Tag: anti polio campaign

  • ملک میں پہلی بار کوئٹہ سے پولیو انجکشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

    ملک میں پہلی بار کوئٹہ سے پولیو انجکشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

    کوئٹہ : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انسداد پولیو انجکشن کی خصوصی مہم کا آغاز کوئٹہ سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خصوصی مہم چوبیس تا چھبیس نومبر چلائی جائے گی ۔

    پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ میں خصوصی انسداد پولیو مہم دو مرحلوں میں چلائی جائے گی، پہلے مرحلے میں شہر کی اٹھارہ حساس یونین کونسلوں میں ننانوے ہزار آٹھ سو اسی بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

    خصوصی مہم کے دوران انسداد پولیو انجکشن آزمائشی بنیادوں پر صرف دو سال سے کم عمر بچوں کو لگائے جائیں گے جس کے ساتھ ان بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

    دو سال سے زائد عمر کے بچوں کو صرف انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق وفاق نے انسداد پولیو انجکشن کی ایک لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو خوراک پر مشتمل کھیپ حکومت بلوچستان کے حوالے کر دی ہے۔

  • کراچی میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

    کراچی میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

    کراچی : شہرکی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔ خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل میں آج سے مہم شروع کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں سینکڑوں والدین نےبچوں کو پولیوسے بچاؤکےقطرےپلانےسے انکار کردیاتھا، جس کےباعث مہم کے پہلےروز دو ہزارآٹھ سواور دوسرےروز دو ہزار دو سو بچے پولیو ویکسین پینے سےمحروم رہ گئے تھے۔

    پولیوحکام کا کہنا ہےکہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پچیاسی ہزار سےزائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیاتھا،بیاسی ہزار تین سوچھیالیس بچوں کوپولیوسےبچاؤکے قطرے پلائےجاچکےہیں۔

    حکام نےبتایاکہ انسداد پولیو مہم کے پہلےاور دوسرےروز جوبچےپولیوویکسین سے محروم رہ گئے تھے ان کی تعداد پانچ ہزار کے لگ بھگ ہے۔انہیں آج تیسرے روزپولیوسے بچاؤکےقطرے پلانےکی کوشش کی جائےگی۔

    دوسری جانب خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل میں بھی انسداد پولیومہم شروع ہوگئی ۔ پولیوورکرزکی تین سو اٹھانوے ٹیمیں سخت سیکیورٹی حصارمیں تقریباً ایک لاکھ اٹھانوے ہزاربچوں کو پولیوسےبچاؤکےقطرےپلائیں گی۔

    آپریشن کے باعث نقل مکانی کرکےآنےوالے بچوں کو استقبالیہ کیمپس میں پولیوویکسین دی جائےگی۔

  • پولیومہم: پانچ ہزاربچے محروم رہ جانے کا خدشہ

    پولیومہم: پانچ ہزاربچے محروم رہ جانے کا خدشہ

     

    کراچی: گیارہ حساس یونین کونسلوں میں پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہےجبکہ خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل میں آج سے پولیومہم شروع کی جائےگی۔۔

    کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں سینکڑوں والدین نےبچوں کو پولیوکےقطرےپلانےسے انکار کردیاتھا، جس کےباعث مہم کے پہلےروز دو ہزارآٹھ سواور دوسرےروز دو ہزار دو سو بچے پولیو ویکسین پینے سےمحروم رہ گئے۔

    پولیوحکام کے مطابق انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پچاسی ہزار سےزائد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ان میں سےبیاسی ہزار تین سوچھیالیس بچوں کوپولیوکےقطرے پلائےجاچکےہیں۔

    حکام نےبتایاکہ پولیو مہم کے پہلےاور دوسرےروز جوبچےپولیوکے قطرےپینےسے محروم رہ گئے تھے ان کی تعداد پانچ ہزار کے لگ بھگ ہےانہیں آج تیسرے روزپولیوکےقطرے پلانےکی کوشش کی جائےگی۔

    دوسری جانب خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل میں بھی پولیومہم کا آغازکردیا گیا پولیوورکرزکی تین سو اٹھانوے ٹیمیں سخت سیکیورٹی حصارمیں تقریباً ایک لاکھ اٹھانوے ہزاربچوں کو پولیو کےقطرےپلائیں گی۔

    آپریشن کے باعث نقل مکانی کرکےآنےوالے بچوں کو استقبالیہ کیمپس میں پولیوکےقطرےپلائے جائیں گے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز

    کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز

    کراچی: پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کے بعد اور عالمی دباون کی وجہ سے حکومت پاکستان اس مرض کو مکمل طور پر ملک سے ختم کرنے کیلئے معصر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

    پولیو کے انسداد کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ہو نے والی ہدایات کی روشنی میں تمام صوبائی حکومتوں نے پولیو کے خلاف کمر کس لی ہے۔

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج انسداد پولیو مہم کادوسراروز کا آغاز ہو گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کراچی سمیت سندھ بھر کے حساس علاقوں میں ہو رہی ہے جہاں پولیو کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

  • ملک بھر میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

    ملک بھر میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

    کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، مہم کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات میں لاکھوں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

    پاکستان میں بڑھتے ہو ئے پولیو کیسز پرعالمی دباؤ کے بعد حکومت کیجانب سےانسداد پولیو کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں، گذشتہ دنوں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت چاروں وزرائے اعلٰی کے اہم اجلاس میں ملک سے پولیوکےخاتمے کاعزم کیا گیا۔

    اس سلسلے میں ملک کےکئی شہروں میں آج سےانسدادپولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔ تین روزہ مہم میں ملک بھرمیں بچوں کوانسدادپولیوکےقطرے پلائےجارہے ہیں، کراچی کی بارہ حساس یونین کونسلزمیں پولیو رضا کاروں کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیساتھ آٹھ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جارہےہیں۔

    لاہور میں بھی بارہ نومبر تک جاری رہنے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سےچار ہزار پولیو ٹیمیں تین روزہ پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں، ادھر خیبر ایجنسی کے دو سب ڈویژن اور وادی تیراہ میں سترہ نومبر سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ اٹھائیس ہزار بچوں کو انسدادپولیوکےقطرے پلائے جائیں گے۔

  • کراچی کے حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

    کراچی کے حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

    کراچی: شہر بھر کے تمام حساس علاقوں میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔ تین روزہ مہم میں آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوں کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بڑھتے ہو ئے پولیو کیسز کے باعث اور عالمی دباوں کے بعد حکومت کی جانب سے پولیو کے انسداد کے لئے کوششیں تیز کردی گئیں ہیں۔ پچھلے دنوں وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے چاروں وزرااعلٰی کو خط لکھے گئے تھے کہ اپنے اپنے صوبوں میں پولیو کے انسداد کے لئے مزید کوششیں کی جائیں۔

    اس ہی سلسلے میں آج سے کراچی کے تمام حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے۔ 3روزہ مہم میں8لاکھ بچوں کوقطرے پلائےجائیں گے۔ پولیورضاکاروں کیلئےسیکورٹی کےسخت انتظامات کئے جائیں گے۔ پولیو مہم کے دوران پولیو کی انسداد کے قطرے کراچی کی بارہ حساس یونین کونسلوں میں پلائے جائیں گے۔

    انسداد پولیو حکام کے مطابق کمشنرکراچی انسداد پولیومہم کےنگراں مقرر کئے گئے ہیں اور انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ پولیو رضاکاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ کی ذمہ داری پولیس اورڈپٹی کمشنرز پر عائد ہوگی۔