Tag: anti polio campaibn

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پولیو مہم شروع ہوگی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پولیو مہم شروع ہوگی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پولیومہم کا آغاز ہوگا، سات روزہ مہم میں24لاکھ سےزائد5سال تک کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق6ماہ سے5سال تک کے بچوں کو وٹامن کی اضافی خوراک دی جائے گی پولیومہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی،29مئی کو مہم ختم ہوگی۔

    پولیو مہم حکام کا کہنا ہے کہ جولائی2020سےاب تک کراچی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا, صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو آج پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح گڈاپ ٹاؤن میں کریں گی۔

    کراچی کے22 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو رضا کار گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

    محکمہ صحت کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔

    ملک میں رواں سال 3 پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں بھی 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مہم میں صوبہ کے 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں پولیو رضا گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

    رواں سال سندھ میں پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے، کراچی کے 22 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔

  • انسداد پولیوکی سہہ روزہ مہم 14مارچ سے شروع ہوگی

    انسداد پولیوکی سہہ روزہ مہم 14مارچ سے شروع ہوگی

    کراچی : شہر قائد میں چودہ مارچ سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی آصف حیدر شاہ  نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے تین روزہ مہم 14 مارچ سے شروع کی جائے گی۔

    کمشنرکراچی کا  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں چودہ مارچ سے شروع ہونے والی مہم میں 22لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ 12سے 14ہزارسیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال اب تک ملک بھر میں پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہیں ہیں، جبکہ جیکب آباد اور کراچی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

     

  • ڈاکٹرز سے مذاکرات ناکام، پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

    ڈاکٹرز سے مذاکرات ناکام، پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

    ایبٹ آباد : سترہ دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کیلئے پی پی ایچ آئی ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔

    پی پی ایچ آئی ڈاکٹروں نے پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، پولیو کے باعث ایک لاکھ سے زائد بچے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پانچ ماہ سے سرکاری اکاؤنٹ میں پی پی ایچ آئی ملازمین کی تنخواہ موجود ہونے کے باوجود ادا نہیں کی جاسکی، جس کے خلاف ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے عملہ کے درمیان مذاکرات بھی ناکام ہو گئے۔

    ڈاکٹروں نے سترہ سے انیس دسمبر کے درمیان شروع ہونے والی پولیو مہم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا، پولیو مہم کے باعث لاکھوں بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

    دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر قاسم نے پولیو ڈیوٹی نہ کرنے والے ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

  • کراچی میں پولیو مہم پاک فوج کی زیر نگرانی دو مراحل میں ہوگی

    کراچی میں پولیو مہم پاک فوج کی زیر نگرانی دو مراحل میں ہوگی

    کراچی : شہرقائد میں رواں سال کی آخری پولیو مہم دو مرحلوں میں ہوگی جس میں پاک فوج کی بھی مدد لی جائے گی۔
    کمشنرکراچی شعیب صدیقی کی زیرصدات پولیوٹاسک فورس کااجلاس ہوا۔

    اجلاس میں پاک آرمی،یونیسف،ڈبلیوایچ او،رینجرزاور پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کوپولیو سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم دومراحل میں مکمل کرنے کافیصلہ کیاگیا۔پہلے مرحلےکی انسداد پولیومہم نو سے بارہ دسمبرتک ضلع ملیر،غربی اورشرقی میں ہوگی۔

    جب کہ دوسرے مرحلےمیں کورنگی،جنوبی اور ضلع وسطی کے بچوں کو تیرہ سے سولہ دسمبر تک پولیوسے بچاؤکے قطرےپلائےجائیں گے۔

    مہم کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گےاور ضرورت پڑنے پر حساس علاقوں میں پاک آرمی ۔۔کی مدد لی جائے گی

  • ایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم پھرخطرے میں پڑ گئی

    ایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم پھرخطرے میں پڑ گئی

    ایبٹ آباد : انسداد پولیو مہم ایبٹ آباد میں خطرے میں پڑ گئی، ڈاکٹرز نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات نکے مطابق ایبٹ آباد میں پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹروں کو چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں ڈاکٹرز نے حکومت کو متنبہ کیاہے کہ بچوں کو ویکسین کے قطرے نہیں پلائیں گے۔

    ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کی وجہ سے پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹروں کو چار ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس پر ڈاکٹر سراپا احتجاج ہیں ۔

    ڈاکٹروں نے ڈی ایچ او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کی وجہ سے ہزاروں بچے قطرے پینے سے محروم رہ جائیں گے۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں انسدادِپولیو مہم کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات

    ملک کے مختلف شہروں میں انسدادِپولیو مہم کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات

    کوئٹہ / حیدرآباد/ بہاولپور/ اوکاڑہ / کراچی : کوئٹہ سمیت بلوچستان ، حیدرآباد، بہاولپور اور اوکاڑہ میں انسدادِپولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ جبکہ کراچی میں پولیو مہم کا دوسرا روزہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بتیس اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیومہم شروع ہوگئی، چھ ہزار چھ سو تین پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلارہی ہیں ۔

    پولیو مہم کے دوران چوبیس لاکھ بہتر ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےجارہےہیں ، کراچی میں چار روزہ انسدادپولیومہم کا دوسراروز ہے۔ پولیوورکرزکی سیکیورٹی کیلئے تین ہزارپولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق ضلع شرقی،غربی اورجنوبی میں مہم جاری ہے، حیدرآباد میں سہ روز ہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا۔

    انسداد پولیو مہم کا افتتاح اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر شکیل ابڑو اور ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالجلیل بچانی نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاکر کیا ، تین لاکھ دس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہےہیں۔

    اوکاڑہ ،سیالکوٹ اور بہاولپور میں بھی پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوقطرےپلائےجارہے ہیں ۔ خیبرپختونخوامیں انسدادپولیومہم کل شروع کی جائےگی۔

    ملک میں پولیو کےخاتمے کے لئےسخت سکیورٹی میں موثرپولیو مہم کےباعث رواں سال نئے پولیو کیسز سامنے آنےکی تعدادمیں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔

  • انسداد پولیو ٹیکہ ویکسین، معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات کے شیڈول میں باقاعدہ طور پر شامل

    انسداد پولیو ٹیکہ ویکسین، معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات کے شیڈول میں باقاعدہ طور پر شامل

    اسلام آباد: انسداد پولیو ٹیکہ ویکسین کو معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات کے شیڈول میں باقاعدہ طور پر شامل کر دیا گیا ۔

    اسلام آباد میں ویکسین متعارف کرانے کی تقریب کے دوران وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ویکسین سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششوں میں اضافہ ہوگا۔سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے حوالے سے حاصل ہونے والی کا میابیوں کو پائیدار بنانے کے لیے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے پر بھر پور توجہ دینا ہوگی۔

    تقریب سے خطاب میں ڈی جی صحت ڈاکٹر اسد حفیظ نے کہا کہ ٹیکہ ویکسین بچوں کو زندگیاں بچانے والی دیگر ویکسینز کے ساتھ 14 ہفتوں کی عمر پر لگائی جائے گی ۔

    وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کہتی ہیں کہ ویکسین ملک کو پولیو سے پاک کرنے کی جانب ایک اور پیش قدمی ہے، انکا کہنا تھا کہ ہر سال چالیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ٹیکہ ویکسین دی جائے گی۔

  • معاوضے کی عدم ادائیگی ، ورکرز نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا

    معاوضے کی عدم ادائیگی ، ورکرز نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا

    کوئٹہ : پولیو مہم کے  ورکروں نے معاوضہ نہ ملنے پر انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا۔

    ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے مطابق محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے گزشتہ چار مہمات کے دوران انہیں معاوضہ ادا نہیں کیا گیااور جو اخراجات اپنی مدد آپ کیا جاتا ہے اب تک ان کی بھی ادائیگی ہوئی.

    اُن کا کہنا تھا کہ ورکروں کو سیکورٹی بھی فراہم نہیں کی جارہی اور سیکورٹی کے حصول کیلئے ورکرز کو تین تین گھنٹے پولیس تھانوں کے باہر انتظار کر نا پڑتا ہے.

    ورکرز کا مطالبہ ہےکہ انہیں جب تک معاضوں کی ادائیگی نہیں ہوتی انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔