Tag: anti narcotics force

  • کراچی : قرآنی آیات کی آڑ میں ہیروئن اسمگلنگ کے مکروہ کاروبار کا انکشاف

    کراچی : قرآنی آیات کی آڑ میں ہیروئن اسمگلنگ کے مکروہ کاروبار کا انکشاف

    کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس نے قرآنی آیات کے فریموں میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، جبکہ چاول کی بوریوں میں بھاری مقدار میں چھپائی گئی ہیروئن بھی برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ اطلاع پر کلفٹن کے علاقے میں قائم کورئیر کمپنی کے ایک دفتر پر چھاپہ مارا، اس دوران دفتر سے قرآنی آیات کے فریموں میں چھپائی گئی آدھا کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

    فریموں کے بیچ میں انتہائی مہارت کے ساتھ ہیروئن کے پیکٹ رکھے گئے تھے، اس حوالے سے اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پارسل سے 500گرام ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، مذکورہ پارسل ارشد محمود نامی شخص نے راولپنڈی سے برطانیہ کیلئے بک کرایاتھا۔

    علاوہ ازیں دوسری کارروائی میں اے این ایف کی ٹیم نے کلفٹن ہی میں ایک انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر کارروائی کی جہاں سے چاول کی پانچ بوریوں میں چھپائی گئی15کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی، اےاین ایف حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پہلے سےگرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، مسافر میر محمد غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 3505کے ذریعے جدہ جارہا تھا۔

    مسافر کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں 0.240کلو گرام ہیروئن اور707میتھفیٹا مائن بھی برآمد کرلی گئی، بین الاقوامی منڈی میں اس کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ مسافر میر محمد کو گرفتار کرکے اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی ایئر پورٹ سے براؤن ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اے ایس ایف نے کراچی ایئر پورٹ پر اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے براؤن ہیروئن برآمد کی تھی، مسافر کے بیگ سے ساڑھے اٹھارہ کلو گرام براؤن ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

  • بلیک میلنگ میں ملوث اے این ایف کا سابق انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

    بلیک میلنگ میں ملوث اے این ایف کا سابق انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

    پشاور : بلیک میلنگ میں ملوث اے این ایف کا سابق انسپکٹر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم نے یوتھ کونسلر سے پانچ لاکھ روپے رشوت کے عوض وصول کئے۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے کارروائی کرکے بلیک میلنگ میں ملوث  اینٹی نارکوٹکس فورس کے سابق انسپکٹر  کو  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    ملزم سیف الرحمان مردان کے رہائشی یوتھ کونسلر مدثر کو بلیک میل کر رہاتھا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے یوتھ کونسلر سے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جو5لاکھ پر فائنل ہوا تھا۔

    مدثر نے سعودی عرب میں بھائی کیلئے کپڑے چکدرہ کے رہائشی کے ہاتھوں بھجوائے تھے، چکدرہ کارہائشی پشاور ایئرپورٹ پر منشیات کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سیف الرحمان یوتھ کونسلر مدثر کو بلیک میل کرتارہا کہ آپ بھی اس کے ساتھی ہیں، سیف الرحمان نے دوران تفتیش دو اے ایس آئیز کا بھی نام بتایا، ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے مزید تفتیش کیلئے اے این ایف سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔ ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

    اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

  • نوجوان نسل کو بچانے کے لئے منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

    نوجوان نسل کو بچانے کے لئے منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

    کوئٹہ : کمانڈ سدرن کمانڈ لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو بچانے کے لئے منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے منشیات کا پیسہ دہشتگردی کے لئے استعمال ہوتا ہے، منشیات کے روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس کے زیر اہتمام کوئٹہ کچھ موڑ پر منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے۔

    کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو بچانے کے لئے منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں کامیابیاں ہورہی ہیں منشیات کا پیسہ بھی دہشتگردی کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔


    مزید پڑھیں :  طلبہ معیاری تعلیم اورپیشہ وارانہ مہارتوں کےحصول پرتوجہ دیں، عاصم سلیم باجوہ


    اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل مسرت نواز ملک نے اپنے بریفنگ میں کہا کہ رواں سال دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر صوبے کے مختلف علاقوں میں ایک سو اٹھائیس ایکڑ پر موجود پوست کی فصل کو تلف کی گیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

    تقریب میں اے این ایف ، ایف سی اور پولیس کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران آمد کئے جانے والا 284ٹن منشیات نذر آتش کی گئی ، نذر آتش کئے جانے والے منشیات میں ، افیون ، شراب، مارفین اور چرس شامل تھا ، تقریب میں فوجی اور سول افسران کے علاوہ شہریوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • مختلف تعلیمی اداروں سےچھ کلو سے زائد منشیات برآمد،20ملزمان گرفتار

    مختلف تعلیمی اداروں سےچھ کلو سے زائد منشیات برآمد،20ملزمان گرفتار

    راولپنڈی/ پشاور/ لاہور/ کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں کارروائی کرکے چھ کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے بیس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی، پشاور،لاہوراورکراچی کے مختلف تعلیمی اداروں میں کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔

    ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف تعلیمی اداروں میں کی گئی17کارروائیوں میں20منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے604کلو منشیات برآمد کرلی، قبضےمیں لی گئی۔

    برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 7 ارب روپے ہے، ترجمان کے مطابق ڈی جی اے این ایف کی ہدایت پرتعلیمی اداروں میں چیکنگ جاری ہے، اےاین ایف نے مزید تعلیمی اداروں کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

  • اے این ایف نے 4 ارب روپے کی منشیات ضبط کی، وزیرداخلہ کو بریفنگ

    اے این ایف نے 4 ارب روپے کی منشیات ضبط کی، وزیرداخلہ کو بریفنگ

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گزشتہ ماہ مئی کے دوران متعدد کارروائیوں کے دوران 50 ٹن منشیات ضبط کرلی جس کی مالیت تقریباً چار ارب روپے ہے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار سے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ناصر دلاور شاہ نے ملاقات کی اور وزیرداِخلہ کو ادارے کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

    میجر جنرل ناصر دلاور شاہ نے بتایا کہ ادارے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مئی میں متعدد کارروائیاں کیں جن میں 50ٹن منشیات ضبط کی گئی جس کی عالمی منڈی میں مالیت تین ارب 98 کروڑ روپے ہے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اے این ایف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کو منشیات کی پیداوار اور اس کی ترسیل کی روک تھام پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی تاکہ منشیات کاخاتمہ کیا جاسکے۔

    مزید برآں وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ منشیات سے متعلق کیسز کی موثر پیروی کے حوالے سے ادارے کی استعداد کار میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

  • کراچی میں اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑلی

    کراچی میں اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑلی

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے حب ریور روڈ کے قریب کارروائی کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کی جہاں گاڑی کے نچلے حصے میں چھپائی گئی 80 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی منشیات کی مالیت لاکھوں روپے ہے اورکارروائی کے دوران گرفتار شدہ شخص سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تیرہ غیر ملکی مغوی بازیاب

    منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تیرہ غیر ملکی مغوی بازیاب

    کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی میں کارروائی کر کےمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اوریرغمال بنائے گئے تیرہ غیر ملکیوں کو بازیاب کرا لیا۔

    ترجمان اینٹی نارکوٹیکس کےمطابق فورس نے خفیہ اطلاع پر ملیرکےگوٹھ محمد میں چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ایک کلو ہیروئن اور بیس کلو حشیش برآمد کرلی گئی ۔

    حکام کے مطابق زرِضمانت کےطور پر یرغمال بنائےگئےغیر ملکیوں کوبھی بازیاب کرایا گیا۔ بازیاب تیرہ غیر ملکیوں کو منشیات کے عالمی اسمگلر سلیم بلوچ نے منشیات کے زر ضمانت کے طور پر رکھا ہوا تھا۔

    بازیاب کرائے گئے 8افراد کا تعلق تنزانیہ سے اور پانچ کا تعلق نائجیریا سے ہے۔ اسمگلر سلیم بلوچ مفرور ہے جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے بلوچستان حکومت کو اطلاع دیدی گئی ہے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق منشیات فروش سلیم بلوچ منشیات کی آدھی قیمت کی رقم ایڈوانس میں وصول کر تا تھا، باقی رقم کی وصولی تک امانتا ایک شخص کو اپنے پاس رکھتا تھا۔

  • لاہورایئر پورٹ پرچھاپہ،ملزم گرفتار،1کلوہیروئن برآمد

    لاہورایئر پورٹ پرچھاپہ،ملزم گرفتار،1کلوہیروئن برآمد

    لاہور : اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہورائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلوہیروئن برآمد کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اینٹی نار کوٹکس فورس نے نجی ایئر لائن کی کولمبو جانے والی پرواز پر چھاپہ مارا۔

    چھاپےکے دوران عملے نے ایک خواجہ طاہر سلیم نامی مسافر  کے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا،اینٹی نار کوٹکس فورس نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق کراچی سے ہے جو بڑی مقدار میں منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کی کوشش کررہاتھا۔مزید انکشافات متوقع ہیں۔