Tag: anti-corruption-operations

  • پنجاب : رشوت خور پٹواری اور انسپکٹر سمیت 6 ملزمان گرفتار

    پنجاب : رشوت خور پٹواری اور انسپکٹر سمیت 6 ملزمان گرفتار

    لاہور : پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے پٹواری، بلڈنگ انسپکٹر اور مفرور اشتہاریوں سمیت6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کے عملے نے فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، بہاولپور، اور خوشاب میں کارروائیاں کیں۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے رشوت کے طور پر لیے گئے ہزاروں روپے برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن بہاولپور کے دفتر میں اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر نائب قاصد محمداعظم کو 9ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    ملزم نے جعلی نقشہ فیس کی تیاری کی مد میں رشوت وصول کی تھی، ملزم مدعیان سے پہلے بھی 25ہزار روپے بطور رشوت وصول کرچکا تھا۔

    میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ سے بلڈنگ انسپکٹر رانا محمد نواز کو گرفتارکیا گیا رانا محمد نواز کو ضمانت خارج ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ مذکورہ ملزم نے منظوری کے بغیر بلڈنگز کی تعمیرات کی اجازت دی تھی۔

    فیصل آباد کی یونین کونسل نمبر12سے یو سی نائب قاصد شہزادعلی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے جعلی نکاح نامہ جاری کرنے کےعوض 5ہزار روپے رشوت وصول کی تھی۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق جلال پور پیر والا سے اللہ یار نامی پٹواری کو گرفتار کیا گیا، اللہ یار پٹواری نے2 انتقالات درج کرنے کےعوض 80ہزار روپے وصول کئے۔ اللہ یار پٹواری سے رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

    اس کے علاوہ سرگودھا سے مقدمہ نمبر 21/2019میں مفرور ملزم شاہ نواز کو گرفتار جبکہ خوشاب سے مقدمہ نمبر 55/2021مفرور ملزم رب نواز کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم رب نواز نے جعل سازی سے اسٹامپ پیپر تیار کئے تھے۔

  • اینٹی کرپشن  کی پنجاب پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کےخلاف کارروائیاں

    اینٹی کرپشن کی پنجاب پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کےخلاف کارروائیاں

    لاہور : اینٹی کرپشن لاہورریجن بی سابق ہیڈ کانسٹیبل علی احمد کو کرپشن کیس میں سزا دلوانے میں کامیاب ہوگئی، ہیڈ کانسٹیبل کو 20ہزار جرمانہ  اور 4 سال قیدبا مشقت سزا سنائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے پنجاب پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کےخلاف کارروائیاں کیں اور لاہورریجن بی سابق ہیڈکانسٹیبل علی احمد کو سزا دلوانے میں کامیاب ہوگئی۔

    لاہورمیں کرپشن کے کیس میں ہیڈ کانسٹیبل کو 20ہزارجرمانہ اور 4 سال قیدبا مشقت سزا سنائی گئی، ملزم علی احمدکواسپیشل جج اینٹی کرپشن راجہ محمدارشد نے جرم ثابت ہونے پر سزا دی۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ سزاکی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید2 ماہ جیل میں گزارناہوں گے، اینٹی کرپشن اوکاڑہ نےتھانہ حجرہ شاہ مقیم سے تھانیدارفتح شیرکوگرفتارکر لیا، اےایس آئی فتح شیرکومدعی سے15 ہزاررشوت لیتےرنگےہاتھوں گرفتارکیاگیا۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ ملزم کوسرکل آفیسر اوکاڑہ نےمجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتارکیا، ملزم کو مقدمہ درج کر کےحوالات میں بندکردیاگیا، کرپٹ افسران کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔