Tag: Anti-corruption Punjab operation

  • اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی، سابق سیکریٹری سمیت 6 افراد گرفتار

    اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی، سابق سیکریٹری سمیت 6 افراد گرفتار

    لاہور : اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلسازوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق سیکریٹری یوسی سمیت چھ افراد کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اینٹی کرپشن حکام نے نمبردار، سابق سیکرٹری یوسی سمیت چھ افراد کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے، سابق سیکریٹری یوسی دُھلہ محمد سجاول نے غلط ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کیا تھا۔

    اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ نمبردار ارشد جاوید سمیت 5 مفاد کنندگان کی ملی بھگت سے دستاویز تیار کی گئیں، ملزمان کی قبل از گرفتار ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ضمانت خارج ہونے پر سرکل آفسیر چکوال نے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن چکوال میں مقدمہ نمبر 11/20 درج تھا۔