Tag: Anti corruption Action

  • لاہور : دو رشوت خور سرکاری افسران رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہور : دو رشوت خور سرکاری افسران رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہور : اینٹی کرپشن کے عملے نے علیحدہ علیحدہ کاروائیوں میں دو سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا، ملزمان پر رشوت لینے کے الزامات ہیں۔

    اینٹی کرپشن پولیس کی کرپٹ سرکاری افسران کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں عملے نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو سرکاری افسران کو حراست میں لیا ہے ۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل قصور سے ایک ڈسپینسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم یونس کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزم کو15ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا، دوسری کارروائی میں عملے نے سابق انچارج لینڈ ریکارڈ سینٹر کوٹ ادو منصوراحمد کوگرفتار کیا۔

    ملزم منصور کو عدالت سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزم نے بھاری رشوت لے کرخورد برد کی تھی۔

  • اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، اشتہاری ملزم  بھی پکڑا گیا

    اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، اشتہاری ملزم بھی پکڑا گیا

    لاہور : اینٹی کرپشن کے عملے نے اے ایس آئی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، جعلی کاغذات کے ذریعے پولیس میں بھرتی ہونے والا اشتہاری ملزم پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور کی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ٹیم نے ڈرامائی انداز میں اے ایس آئی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے درخواست گزار کی بہن کو نائب قاصد لگوانے کیلئے رشوت طلب کی تھی، درخواست پر فوری کارروائی کر کے اے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    دوسری جانب لاہورمیں اینٹی کرپشن کی ایک اور کارروائی میں عدالتی اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملزم نے جعلی کاغذات پر پولیس میں ملازمت حاصل کی تھی۔

    ملزم مزمل عدالت میں جرم ثابت ہونے پر مفرور ہو گیا تھا، جسے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے حراست میں لے لیا گیا۔

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2019تک 108 ارب روپے کی تاریخی وصولی ہوئی، جن میں سے 1 ارب 63 روپے براہ راست وصول ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے ایک سال میں تقریبا 103 ارب 43 کروڑ کی زمین واگزار کرائی، اسی طرح 2 ارب 81 کروڑ روپے کی انڈر یکٹ ریکوری بھی کی۔

    مزید پڑھیں : پنجاب اینٹی کرپشن یونٹ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ

    رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کو 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد شکایتی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 27 ہزار سے زائد کو حل کردیا گیا جبکہ 5 ہزار 400 سے زائد تحقیقات شروع کیں اور 8700 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

    اینٹی کرپشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھان بین کےبعد 1509 کیسز رجسٹرہوئے اور 2014 سے جاری کیسز کا فیصلہ بھی سنایا گیا۔