Tag: anti polio campaign

  • قومی پولیو مہم، سخت سیکیورٹی میں جاری

    قومی پولیو مہم، سخت سیکیورٹی میں جاری

    کراچی : ملک بھر میں پانچ روزہ قومی انسدادپولیومہم فول پروف سیکیورٹی میں جاری ہے، کراچی میں دو ہزار سے زائد رینجرزاہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں، رینجرز نے عوام سے شرپسندوں کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی ہے ۔

    گزشتہ روز کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے مرکز کے قریب دھماکا کے بعد بھی قومی پولیو مہم جاری رہی، پانچ روزہ قومی پولیو مہم کا آج چوتھا روز ہے اور کراچی کے تمام اضلاع سمیت ملک بھر میں پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئےگئےہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں مہم کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے رینجرز کے 2500اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 170 موبائل اور 125موٹرسائیکل اسکواڈ بھی سیکیورٹی پر مامور ہیں ۔

    رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شرپسندعناصرکی اطلاع فوری1101پراطلاع دیں، شہر کی 186یونین کونسل میں 7ہزار سے زائد ٹیمیں 20لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا حدف مکمل کریں گی ۔

    کمشنر کراچی کے مطابق تین روزہ پولیو مہم کے دوران95فیصد حدف مکمل کرلیا ہے ،پانچ فیصد حدف مزید دو روز میں حاصل کرلیا جائے گا۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈی ایچ اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو سپورٹ سینٹرز کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • ایبٹ آباد : ڈاکٹرز کا احتجاج، پولیو مہم خطرے میں پڑ گئی

    ایبٹ آباد : ڈاکٹرز کا احتجاج، پولیو مہم خطرے میں پڑ گئی

    ایبٹ آباد :پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹروں کوپانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ڈاکٹروں نے اس ماہ شروع ہونے والی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

    ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث لاکھوں بچوں کا پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی پی ایچ آئی اور ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث ضلع بھر کے بی ایچ یوز میں تعینات اکتالیس ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخوائیں ادا نہیں کی گئیں۔

    تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سترہ دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا ڈاکٹروں کی جانب سے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ بی ایچ یوز میں او پی ڈیز سروسز بھی بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    جہاں پولیو سے لاکھوں بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے وہیں بی ایچ یوز کی بندش کے باعث دور دراز کے علاقوں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    دوسری جانب پی پی ایچ آئی اور ضلعی انتظامیہ ڈاکٹروں کے مطالبات کو حل کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے۔

  • عالمی یوم پولیو، خطیراخراجات کے باوجود پاکستان میں وائرس کا خاتمہ نہ ہوسکا

    عالمی یوم پولیو، خطیراخراجات کے باوجود پاکستان میں وائرس کا خاتمہ نہ ہوسکا

    کراچی : آج دنیابھرمیں پولیوفری ڈے منایاجارہاہے۔ نائیجریابھی خود کوپولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل کرانے میں کامیاب ہوگیا مگر بدقسمتی سے پاکستان لڑکھڑاتی دنیامیں ثابت قدم ہے۔

    انسدادپولیو کی بھرپور مہم کے باوجودپاکستان سے مکمل طور پر وائرس کا خاتمہ نہ ہوسکا۔ اربوں روپے کے اخراجات کے بعدبھی ملک میں پولیو مہم ناکام رہی، دودہائیوں سےجاری بھرپور انسدادپولیو مہم ناکام ہی رہی۔

    دنیا کےصرف دوممالک پولیو وائرس کی زدمیں ہیں،پاکستان اُن میں سےایک ہے، آج دنیابھرمیں پولیوفری ڈےمنایاجارہاہے مگرافسوس پاکستان اورافغانستان اُن ممالک میں شامل ہیں جہاں مہلک وائرس مستقبل اپاہج کرنے کے درپے ہے۔

    پاکستان کوپولیوفری بنانےکیلئےسال بھرانسدادپولیومہم جاری رہتی ہے۔اربوں کی ادویات،کروڑوں کی تشہیری مہم، لاکھوں کےاخراجات اورنہ جانےکیاکیا جتن کئے جاتے ہیں۔ لیکن ان سب اقدامات کے باوجود پولیو کی بیماری اپنی جگہ قائم ہے۔

    آج نائیجریابھی ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہےجہاں بچے پولیو زدہ نہیں رہے۔ لیکن پاکستان اورافغانستان میں معذور مستقبل کے سیاہ بادل چھٹنے کو تیار نہیں۔

    رپورٹس کےمطابق پاکستان کےقبائلی علاقوں میں آگاہی کی کمی پولیو کی بڑی وجہ ہے۔ خیبرپختونخوااور بلوچستان کے دوردرازعلاقوں میں رہائش پذیرشہریوں کوقدیم روایتوں اورسیکیورٹی خدشات نےجکڑاہواہے۔جولوگ ویکسین کےحق میں ہیں انہیں جاہلوں سے جان کاخوف ہے۔

    ایسی ہی تشویشناک صورتحال پاکستان کےسب سےبڑےشہرکراچی کے بعض علاقوں میں بھی ہے۔ جہاں بھرپورکوشش اورسیکیورٹی کے باوجود انسدادپولیومہم چلانےمیں شدیددشواریاں درپیش ہیں۔

    منگھوپیر،افغان بستی،سہراب گوٹھ کی مچھر کالونی،مشرف کالونی اورلیاری کےکئی علاقوں میں والدین بچوں کی ویکسینشن کےخلاف ہیں، دوہزارچودہ میں تین سوسےزائدپولیوکیسز رجسٹرڈ ہونےکےبعدپاکستان پرسفری پابندیاں لگادی گئی تھیں۔

    رواں سال بیالیس بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ یہ تعداد وہ ہے جو رپورٹ ہوئی۔ پولیو زدہ بچوں کی تعداد اس کی کہیں زیادہ ہے۔

  • بل گیٹس کا عمران خان کو خط کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی

    بل گیٹس کا عمران خان کو خط کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی

    اسلام آباد: دنیا کے امیر ترین آدمی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس انسدادِ پولیو میں عمران خان کی کوششوں کے معترف ہوگئے۔

    مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کا عمران خان کو خط کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، خط میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذاتی کوششوں سے پولیو کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔

     انکا اپنے خط میں کہنا تھا کہ پاک آرمی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ’صحت کا اتحاد‘ مہم اور پولیو کے خاتم کیلئے سیاسی اختلافات کو بھلا کر مل کر کام کرنا حوصلہ افزا ہے، صحت اتحاد مہم کے آغاز پر جہانگیر ترین کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    بل گیٹس نے کے پی کے میں پہلا ہیلتھ سٹیلائیٹ سسٹم لانے کی پیشکش کی ہے۔

  • کوئٹہ: انسداد پولیو ٹیم کےساتھ تعینات اہلکار فائرنگ سے شہید

    کوئٹہ: انسداد پولیو ٹیم کےساتھ تعینات اہلکار فائرنگ سے شہید

    کوئٹہ: بنیادی صحت کے مرکز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور راہ گیر زخمی ہوگیا ۔

    انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار اسماعیل کالونی کے بنیادی مرکز صحت کے باہر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

     فائرنگ سے کانسٹیبل زین اللہ موقع پر جاں بحق ایک بارہ سال کا بچہ زخمی ہوگیا، زخمی اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت کے روبروپیش کیاگیااور جرم ثابت ہونے پر سزاسنائی گئی ۔

  • کراچی میں تین روز کے لئے ڈبل سواری پرپابندی عائد

    کراچی میں تین روز کے لئے ڈبل سواری پرپابندی عائد

    کراچی: شہرمیں ایک بارپھرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرتین روزکے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی انسدادِپولیومہم کےدوران سیکیورٹی خدشات کےباعث لگائی گئی۔

    پاکستان کے معاشی حب کراچی میں رات گئےحکومتِ سندھ نے اچانک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیااوروجہ بتائی گئی کہ انسدادِپولیو مہم کے دوران سیکیورٹی خدشات ہیں۔

    محکمہٗ داخلہ سندھ کے مطابق شہرمیں انتیس جنوری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پرعائد پابندی ان کے لئے شدیدمشکلات کاباعث ہے، حکومت کے پاس سیکیورٹی بہتربنانے کے اوربھی طریقے موجود ہیں۔

  • پولیوٹیم کی سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکارفائرنگ سے شہید

    پولیوٹیم کی سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکارفائرنگ سے شہید

    کراچی: پولیو ٹیم کی حفاظت کرنے والا پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق،مہم روک دی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے قریب فائرنگ سے انسدادپولیوٹیم کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ جس کے بعد یونین کونسل گیارہ میں مہم روک دی گئی۔

    دہشت گرد قوم کے مستقبل کو معذور کرنے کیلئے دوبارہ سرگرم ہوگئے ۔ کراچی میں ایک بار پھرانسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔

    شہرمیں گیارہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری تھی۔ عباسی شہید اسپتال کے قریب انسداد پولیو ٹیم گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکارموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد یونین کونسل گیارہ میں پولیو سے بچاؤ کی مہم روک دی گئی ہے جبکہ بیالیس یونین کونسلزمیں انسداد پولیو مہم شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

  • انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری

    انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری

    کراچی : شہر کی گیارہ یونین کونسلز میں پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔مہم کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    کراچی میں انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی حصار میں جاری ہے۔گیارہ حساس یونین کونسلز میں پولیو رضاکار آج تیسرے روز بھی گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہے ہیں۔

    پولیو حکام کے مطابق گیارہ یونین کونسلز میں جاری پولیو مہم کے دوران ڈھائی لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    پولیو حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے آخری روز مطلوبہ ہدف حاصل کرلیں گے،تمام یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم مقررہ وقت پر شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں پولیو کے آٹھ کیس  سامنے آئے ہیں۔علاوہ ازیں  ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیو ٹیموں پر ہونے والے پے در پے حملوں کے باعث پولیو رضاکار عدم تحفظ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے کچھ شہروں میں انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے نہیں چلائی جا رہی۔،

  • سیکیورٹی خدشات: لاہور میں انسداد پولیو مہم مؤخر

    سیکیورٹی خدشات: لاہور میں انسداد پولیو مہم مؤخر

    لاہور : آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم مؤخر کردی گئی، تفصیلات کے مطابق لاہور میں محکمہ صحت نے آج سے نو اضلاع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سخت  حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث مؤخر کردی۔

    پولیو مہم انتیس دسمبر سے شروع کی جائے گی۔لاہور کے لاکھوں پچوں کا مستقل ایک بار پھر داؤ پر لگا دیا گیا۔ ڈی جی ہیلتھ زاہد پرویز کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے ورکرز کو سیکورٹی سہولت میسر نہیں تھی جس کی وجہ سے مہم کو موخر کیا گیا ہے۔ اب پولیو مہم انتیس دسمبر سے شروع کی جائے گی۔

  • کراچی میں انسدادِ پولیو مہم جاری، سخت حفاظتی اقدامات

    کراچی میں انسدادِ پولیو مہم جاری، سخت حفاظتی اقدامات

    کراچی :شہر کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے ۔ پہلی مرتبہ پولیو ویکسین انجکشن کے ذریعے دی جارہی ہے ۔ملک کے مستقبل کو معذوری سے بچانے کے لیے کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

    پاکستان میں پہلی مرتبہ پولیو ویکسین انجکشن کے ذریعے دی جارہی ہے۔جس میں بڑی تعداد میں والدین بچوں کو پولیو سے بچاو کے ٹیکے لگوانے کے لیے لا رہیں ہیں ۔

    انسداد پولیو مہم کے حکام کے مطابق بچوں کو موثر طریقے سے پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین انجکشن کے ذریعے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران رضا کاروں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔