Tag: Anti encroachment cell

  • ملتان میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، دس ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار

    ملتان میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، دس ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار

    ملتان : پنجاب حکومت کی ہدایت پر ملتان ضلعی انتظامیہ نے دس ارب روپے سے زائد مالیت کی 52 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پورے صوبے میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ملتان میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا۔

    ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے وسط میں قائم ملتان کرکٹ کلب کی 52 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی ہے جس کی مالیت دس ارب روپے سے بھی زائد ہے۔

    ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کرکٹ کلب میں بنائے گئے جم کو بھی خالی کرالیا گیاہے جہاں سے ممنوعہ ادویات بھی برآمد ہوئیں ہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ کلب کے کپتان جاوید نے آپریشن کو غیر قانونی قرار دیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس سے قبل

    مزید پڑھیں : ملتان ، تجاوزات کیخلاف آپریشن، بیس کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

    یاد رہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے، انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر صورت قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔

  • پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع، اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم

    پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع، اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم

    لاہور: پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر کے پنجاب حکومت نے اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم کر دیا، وزیرِ ہاؤسنگ کہتے ہیں کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شروع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے، اس سلسلے میں اینٹی اینکروچمنٹ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے جو مستقل کام کرے گا۔

    [bs-quote quote=”آپریشن پانچ مراحل میں پورا کیا جائے گا، ناجائز حویلیوں کو تیسرے مرحلے میں ختم کیا جائے گا: محمود الرشید” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے کہا ہے کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن پانچ مرحلوں میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، ہر مرحلے پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن ہوگا۔

    محمود الرشید نے کہا کہ یہ آپریشن 2 ہفتے قبل ہونا تھا لیکن محرم کے باعث تاخیر کی گئی، مشترکہ طور پر بلدیہ اور تمام 9 اتھارٹیز کی حدود میں آپریشن کا فیصلہ ہوا ہے، شہری آبادیوں کو ان قبضوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، اس وقت 2 ٹیمیں کام کر رہی ہیں جو 5 کیٹیگریز میں آپریشن کریں گی۔

    ایک ٹیم کی سربراہی ڈی سی لاہور جب کہ دوسری ٹیم کی سربراہی ڈی جی ایل ڈی اے کر رہے ہیں، ان کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کے مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری


    محمود الرشید کے مطابق پہلی کیٹیگری میں سرکاری اداروں کی زمین سے قبضہ چھڑایا جائے گا، دوسری کیٹیگری میں بازاروں سے تجاوزات ختم کی جائیں گی، تیسری کیٹیگری میں بڑی ناجائز حویلیوں کو ختم کیا جائے گا۔

    پنجاب کے وزیرِ ہاؤسنگ نے کہا کہ چوتھی کیٹیگری میں جھگیوں کے خلاف آپریشن ہوگا، پانچویں کیٹیگری میں قانون شکن عناصر سے سرکاری زمین واگزار کرائی جائے گی، جب کہ سیل اور واگزار کرائی گئی جگہوں کو مانیٹرنگ کیا جاتا رہے گا۔

    یاد رہے دو دن قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دی گئی تھی۔

  • کراچی میں غیرقانونی طور پر قائم چار شادی ہال مسمار

    کراچی میں غیرقانونی طور پر قائم چار شادی ہال مسمار

    کراچی : کے ڈی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے چار شادی ہال مسمار کردیئے، مذکورہ شادی ہال رفاعی پلاٹس پر غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے احکامات پرعمل درآمد کرتے ہوئے کے ڈی اے کی جانب سے گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ اور نارتھ کراچی میں رفاعی پلاٹس خالی کرانے کے لئے تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

    کے ڈی اے کی ٹیم نے گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ اور نارتھ کراچی میں رفاعی پلاٹس پر قائم شادی ہالوں کو مسمار کردیا۔

    آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے، ٹیم نے یونیورسٹی روڈ پر ایک شادی ہال اور نارتھ کراچی میں تین شادی ہالز مسمار کئے۔


    مزید پڑھیں: کراچی میں شادی ہالز کے خلاف آپریشن، دو لان مسمار


    واضح رہے کہ اب تک کے ڈی اے کا انسداد تجاوزات سیل 12 شادی ہال اور مکان مسمار کرچکا ہے، سپریم کورٹ نے دو روز میں شہر کے تمام رفاعی پلاٹس خالی کرانے حکم دیا تھا، اس سے قبل سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کر کے متعدد شادی ہالوں اور مکانات کو منہدم کردیا گیا تھا۔