی، جس پر پیمرا نے ٹیلی ویژن چینلز سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کو 26 اگست تک ملتوی کردیا۔

    پڑھیں :   جب بھی شادی کی دھوم دھام سے کروں گا،عمران خان

    اس موقع پر تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری کسی چینل سے کوئی لڑائی نہیں اور نہ ہی دوبارہ تردیدی خبر کی خواہش ہے۔ پیمرا میں درخواست دائر کرنے کا مقصد محض یہ تھا کہ آزادی صحافت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا طریقہ کار ترتیب دیا جائے جس سے مستقبل میں کسی بھی شخص یا شہری کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

    مزید پڑھیں :   میڈیا پرمیری شادی کی خبریں چلانا غیراخلاقی حرکت ہے، عمران خان

    یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے ٹی وی چینلز پر خبریں نشر ہونے کے بعد قیادت نے پیمرا میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ’’ شادی کے حوالے سے نشر ہونے والی بے بنیاد خبر سے عمران خان کی شہرت سمیت متعلقہ خواتین کی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے‘‘۔