Tag: anti polio campaign

  • ’آؤٹ بریک رسپانس‘ کے نام سے حکومت کا ایک اور خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

    ’آؤٹ بریک رسپانس‘ کے نام سے حکومت کا ایک اور خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے ’آؤٹ بریک رسپانس‘ کے نام سے ایک اور خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کے تیزی سے جاری پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جو ’آؤٹ بریک رسپانس‘ کے نام سے چلائی جائے گی، صوبوں کی مشاورت سے خصوصی انسداد پولیو مہم کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق خصوصی انسداد پولیو مہم یکم تا 7 جولائی چلائی جائے گی، جس میں 95 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔

    اسلام آباد اور چار صوبوں کے 41 مخصوص اضلاع میں یہ پولیو مہم چلے گی، جس میں پولیو پازیٹو سیوریج والے 31 اضلاع شامل ہیں، جب کہ گزشتہ ذیلی پولیو مہم کے بقیہ دس اضلاع کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں بلوچستان کے 16، کے پی کے 11، سندھ کے 8، پنجاب کے پانچ اضلاع شامل ہیں۔

    پولیو پازیٹوسیوریج والے اضلاع میں 89 لاکھ بچوں کی، گزشتہ ذیلی مہم کے بقیہ اضلاع میں ساڑھے 5 لاکھ بچوں کی، بلوچستان میں 9 لاکھ بچوں کی، کے پی میں 13 لاکھ بچوں کی، سندھ میں 27 لاکھ بچوں کی، پنجاب میں ساڑھے44 لاکھ بچوں کی، اسلام آباد میں 1 لاکھ 33020 بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    بلوچستان میں ذیلی پولیو مہم میں رہ جانے والے ایک، اور پولیو پازیٹو سیوریج والے 15 اضلاع، کے پی کے پولیو پازیٹیو سیوریج والے 2 اور ذیلی پولیو مہم میں رہ جانے والے 9 اضلاع، سندھ کے پولیو پازیٹو سیوریج والے 8، پنجاب کے پولیو پازیٹو سیوریج والے 5 اضلاع میں مہم چلائی جائے گی۔

    بلوچستان میں قلعہ عبداللہ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، دکی، اوستہ محمد، مستونگ، سبی، نصیر آباد، لسبیلہ، بارکھان، قلات، موسیٰ خیل، زیارت، ژوب، چمن، شیرانی میں خصوصی پولیو مہم منعقد ہوگی۔ کے پی میں پشاور، سوات، صوابی، بنوں، کرم، جنوبی وزیرستان لوئر،اپر، شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان، لکی مروت، ٹانک میں خصوصی پولیو مہم چلے گی۔ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، بہاولپور، لودھراں، مظفر گڑھ میں، سندھ میں سکھر، قمبر، شکارپور، میرپور خاص، بدین، حیدر آباد، جیکب آباد، جامشورو میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلے گی۔

    رواں برس چاروں صوبوں سے 203 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں، اور ملک بھر کے 47 اضلاع کی سیوریج پولیو زدہ نکلی، جب کہ رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے 8 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

    انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

    اسلام آباد : مارچ، اپریل کی ذیلی پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، خیبر پختونخوا میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے 3.25 ملین بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے27اضلاع میں پولیو مہم ہوگی جبکہ بلوچستان کے 12 اضلاع میں پولیو مہم عید کے بعد ہوگی۔ بلوچستان میں مردم شماری کے باعث پولیو مہم ملتوی ہوئی،

    وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع میں مکمل طور پر انسداد پولیو مہم ہوگی جس میں جنوبی خیبر پختونخوا کے7 اضلاع اور نوشہرہ، پشاور، سوات شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے17 اضلاع کی منتخب یوسیز میں پولیو مہم ہوگی، افغان پناہ گزین کیمپوں، افغانستان سے متصل یوسیز اور ہائی رسک موبائل آبادی شامل ہیں۔

    عبدالقادر پٹیل کے مطابق کے پی میں 5سال سے کم عمر کے 3.25 ملین بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے، رواں برس پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، کے پی میں مجموعی طور پر 24 ہزار269 پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔

  • کل سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کل سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

    اسلام آباد: ملک میں رواں برس کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کل سے شروع کی جائے گی، مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 4 لاکھ 28 ہزار 957 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سنہ 2023 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم 2 مراحل میں چلائی جائے گی۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کا پہلا فیز 16 تا 20 جنوری منعقد ہوگا جبکہ دوسرا فیز 23 تا 29 جنوری منعقد ہوگا۔

    پہلے فیز میں انسداد پولیو مہم کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ ملک بھر میں منعقد ہوگی، انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 4 لاکھ 28 ہزار 957 بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی جس میں سے 3 کروڑ 81 لاکھ 37 ہزار 654 بچوں کی ویکسی نیشن پہلے مرحلے میں ہوگی۔

    مہم کا دوسرا فیز کراچی اور حیدر آباد کے 16 اضلاع میں ہوگا۔

    3 روزہ پولیو مہم کے بعد 2 روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے جس میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ مہم میں 6 تا 59 ماہ کے بچوں کی وٹامن اے کی ویکسی نیشن بھی ہوگی، وٹامن اے کی ویکسی نیشن کا مقصد بچوں کی قوت مدافعت بہتر بنانا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز شریک ہوں گے۔

  • انسداد پولیو مہم کا آغاز: ’لاچاری اور معذوری ہماری قوم کا مستقبل نہیں‘

    انسداد پولیو مہم کا آغاز: ’لاچاری اور معذوری ہماری قوم کا مستقبل نہیں‘

    اسلام آباد: ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ لاچاری اور معذوری ہماری قوم کا مستقبل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے، 12.6 ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ 25 اضلاع پولیو کے لیے حساس قرار دیے گئے ہیں، حساس اضلاع میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلایں جائیں گے۔ باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل میں مہم ہوگی۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 1 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد 5 سال تک کے تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو یقینی بنانا ہے، پولیو کے لیے حساس قرار دیے جانے والے اضلاع ہماری ترجیح ہیں۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو مہم میں حفاظتی قطرے ضرور پلائیں، وائرس ابھی بھی ہمارے ماحول میں موجود ہے۔ لاچاری اور معذوری ہماری قوم کا مستقبل نہیں ہے۔

  • پنجاب کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

    پنجاب کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، پنجاب پولیو پروگرام کی سربراہ سندس ارشاد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 ماہ سے پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کا انعقاد صوبائی دارالحکومت لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور میانوالی میں کیا جارہا ہے۔

    مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی ہیں۔ مہم میں 60 ہزار سے زائد پولیو ورکرز تعینات کیے گئے ہیں۔

    پنجاب پولیو پروگرام کی سربراہ سندس ارشاد کا کہنا ہے کہ ٹیمیں 70 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف پورا کریں گی، مہم کے لیے پولیو ورکرز کو کووِڈ 19 ایس او پیز پر خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

    سندس ارشاد کا کہنا تھا کہ 14 ماہ سے پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، پنجاب کے تمام ماحولیاتی نمونے منفی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ محنت کی ضرورت ہے، توجہ اعلیٰ معیار کی مہمات پر مرکوز رکھی جائے گی۔

    انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا یقینی بنائیں۔

  • آج سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

    آج سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

    اسلام آباد : آج بروز پیر بیس ستمبر سال 2021 سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے جس میں4کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

    انسداد پولیو پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہے کہ اس بار4کروڑ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی پولیو ڈراپس پلانے کا ہدف ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے۔ مہم کی کامیابی کے لئے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں، کے پی میں مہم 17 ستمبر سےجاری ہے۔

    ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق گزشتہ سات ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ دسمبر میں کامیاب قومی انسداد پولیو مہم کے بعد سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کے لئے حکومت نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں-

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس سے پہلے ہونے والی پولیو مہمات کی کارکردگی کی بنیا د پر اس بار تمام صوبائی اور ضلعی ٹیموں کے ساتھ بہتر نتائج کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

  • 2 کروڑ سے زائد بچوں کو بچانے کا ہدف، ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

    2 کروڑ سے زائد بچوں کو بچانے کا ہدف، ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

    اسلام آباد: ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کا ہدف 23 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ہدف کے تحت صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے 18 اضلاع میں 30 جولائی سے انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

    نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہے کہ مہم میں 1 لاکھ 79 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں، کرونا وبا سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا لازمی ہیں، والدین فرنٹ لائن ورکرز کو خوش آمدید کہیں، پیدائش سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔

    ڈاکٹر شہزاد بیگ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جو صوبہ بلوچستان میں سامنے آیا تھا۔

  • قومی انسداد پولیو مہم: کتنے بچوں کو قطرے پلائے گئے؟

    قومی انسداد پولیو مہم: کتنے بچوں کو قطرے پلائے گئے؟

    اسلام آباد: قومی انسداد پولیو مہم کا ہدف پورا ہوگیا، پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 33 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیو پروگرام پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 33 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، انسداد پولیو مہم 124 اضلاع میں ہوئی۔

    ترجمان پولیو پروگرام کے مطابق 2 لاکھ 25 ہزار صحت تحفظ فرنٹ لائن ورکرز نے مہم میں حصہ لیا، مہم میں کرونا وائرس کی حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کیا گیا۔ عوام کے تعاون سے مہم کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا۔

    دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کے ہدف کے حصول میں صوبائی حکومتوں کا کردار قابل ستائش ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے کامیاب مہمات کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اب تک پاکستان میں صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جو بلوچستان میں سامنے آیا تھا۔

  • سندھ میں نئی انسداد پولیو مہم کا آغاز

    سندھ میں نئی انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کراچی: سندھ میں 7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، صوبے کے 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، ڈبلیو ایچ او اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ سندھ میں 7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، صوبے کے 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے کے 30 اضلاع میں حکام نے اجلاس کیے ہیں اور پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل کی گئی ہے، پولیو ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ماسک، پی پی ایز اور ضروری سہولیات دی گئی ہیں۔

    اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو پولیو مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کی گئی، چیف سیکریٹری سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے مقرر کردہ 100 فیصد ہدف حاصل کیے جائیں۔

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ عوام پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرے اور 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ سوشل موبلائیزرز اور انفلوئینسرز کے کردار کو مزید مؤثر بنایا جائے تا کہ انکاری والدین کو آمادہ کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، صوبے میں 71 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ بنیں گے۔

  • ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

    ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

    اسلام آباد: ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، اب تک ساڑھے 3 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 29 مارچ سے شروع ہونے والی ملک گیر انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، انسداد پولیومہم کا ہدف 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔

    پہلے 4 دن میں ساڑھے 3 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

    گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلانے والے پولیو ورکرز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار ہے جو بطور فرنٹ لائن ورکرز اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

    انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج احسن طریقے سے نبھا رہی ہے، مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔

    انسداد پولیو مہم کے دوران اب تک کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا، عوام میں پولیو کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    مہم کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔