Tag: Anti corruption raid

  • اینٹی کرپشن کا چھاپہ سابق مشیر زراعت پنجاب کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد

    اینٹی کرپشن کا چھاپہ سابق مشیر زراعت پنجاب کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد

    مظفرگڑھ : اینٹی کرپشن کے عملے نے سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے برآمد کرلیے۔

    اس حوالے سے ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عبدالحئی دستی کے گھر سے ٹھیکوں کی کمیشن کی مد میں وصول کی گئی رقم برآمد ہوئی ہے۔

    اینٹی کرپشن کی ٹیم نے عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر عبدالحئی دستی کے گھر کی تلاشی لی ان کے گھرکی2تجوریوں سے ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت12کروڑ روپے سےزائد ہے، نوٹوں کی گنتی کرنے میں کئی گھنٹے لگے، چھاپے کے وقت سردار عبدالحئی دستی اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

    عبدالحئی دستی نے یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن کے طور پرحاصل کی تھی، کیس کی تفتیش جاری ہے، ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں سرگرم ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ٹیم کی قیادت اینٹی کرپشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب وقاص حسن نے کی اس دوران پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے سابق صوبائی مشیر کے گھر اور دفتر کا محاصرہ کیے رکھا۔

     

  • اینٹی کرپشن کی سال 2020 کی پہلی بڑی کارروائی

    اینٹی کرپشن کی سال 2020 کی پہلی بڑی کارروائی

    کراچی : اینٹی کرپشن نے سال 2020 کی پہلی بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹھیکوں کےاجرا پر ایکس سی این ظہیر عباس کو گرفتار کرلیا، گرفتار ایکس سی این پر خزانے کو 80 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ایسٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کےایم سی انجینئرنگ اور کےڈی اے آفس پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی ٹھیکوں کےاجرا پر ایکس سی این ظہیر عباس کو گرفتار کرلیا۔

    چھاپے کےدوران محکمے سے جاری کئے گئے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی ضبط کرلیا گیا، کارروائی بدعنوانی اور کروڑوں رشوت وصولی کے خلاف کی گئی ۔

    کے ڈی اے کی جانب سے من پسند ٹھیکیداروں کو800 ملین کےٹھیکےدیئے گئے اور ٹھیکوں کے عوض 10 کروڑ روپے رشوت وصول کی گئی ، اینٹی کرپشن نے کے ڈی اے ،انجینئرنگ آفس کے ایم سی کا ریکارڈ سیز کردیا ہے۔

    گریڈ 21 کے 2 سیکریٹریز اور سابق ڈی جی کے ڈی اےبدرجمیل میندھرو کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کانام بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں۔

    گرفتار ایکس سی این پر خزانے کو 80 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ملزم نے غیرقانونی طور پر80کروڑ کے ٹھیکے نجی کمپنی کو جاری کئے ، ملزم کے ڈی اےا سکیموں میں ترقیاتی کاموں کے ورک آرڈرجاری کرتا تھا۔

    ملزم کےجاری کئےگئےورک آرڈر اسکیموں کی سالانہ فہرست میں شامل نہیں تھی، وہ اسکیمیں جن کاذکر کے ڈی اے کی بجٹ بک میں بھی نہیں تھا اور غیرقانونی جاری ورک آرڈرپراس وقت کےڈی جی کےڈی اےکےدستخط تھے، ملزم کو تمام کاموں پرسیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی سرپرستی حاصل تھی۔

  • کراچی : اربوں روپے کی کرپشن، ڈی ایم سی ملیر کے دفتر سے اہم ریکارڈ مل گیا

    کراچی : اربوں روپے کی کرپشن، ڈی ایم سی ملیر کے دفتر سے اہم ریکارڈ مل گیا

    کراچی : اینٹی کرپشن حکام نے ڈی ایم سی ملیر کے دفتر پر چھاپہ مار کر محکمہ میں اربوں روپے کی ہونے والی کرپشن کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا، چیف آفیسر،ٹیکسیشن آفیسراوردیگرعملہ بدعنوانی میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ایسٹ نے ڈی ایم سی ملیر کراچی کے دفتر پر چھاپہ مارکر اربوں روپے کرپشن کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

    اس حوالے سے ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضمیرعباسی کا کہنا ہے کہ محکمہ میں ڈھائی سال کے دوران اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، صرف الیکٹریکل اور تعمیراتی کام کی مد میں ایک ارب30کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی۔

    اس کے علاوہ جعلی بلوں کے ذریعے90کروڑ روپے کا غبن کیا گیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق680گھوسٹ ملازمین کی تعیناتی بھی کی گئی ہے، ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں72کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی، گاڑیوں کی مرمت ودیگر مد میں41کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی۔

    ضمیرعباسی کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سی ملیر دفتر سے تمام ٹھیکے رشوت کے عوض دیئے گئے، اینٹی کرپشن حکام دفتر سے مزید تفصیلات حاصل کررہے ہیں،

    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ چھاپہ میونسپل کمشنر ملیرجان محمد بلوچ کےخلاف مارا گیا ہے، کرپشن کیس میں چیف آفیسر، ٹیکسیشن آفیسراور دیگر عملہ بھی ملوث ہے۔