Tag: anti government movement

  • مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر حکومت مخالف تحریک کیلئے متحرک

    مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر حکومت مخالف تحریک کیلئے متحرک

    اسلام آباد: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور حکومت مخالف اتحاد سے متعلق اہم مشاورت کرلی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک کیلئے ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان جلد دیگر جماعتوں کےسربراہان سے رابطوں کےبعد تاریخ کااعلان کرینگے۔

    یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں، اسمبلیوں سے استعفوں کے حوالے سے اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے اس اتحاد میں اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں۔

     

  • آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان میں عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر اتفاق

    آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان میں عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر اتفاق

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جے یو آئی  (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں‌ رہنما متفق ہیں‌کہ رمضان میں عوام کے مسائل مزید بڑھ جائیں گے، عوامی کا ردعمل تحریک کو جلا بخشے گا۔

    [bs-quote quote=”عید کے بعد تحریک نہ چلائی تو اپوزیشن کا شیرازہ بکھر سکتا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”آصف زرداری”][/bs-quote]

    موصولہ اطلاعات کے مطابق آصف زرداری نے تحریک کے لئے نوازشریف کو پیغام بھجوا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عید کے بعد تحریک نہ چلائی تو اپوزیشن کا شیرازہ بکھر سکتا ہے۔

    ن لیگ اگر تحریک حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بنی، تو ن لیگ کو نقصان کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں: فضل الرحمان نے زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے راضی کرلیا

    آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے بغیر  پیپلز پارٹی بھی خود نقصان سے نہیں بچا سکے گی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق حکومت کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے عید کے بعد عوامی تحریک ناگزیر ہے۔آصف علی زر داری نے موقف اختیار کیاکہ اپوزیشن نے تحریک نہ چلائی تو عوام خود سڑکوں پرآئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری ہر صورت تحریک چلانے کے لئے پر عزم ہیں، نوازشریف کے جواب کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔