Tag: anti corruption punjab

  • چوہدری پرویزالٰہی کی بریت سے متعلق اینٹی کرپشن پنجاب کا اہم اقدام

    چوہدری پرویزالٰہی کی بریت سے متعلق اینٹی کرپشن پنجاب کا اہم اقدام

    لاہور : محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی بریت کے حوالے سے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ناجائز بھرتیوں کے کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ڈیوٹی جج غلام مرتضیٰ ورک کے سامنے پرویز الٰہی کا ریمانڈ نہیں مانگا جائے گا، پنجاب اسمبلی میں ناجائز بھرتیاں اور ترقیاں قومی وسائل پر ڈاکہ ہے،

    ان کاکہنا تھا کہ پرویزالہٰی نے میرٹ کے برعکس ذاتی ملازمین پنجاب اسمبلی میں بھرتی کئے،
    ان کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ پرویز الٰہی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، اینٹی کرپشن پرویز الہٰی کیسز کے فیصلوں پر اپیل میں جارہی ہے۔

    امید ہے عدالت میرٹ پر مقدمے کو سنے گی، قانون کے مطابق تفتیش کے لئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اینٹی کرپشن عدالت کے جج غلام مرتضیٰ ورک نے کرپشن کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

  • نیب قانون میں ترامیم : اینٹی کرپشن پنجاب کا بڑا فیصلہ

    نیب قانون میں ترامیم : اینٹی کرپشن پنجاب کا بڑا فیصلہ

    لاہور : نیب قانون میں ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے نیچے والے سیاسی اور محکموں کے کیسز کی تحقیقات اب اینٹی کرپشن کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے نیب قانون میں ترامیم کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع وزیراعلیٰ آفس کا کہنا ہے کہ 50 کروڑ سے نیچے والے سیاسی اور محکموں کے کیسزکی تحقیقات اب اینٹی کرپشن کرے گا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے قومی احتساب بیورو کو خط لکھا جائے گا، جس میں اینٹی کرپشن پنجاب نیب سے 50کروڑ سے نیچے کیسز کی تفصیلات مانگے گا۔

    عمران خان ،وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے خط لکھا جارہا ہے۔

  • اینٹی کرپشن پنجاب  کی جانب سے کرپٹ سرکاری افسران کی گرفتاریاں جاری

    اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے کرپٹ سرکاری افسران کی گرفتاریاں جاری

    لاہور : اینٹی کرپشن پنجاب نے دریا پر فلڈ بند کی تعمیر میں4کروڑ70لاکھ کی کرپشن کرنے پر 2ریٹائرڈ سب انجینئر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیاں اور گرفتار یاں جاری ہے، دریا پر فلڈ بند کی تعمیر میں4کروڑ70لاکھ کی کرپشن کرنے پر 2ریٹائرڈ سب انجینئر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نےطارق محموداورارشاداحمدگوہرکو گرفتارکیا ،حکام نے بتایا ملزمان محکمہ انہار کی مشنری ڈویژن میں ملازم تھے، ملزمان نے فنڈز لئے مگر تحصیل علی پور میں چندربن فلڈبند تعمیر نہ کیا۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ 2020میں مقدمہ درج ہوا،پیروی نہ کرنے پر ملزمان کواشتہاری قراردیاگیا ، جس کے بعد سرکل آفیسرڈی جی خان نےملزمان کو ملتان سے گرفتار کیا۔

    حکام کے مطابق جعلسازی سےشہری کوجائیدادسےمحروم کرنے کےالزام پر بھی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ، درخواست گزار نے پٹواری شاہد محمود،آصف اقبال،عمر فاروق پر مقدمہ درج کرایا۔

    حکام نے بتایا کہ گرفتارملزم آصف اقبال مقدمے میں نامزدپٹواری شاہدمحمود کامنشی ہے، آصف اقبال نےدرخواست گزاربلقیس بیگم کی زمین عمرفاروق کو منتقل کی اور عمرفاروق نےپٹواری اورمنشی کی مددسےزمین اپنے نام منتقل کرائی۔

  • پنجاب میں کرپٹ اور راشی سرکاری افسران کے خلاف کارروائیاں

    پنجاب میں کرپٹ اور راشی سرکاری افسران کے خلاف کارروائیاں

    لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈیرہ غازی خان اور دیپالپور میں کی جانے والی کارروائیوں میں 5 راشی افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے کرپٹ سرکاری افسران کی گرفتاریاں جاری ہیں، سابق رجسٹری محرر اور میٹرو پولیٹن آرکیٹکٹ سمیت 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے 3 سرکاری ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ملزمان سے رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ہیڈ ڈرافٹس مین اصغر علی، جونئیر کلرک محمد فرحان شامل اور میٹرو پولیٹن آرکیٹکٹ محمد عثمان شامل ہیں۔

    اسی طرح اینٹی کرپشن دیپالپور نے سابق رجسٹری محرر برکت علی کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ محکمہ آبپاشی کے ہیڈ ڈرافٹس مین محمد طارق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • اینٹی کرپشن پنجاب کا ن لیگ رہنما کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    اینٹی کرپشن پنجاب کا ن لیگ رہنما کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور : اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگ رہنما کے بیٹے ذیشان بٹ کیخلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے پرمقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب اورضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ن لیگ رہنماکےبیٹےذیشان بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ذیشان بٹ کیخلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے پرمقدمہ درج کیاگیا ، ذیشان بٹ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کےمشیر اورنگزیب بٹ کے بیٹےہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ڈی سی گجرات سیف انور نےریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کوبھجوایاتھا، ریفرنس میں ذیشان بٹ سمیت 5افرادکیخلاف مقدمےکی استدعاکی گئی ہے۔

    اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سےسرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

    خیال رہے پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے 37 سیاستدانو ں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی، جس میں رانا ثناءاللہ، رانا مشہود ، خواجہ آصف، رانا مبشر کے نام شامل تھے۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری زمینوں پر کئی سال سے اربوں کی زمین پر قبضے ہیں۔

  • محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے لودھراں میں 10 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب کے شہر لودھراں سے محکمہ انہار کی 553 کنال 2 مرلہ زمین واگزار کروائی گئی۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ واگزار زمین کی مالیت 10 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے، علاوہ ازیں ساہیوال میں بھی نواحی قصبے میں 7 کنال 5 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی جس کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل بھی اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال، رحیم یار خان اور راجن پور میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی تجارتی اراضی واگزار کروائی تھی۔

    اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں ڈیڑھ ارب کی 21 کنال تجارتی اراضی، ڈیرہ غازی خان میں 5 ہزار 400 کنال اراضی، راجن پور میں 33 کروڑ روپے سے زائد کی اراضی اور رحیم یار خان سے 322 کنال اور 12 مرلے زمین واگزار کروائی گئی۔

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک 5 ارب 22 کروڑ روپے کی تاریخی ریکوری کی گئی ہے۔

  • بد عنوان ڈاکٹروں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، اینٹی کرپشن پنجاب

    بد عنوان ڈاکٹروں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، اینٹی کرپشن پنجاب

    لاہور : اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) مظفرعلی رانجھا نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کرپشن میں ملوث ہیں، تمام ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے، کرپٹ عناصر سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہونگے، کرپٹ ڈاکٹرز کی گرفتاری سیاسی مسئلہ نہیں جس پر مذاکرات کئے جائیں۔،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مظفرعلی رانجھا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کا نرسوں کو ڈھال بنا کراحتجاج کرنا افسوسناک ہے۔

    اسپتال میں شورشرابے کا خیال نہ ہوتا تو اب تک ملزمان گرفتار ہوچکے ہوتے، ڈاکٹرز مریضوں، لواحقین اور نرسوں کے بجائے قانونی جنگ لڑیں، ملزمان احتجاج کی بجائے قانون کےسامنے پیش ہوں۔

    مزید پڑھیں : پنجاب کے ینگ ڈاکٹرزمطالبات کی منظوری کیلئے ایک بار پھرسڑکوں پر

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید کہا کہ سروسزاسپتال میں کرپشن پرایک سال تک انکوائری کرکے مقدمہ درج کیا، ڈاکٹرز کرپشن میں ملوث ہیں تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، انہوں نے کہا کہ پالیسی کی سطح پر قانون کی حکمرانی کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

    مزید پڑھیں : لاہور کے بعد اب کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج کا اعلان