Tag: Anthony Albanese

  • آسٹریلوی وزیر اعظم نے اپنی دوست کے ساتھ منگنی کر لی

    آسٹریلوی وزیر اعظم نے اپنی دوست کے ساتھ منگنی کر لی

    کینبرا: آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اپنی دوست کے ساتھ منگنی کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم البانیز نے جمعرات کو اپنی دوست جوڈی ہیڈن سے منگنی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

    انتھونی البانیز پہلے وزیر اعظم ہیں جنھوں نے عہدے پر رہتے ہوئے منگنی کی، انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جوڈی کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’اس نے ہاں کر دی۔‘‘ تصویر میں جوڈی ہیڈن نے نئی انگوٹھی بھی دکھائی۔

    البانیز اور ہیڈن پہلی بار 2020 کے اوائل میں میلبورن میں ایک تقریب میں ملے تھے، اور 2022 کی وفاقی انتخابی مہم کے دوران ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ البانیز کی عمر 60 سال ہے، انھوں نے مئی 2022 میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

    قتل کی خوفناک واردات؛ شوہر بیوی کا کٹا ہوا سر لیے سڑکوں پر گھومتا رہا

    دوسری طرف جوڈی ہیڈن فنانس اور بینکنگ سکیٹر میں طویل وقت گزارا ہے، اور اس وقت ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پبلک سیکٹر یونین میں وومنز آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ وہ البانیز کے ساتھ کئی سرکاری دوروں پر گئی ہیں جن میں اکتوبر میں البانیز کا دورہ امریکا بھی شامل ہے۔

  • نئے آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز کی خاص بات کیا ہے؟

    نئے آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز کی خاص بات کیا ہے؟

    کینبرا : لیبر پارٹی کے رہنما اینتھونی البانیز نے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی جانب سے شکست تسلیم کرنے کے بعد عام انتخابات میں فتح کا دعویٰ کیا ہے، انتھونی البانیز ملک کے31ویں وزیراعظم ہوں گے۔

    آسٹریلیا کے31 ویں وزیراعظم اینتھونی البانیز غیراینگلو سیلٹک نسل کے پہلے آسٹریلین وزیراعظم ہوں گے۔ جزوی نتائج کے مطابق لیبر پارٹی نے اب تک 72 نشستیں حاصل کرچکی ہے، جو کہ پارلیمان کے151 رکنی ایوان زیریں میں اکثریت سے چار نشستیں کم ہیں، وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے اینتھونی البانیز کو مبارک باد دی ہے۔

    آسٹریلیا کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کے رہنما اینتھونی البانیز نے تقریباً 10 سال اپوزیشن میں رہنے کے بعد اپنی پارٹی کو انتخابی فتح تک پہنچایا ہے۔

    گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ملک کو متحد کرنا چاہتا ہوں، میرے خیال میں لوگوں میں انتشار کافی زیادہ ہو چکا ہے لیکن اب وہ ایک قوم کے طور پر متحد ہونا چاہتے ہیں اور میں اس کی قیادت کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    لیبرپارٹی کے اینتھونی البانیز غیر اینگلو سیلٹک پس منظر سے آئے ہیں۔ یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جسے وہ امید کرتے ہیں کہ کثیر ثقافتی آسٹریلیا کو یہ پیغام بھیجے گا کہ آپ اس ملک میں کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

    ہفتہ کی رات کینٹربری۔ہرلسٹن آر ایس ایل میں پارٹی کے وفاداروں سے خطاب کرتے ہوئے، لیبر پارٹی کے رہنما نے دل سے الورو بیان کا عہد کیا اور اس کے اعتراف کے ساتھ آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر الورو بیان کو دل سے قبول کرتے ہیں۔

    کیونکہ ہم سب کو اس بات پر فخر کرنا چاہیے کہ ہم اپنے عظیم کثیر الثقافتی معاشرے میں دنیا کی سب سے قدیم زندہ رہنے والی مسلسل ثقافت کا حصہ ہیں۔”

    آنسوؤں روکتے ہوئے مسٹر البانیز نے کہا کہ آسٹریلوی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے۔ میں اس فتح سے خوش ہوں اور مجھے آسٹریلیا کے31 ویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع ملنے پر فخر ہے۔