Tag: Anti Corona Vaccine

  • "توکلنا” انتظامیہ نے صحت کارڈ کیلئے اہم شرط عائد کردی

    "توکلنا” انتظامیہ نے صحت کارڈ کیلئے اہم شرط عائد کردی

    ریاض : سعودی عرب میں مقیم ملکی اور غیرملکی افراد کیلئے توکلنا ایپ کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت کی منظور شدہ ویکسین لگوانا ضروری ہے بصورت دیگر انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں "توکلنا” انتظامیہ نے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا کی چار ویکسینیں منظورشدہ ہیں، ان میں فائزر، ایسٹرازینکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں ان کی دو خوراکیں لگوانا ضروری ہیں۔

    مقامی اخبار کے مطابق توکلنا انتظامیہ نے انتباہ کیا کہ اگر پہلی خوراک لینے کے نوے روز کے دوران ویکسین کی دوسری خوراک نہ لی گئی تو ایسی صورت میں ’توکلنا‘ میں اس کا صحت ریکارڈ غیر ویکسین یافتہ (غیر محصن) ہوجائے گا۔

    یہ ایسی صورت میں ہوگا جبکہ ویکسین کی پہلی خوراک لینے والا کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب نہ ہوا ہو۔

    دوسری خوراک لینے پر ہیلتھ ریکارڈ ’محصن‘ کردیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ متعلقہ شخص ویکسین کی دونوں خوراکیں لے کر وائرس سے محفوظ ہوچکا ہے۔

    توکلنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کی معلومات وزارت صحت کو بھیجتے ہی توکلنا ایپ کے ریکارڈ پر نمودار ہوجاتی ہیں۔ اگر کسی شخص کا ریکارڈ توکلنا ایپ میں اپ ڈیٹ نہ ہورہا ہو تو اسے 937 پر وزارت صحت سے رابطہ کرنا ہوگا۔

  • امریکا آنے والے غیرملکیوں کیلئے بڑی شرط عائد

    امریکا آنے والے غیرملکیوں کیلئے بڑی شرط عائد

    نیویارک : کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے جوبائیڈن انتظامیہ نے دنیا بھر سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکیوں کیلئے کورونا ویکسین کی خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہیں۔

    جوبائیڈن انتظامیہ کے احکامات کے مطابق نئی ٹریول ایڈوائزری کا اطلاق 8 نومبر سے نافذ العمل ہوگا، صرف عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ کورونا ویکسینز ہی قابل قبول ہوں گی۔

    نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فائزر، موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور ایسٹرازینکا قابل قبول ویکسینز میں شامل ہیں، اس کے علاوہ دیگر ویکسینز لگوانے والوں کو ملکی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ زمینی سرحد سے داخل ہونے والوں کیلئے بھی نئی گائیڈ لائنز جلد جاری ہونگی، عالمی ادارہ صحت سے غیر منظور شدہ ویکسینز سرحد میں داخلے کیلئے قابل قبول نہیں ہونگی۔

    جوبائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر غیرملکی مسافر کو ایئر پورٹ پر ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا، ویکسین کارڈ کی ڈیجیٹل کاپی بھی قابل قبول ہوگی، اٹھارہ سال سے کم عمر افراد پر نئے قوانین لاگو نہیں ہوں گے۔

    ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ مخصوص افراد بھی نئے قوانین سے متاثر نہیں ہوں گے، مزید یہ کہ امریکا کا سفر کرنے سے ایک روز پہلے کیا گیا کورونا ٹیسٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔

  • تین سے 11سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری

    تین سے 11سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری

    بیونس آئرس : ارجنٹائن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے3 سے11 سال کے بچوں کو سائنو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی۔

    اس حوالے سے ارجنٹائن کے وزیر صحت کارلا ویزوٹی نے اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ملک میں3 سے11 برس کی عمر کے تقریباً60 لاکھ بچے ہیں، اس سال کے آخر تک 3 سال سے اوپر کے تمام افراد کی ٹیکہ کاری مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    صحت کے حکام نے جمعرات کو کہا کہ ارجنٹینا نے حال ہی میں اس کی منظوری دی ہے، وزیر صحت کارلا ویزوٹی کے ایک اعلان کے مطابق ملک میں تین سے11 برس کی عمر کے تقریباً60 لاکھ بچے ہیں۔

    وزیر صحت نے کہا کہ ارجنٹینا اس سال کے آخر تک تین سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی ویکسینیشن مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

    تعلیمی عہدیداروں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس اقدام سے ارجنٹینا میں بچے آن لائن کے بجائے اسکولوں میں جاکر تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

    ملک گزشتہ برس کے آغاز میں کورونا کا پہلا کیس درج ہونے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 5263219کیس سامنے آئے ہیں اور115379 اموات ہوئی ہیں۔

  • سلطنت عمان نے غیر ملکیوں کیلئے بڑا حکم جاری کردیا

    سلطنت عمان نے غیر ملکیوں کیلئے بڑا حکم جاری کردیا

    مسقط : سلطنت عمان نے مملکت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت ملک میں داخل ہونے والوں کیلیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    سلطنت عمان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ہی کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جو لوگ ویکسین یافتہ نہیں ہوں گے انہیں کسی بھی حالت میں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    عمانی خبر رساں ادارے نے سرکاری بیان میں کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا ہے۔ سلطنت عمان نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی تمام ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوگی اس سے کوئی بھی ملک مستثنیٰ نہیں ہوگا۔

    یاد رہے کہ عمان میں جزوی لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے، عمان میں انسداد کرونا وبا سے متعلق اعلیٰ کمیٹی کا کہنا ہے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو بھی یکم ستمبر سے معمول کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    عمانی ٹی وی کے مطابق تجارتی مراکز، ریستوران، ثقافتی و تجارتی سرگرمیوں والے ادارے، اجتماعی پروگرامز اور کھیلوں پر سے بھی پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    عمان نے جزوی میں لاک ڈاؤن میں تاحکم ثانی توسیع کردی، اعلیٰ کمیٹی نے نئے تعلیمی سال کی آمد پر سلطنت عمان میں اسکول مقررہ طریقہ کار کے مطابق کھولنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

    سلطنت عمان نے کرونا پابندیاں اٹھانے کے ساتھ یہ تاکید بھی کی ہے کہ کرونا ایس او پیز کی پابندی برقرار رہے گی، اس حوالے سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی غفلت نہ برتیں۔

  • جرمنی : کورونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی، لیکن کیوں ؟

    جرمنی : کورونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی، لیکن کیوں ؟

    عالمی وباء کورونا وائرس کے سد باب کیلئے دنیا بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں کہیں ویکسین کی فراہمی میں مشکلات ہیں تو کہیں بے انتہا رش کے باعث عوام پریشانی کا شکار ہیں۔

    اس حوالے سے شہریوں کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے، ویکیسن لگواتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ کون سی ویکسین آپ کے لیے مختص کی گئی ہے اور اس کا کیا نام ہے؟

    جرمنی میں ایک نرس نے کورونا ویکسین کے بدلے نمکین پانی کا انجکشن دے دیا جس کے بعد تقریباً 9000 افراد کو دوبارہ ویکسین کی خوراک دی گئی۔

    جرمن میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے کہا ہے کہ 5 مارچ سے 20 اپریل کے درمیان تقریباً نو ہزار افراد کو کوویڈ کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کی عمریں70سال سے زائد ہیں اور انہیں شارٹینس روفاؤسن میں اسی مقام پر ویکسین دی گئی ہے۔

    گزشتہ ماہ اپریل کے دوران ویکسینیشن سینٹر پر ایک نرس کے ہاتھوں ویکسین کی شیشی چھوٹ نیچے گرنے کی وجہ سے ٹوٹ گئی نرس نے ویکسین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے خالی شیشی میں نمکین پانی کو انجکشن کے ذریعہ بھردیا جس کے بعد ویکسین لینے والوں کو ویکسین کے بجائے انجکشن کے ذریعہ نمکین پانی دیا گیا۔

    متعلقہ پولیس آفیسر کے مطابق متعلقہ حکام جون کے مہینے میں متعدد گواہوں کے انٹرویوز لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے ویکسین کے بدلے نمکین پانی دیا گیا ہوگا ان سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی خوراک کو پورا کرسکیں

  • کورونا ویکسی نیشن کے بعد کیا کیفیت ہے؟ اداکارہ نادیہ حسین نے بتادیا

    کورونا ویکسی نیشن کے بعد کیا کیفیت ہے؟ اداکارہ نادیہ حسین نے بتادیا

    کراچی : کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والی پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین تیزی سے روبصحت ہورہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے کے بعد طبیعت میں بہتری محسوس کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تازہ پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میری طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہوگئی ہے، اب انہیں بخار کی کیفیت نہیں ہے اور کمزوری بھی زیادہ محسوس نہیں ہورہی۔

    ۔ اپنی صحت کی بہتری کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں ذائقہ اور خوشبو بھی محسوس ہورہی ہے، اب انہیں کھانسی کی شکایت بھی نہیں اور نہ ہی ٹھنڈ لگ رہی ہے۔

    اداکارہ نادیہ حسین ذائقے اور خوشبو کے بغیر زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں کارڈ بورڈ کھا رہی ہوں۔

    انہوں نے ملک کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی ویکسین لگوائیں !! اس سے مجھے بیماری کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

  • کورونا ویکسین کتنے ماہ کیلئے کارآمد ہے ؟ ماہرین نے بتا دیا

    کورونا ویکسین کتنے ماہ کیلئے کارآمد ہے ؟ ماہرین نے بتا دیا

    جیسے جیسے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے لوگوں کے ذہن میں اس وائرس سے بچاؤ کیلئے لگائی جانے والی ویکسین کے بارے میں نت نئے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

    امپیریل کالج لندن میں متعدی امراض کی چيئر پرسن پروفیسر عذرا غنی کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کے لیے بنائی جانے والی ویکسینوں کا بنیادی مقصد جان بچانا ہے اور اس کا حصول ویکسینیشن کے ذریعے بیماری سے مدافعت پیدا کرنے اور وائرس کی منتقلی کو روکنے سے ہوتا ہے۔

    فائزر/ بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین کو اس وبائی مرض کے خلاف دنیا کی چند مؤثر ترین ویکسینز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے تاہم یہ ویکسین کووڈ 19 سے کتنے عرصے تک تحفظ فراہم کرسکتی ہے، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا ممکن نہیں، کیونکہ اسے تیار ہوئے ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔

    مگر اب فائزر اور بائیو این ٹیک نے ویکسین کی افادیت کے دورانیے کے حوالے سے نیا ڈیٹا جاری کیا ہے جس کے مطابق ویکسین کے استعمال کے 6 ماہ بعد بیماری کی سنگین شدت اور اسپتال میں داخلے کے خلاف تو ٹھوس تحفظ برقرار رہتا ہے مگر مجموعی طور پر وائرس کے خلاف ویکسین کی افادیت گھٹ جاتی ہے۔

    کمپنیوں کی جانب سے یہ ڈیٹا پری پرنٹ سرور پر جاری کیا گیا ہے، جس سے ویکسین کی افادیت میں بتدریج کمی کا عندیہ ملتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے دنیا بھر سے فائزر ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کرنے والے 45 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ویکسین کی 2 خوراکوں کے استعمال کے بعد ابتدائی 2 ماہ تک لوگوں کو کووڈ کے خلاف 96 فیصد تک تحفظ ملا مگر اس کے بعد ہر 2 ماہ میں ویکسین کی افادیت کی شرح میں 6 فیصد کمی آئی اور 6 ماہ بعد وہ گھٹ کر 84 فیصد تک پہنچ گئی۔

    یعنی اگر ویکسین کی مجموعی افادیت میں ہر 2 ماہ بعد 6 فیصد کمی آتی ہے تو ویکسینیشن کے 18 ماہ بعد وہ 50 فیصد سے نیچے جاسکتی ہے تاہم ویکسینیشن کے 6 ماہ بعد سنگین علامات جیسے خون میں آکسیجن کی کمی یا ہسپتال میں داخلے کے خلاف ویکسین کی افادیت 97 فیصد رہی۔

    ویکسین استعمال کرنے والے ان افراد پر کمپنی کی جانب سے تحقیق کو مزید جاری رکھا جائے گا تاکہ آنے والے عرصے میں ویکسین کی افادیت کی شرح کی زیادہ وضاحت کی جاسکے۔

    دوسری جانب فائزر کی جانب سے ویکسین کی تیسری خوراک کے اثرات سے متعلق بھی ایک تحقیق کے نتائج جاری کئے گئے ہیں۔ تحقیق میں بوسٹر شاٹ سے کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی شرح میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔

    نتائج سے دریافت ہوا کہ تیسری خوراک سے ڈیلٹا کے خلاف 18 سے 55 سال کی عمر کے افراد میں اینٹی باڈیز کی سطح میں 5 گنا سے زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے۔

    اس کے علاوہ65سے 85 سال کی عمر کے افراد میں بھی بوسٹر شاٹ کے مدافعتی ردعمل کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جو پہلے سے زیادہ ٹھوس اور دوسری خوراک کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ بہتر قرار پایا۔

    کمپنی نے کہا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ تیسری خوراک کے بعد ڈیلٹا سے تحفظ کی شرح میں 2 خوراکوں کے مقابلے میں 100 گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔

    مذکورہ تحقیق کے نتائج کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کے ساتھ جاری کیے گئے تھے اور ڈیٹا کو جلد کسی طبی جریدے میں اشاعت کے لیے جمع کرایا جائے گا۔ تحقیق میں 18 سے 55 سال کی عمر کے 11 جبکہ 65 سے 85 سال کی عمر کے 12 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

  • کورونا ویکسین کب لگوائی جا سکتی ہے؟ سعودی وزارت صحت کی ہدایت

    کورونا ویکسین کب لگوائی جا سکتی ہے؟ سعودی وزارت صحت کی ہدایت

    سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب کورونا سے صحت یاب ہونے کے 10 دن بعد ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا مریض کیلئے صحت یابی کے 10 دن بعد ویکسین لینا انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

    کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ویکسین کی دو خوارکیں لی جائیں تاہم وائرس لاحق ہونے پر ایک خوراک کافی رہتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے کورونا وائرس لاحق ہونے کے بعد ویکسین لینے کے لیے 8 ماہ کا وقفہ دیا جاتا تھا۔

    وزارت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ویکسین لگوالیں تاکہ وبا سے انتہائی محفوظ ہے۔

    قبل ازیں سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی آمیزش سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی تشویش کو مسترد ‏کرتے ہوئے ویکسینز کے ملاپ کو محفوظ قرار دیا ہے۔

    رواں ماہ ایک بیان میں سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا تھا کہ مملکت میں منظور شدہ ‏ویکسین کی آمیزش کے محفوظ ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھاکہ عالمی ادارہ صحت کی ویکسین کی آمیزش سے متعلق ‏مؤقف درست نہیں، بین الاقوامی تحقیق اور مختص سائنسی کمیٹیوں کی بنیاد پر ہم باور کراتے ہیں ‏کہ سعودی عرب میں ہمارے پاس منظور شدہ ویکسینز کی آمیزش محفوظ ہے یہ اقدام عالمی ادارہ ‏صحت اور کئی ملکوں میں منظور شدہ ہے۔

  • چینی کمپنیز کا پاکستان کو رواں ماہ مزید ویکسین فراہمی کا فیصلہ، ذرائع

    چینی کمپنیز کا پاکستان کو رواں ماہ مزید ویکسین فراہمی کا فیصلہ، ذرائع

    اسلام آباد : چینی کمپنیز نے پاکستان کو رواں ماہ مزید ویکسین فراہمی کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے رواں ماہ ویکسین کی دو بڑی کھیپ پاکستان لائی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق چینی کورونا ویکسین کی کھیپ23 جولائی کے بعد ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، چینی کمپنیاں پاکستان کو ویکسین فراہمی میں خصوصی ترجیح دے رہی ہیں۔

    ادارہ برائے تحفظ ٹیکہ جات (ای پی آئی) ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے سائینو فارم ویکسین کی دو ملین خوراکیں پاکستان لائی جائیں گی، چین سے رواں ماہ سائنو ویک ویکسین کی 30لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ چین سے رواں ماہ 40 لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں پاکستان لائی جا چکی ہیں، کوویکس نے پاکستان کو رواں ماہ 25 لاکھ موڈرنا ویکسین فراہم کی ہیں۔

    اس کے علاوہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی 65 لاکھ خوراکیں پاکستان لائی جا چکی ہیں، جبکہ اسی مہینے چینی کین سائینو ویکسین کے خام مال کی کھیپ ملے گی۔

    ذرائع کے مطابق رواں ماہ پاکستان کو خریدی ہوئی ایک لاکھ فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ ملے گی، پاکستان کو کوویکس سے آسٹرازنیکا کی دوسری کھیپ بھی ملے گی اور کورونا ویکسین کی تقریباً ڈیڑھ کروڑ خوراکیں بھی اسی ماہ پاکستان پہنچیں گی۔

  • کورونا ویکسین : اقوام متحدہ میں سعودی عرب کو بڑا اعزاز مل گیا

    کورونا ویکسین : اقوام متحدہ میں سعودی عرب کو بڑا اعزاز مل گیا

    شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کورونا ویکسین تیار کرنے والا علاقائی مرکز بن جائے گا اور اس کے لیے تیار ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر الربیعہ نے ایس وقت کی ہے جبکہ مشرق وسطی، ایشیا اور افریقہ کے ممالک کوویڈ 19 کورونا وائرس کی وبا سے مشکلات سے دوچار ہیں، ان ملکوں کو ویکسین کی رسد کے حوالے سے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

    ڈاکٹر الربیعہ اٹلی کے دفتر خارجہ اور اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام کی میزبانی میں منعقدہ جی 20 کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو اٹلی میں ویکسین کی لاجسٹک خدمات کے موضوع پر ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  کورونا وبا نے جو چیلنج ہمیں دیا ہے۔ اس کا تقاضا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے منظم اور مربوط جدوجہد کریں‘۔

    انہوں نے کہا کہ  ہمیں احساس ہے کہ پوری دنیا کو غیر متوقع چیلنج درپیش ہیں۔ وبا نے دنیا بھر کے ملکوں میں معیشت، صحت، تعلیم اور سماجی ڈھانچے کو تباہ کن نقصانات پہنچائے ہیں‘۔

    الربیعہ نے کہا کہ ویکسین کی رسد میں بڑا تضاد ہے۔ بیشتر ویکسینوں کی خوراکیں گنے چنے ملکوں تک پہنچی ہیں, اس کا خمیازہ بیشتر ممالک کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ کئی ممالک ایسے ہیں جہاں وبا سے متاثرین کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے۔ ہسپتالوں میں مریض زیر علاج ہیں اور اموات ہورہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ’ سعودی عرب دوا سازی کے سلسلے میں علاقائی انداز اپنانے کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ مشرق وسطی، ایشیا اور افریقہ کے ملکوں میں دوا سازی کا علاقائی نظام قائم ہو۔

    کووڈ ویکسین کی علاقائی پیداوار نہ صرف یہ کہ مشرق وسطی، ایشیا اور افریقہ کے ملکوں میں وبا کو قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ اس کی بدولت روزگار کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔ علاقائی صحت نگہداشت کا نظام بھی مضبوط ہوگا‘۔

    ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنے وسائل اور استعدداد کی بدولت دوا سازی اور ادویہ کی ترسیل کا علاقائی مرکزبن سکتا ہے۔ ہمارے یہاں اس قسم کی سہولتیں مہیا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ’ مملکت نے وبا کے سر ابھارنے پر وبا سے نمٹنے کے لیے 713 ملین ڈالر لگائے تھے جبکہ شاہ سلمان مرکز، یمن، شام، سوڈان کے شہریوں، بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں، افریقہ، مشرق وسطی اور ایشیا میں پناہ گزینوں کی مدد کر رہا ہے۔‘

     ہمیں انسانی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔جب تک سب لوگ وبا سے محفوظ نہیں ہوں گے ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہوسکتا، مستقبل میں بھی یہ اصول لاگو ہوگا۔