Tag: Antalya

  • مبینہ اغواکاروں سے بچنے کے لئے خاتون نے جان داؤ پر لگادی

    مبینہ اغواکاروں سے بچنے کے لئے خاتون نے جان داؤ پر لگادی

    انطالیہ: خاتون نے مبینہ طور پر اغوا اور تشدد کا نشانہ بننے کے باعث سے ڈرامائی انداز میں کھڑکی سے چھلانگ لگاتے ہوئے خود کو شدید زخمی کرلیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ترکی کے مشہور شہر انطالیہ میں آیا، جہاں خاتون مبینہ طور پر اپنی جان بچانے کے لئے کھڑکی سے لٹک گئی، خاتون کی کھڑکی سے لٹکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق انیس سالہ لڑکی کا نام سیرین این ای ہے، جو کھڑکی پر لٹکنے سے قبل چلا چلا کر کہہ رہی تھی کہ ایرانی مردوں نے مجھے اغوا کے بعد اور تشدد کا نشانہ بنایا اور اب وہ مجھے بیچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    خاتون کے کھڑکی سے کودنے سے قبل نیچے موجود ہجوم نے اسے اس حرکت سے باز رکھنے کی کوشش کی اور اسے ڈرانے کی غرض سے کہا کہ پولیس آرہی ہے مگر خاتون نے ہرکس کی بات کو ان سنی کردی ، بعد ازاں وہ کھڑکی سے کودی تو نیچے کھڑی گاڑی سے ٹکرا کر زمین پر جاگری اور شدید زخمی ہوگئیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو طبی امداد کے لئے اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    واقعے کے عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میں کچن میں بیٹھا تھا کہ مجھے باہر سے چینخنے کی آواز آئی، دیکھا کہ ایک خاتون چینخ کر کہہ رہی تھی کہ میں مرنا چاہتی ہوں۔

    مقامی پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے فی الحال خاتون کی طبیعت کے حوالے سے مزید معلومات میسر نہیں ہوسکی ہیں۔

  • کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ سیاحت والا شہر؟

    کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ سیاحت والا شہر؟

    انطالیہ: کرونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا کی معیشت پر نہایت گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے، سیاحت کا شعبہ بھی وسیع سطح پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا، تاہم اس وبا کے دوران ایک شہر ایسا تھا جو بحیرہ روم میں سب سے زیادہ سیاحت والا شہر بن گیا ہے۔

    یہ مقام ہے ترکی کا تفریحی شہر انطالیہ، جہاں بین الاقوامی چارٹرڈ پروازیں سب سے زیادہ رہیں، انطالیہ کو بحیرہ روم میں اس وجہ سے اپنے حریف سیاحتی مقامات کریٹ، روڈس اور ڈوبروینک پر برتری حاصل رہی۔ یہ تینوں شہر دنیا کے مقبول خوب صورت سیاحتی مقامات میں سے ایک ہیں۔

    سولیموس پہاڑ کے جنوب مغربی جانب 1 ہزار میٹر بلندی پر قائم قدیم تاریخی سیڈین شہر

    انطالیہ کے سٹی کونسل ٹورزم ورکنگ گروپ کے صدر رجب یاوز کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کو وِڈ 19 کی وبا کے دوران انطالیہ نے بحیرہ روم کے ممالک میں سے سب سے زیادہ سیاحت کرنے والے شہر کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔

    سٹی کونسل ٹورزم کونسل کے مطابق ستمبر میں انطالیہ کے لیے بیرون ملک سے 4،647 بین الاقوامی چارٹر پروازیں آئیں جن میں تمام فلائٹس 91 فی صد تک بھری ہوئی تھیں۔ جب کہ ستمبر میں مایورکا کے لیے 2 ہزار 868 پروازیں، کریٹ کے لیے 2 ہزار 4، جزیرہ روڈوس کے لیے 1026 اور ڈوبروینک کے لیے 327 پروازوں نے اڑان بھری۔

    ماہ ستمبر میں سب سے زیادہ سیاح روس سے انطالیہ آئے، جب کہ ایک لاکھ 54 ہزار 659 سیاحوں کے ساتھ یوکرائن دوسرے نمبر پر رہا، برطانیہ سے 87 ہزار 914 ، جرمنی سے 79 ہزار 278 اور پولینڈ سے 27 ہزار 454 سیاح انطالیہ آئے۔