Tag: ANTI POLIO DRIVE

  • حکومت کا 28 فروری سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان

    حکومت کا 28 فروری سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے اٹھائیس فروری سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا اور والدین سے تعاون کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 28فروری سے ملک بھر میں قومی مہم کا آغاز ہورہا ہے ، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں بھرپورکردارادا کریں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مہم میں 43ملین سےزیادہ بچوں کوحفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، فیصل سلطان نے رورل ہیلتھ سینٹر ترلائی میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے۔

    انھوں نے کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں مہم 21 فروری سے شروع ہو چکی ہے، قومی مہم کے دوران 3لاکھ 39 ہزار 521 ورکرز گھر گھرجاکرحفاظتی قطرےپلائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، 27جنوری کوپاکستان نےپولیو سے پاک ہونے کاایک سال کاہدف پورا کیا۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بل گیٹس انسدادِ پولیو کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

  • کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں انسدادپولیو مہم میں قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، ہیلتھ ٹیم کا کہنا ہے کہ 3سال سے علاقے کے کچھ لوگ قطرے پلانے سے انکار کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسدادپولیو مہم جاری ہے ، مہم کے دوران ایف بی ایریا بلاک 20 میں ہیلتھ ٹیم نے پولیس کیساتھ کارروائی کی ، جس قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار کرلیا۔

    ہیلتھ ٹیم نے بتایا کہ 3سال سے علاقےکےکچھ لوگ قطرےپلانےسے انکار کررہے تھے، ڈی سی اور ڈی ایچ او نے پوری ٹیم کے ساتھ ایکشن کیا۔

    ٹیم کے مطابق 12گھروں میں 3سالوں سے پولیو ٹیم جاتی تھی مگر انکار کیا جاتا تھا۔

    خیال رہے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، جس میں4کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

    انسداد پولیو پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، اس کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے۔

  • پنجاب کو پولیو فری بنانے کا مشن ، انسداد پولیو مہم کا آغاز

    پنجاب کو پولیو فری بنانے کا مشن ، انسداد پولیو مہم کا آغاز

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، مہم کے دوران 100 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انسدادپولیو کی 5روزہ مہم کاآغاز کردیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نےبچوں کوپولیو ویکسین پلاکرمہم کاآغازکیا ، 5روزہ انسدادپولیو مہم24ستمبرتک جاری رہے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 5سال سے کم عمر کے 1کروڑ68لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ایک لاکھ 56ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مہم کے دوران 100 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف پورا کیا جائے گا، پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    بچوں کو قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں، پولیو ورکرز کیلئےحفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، عوامی نمائندے بھی انسداد پولیو ویکسی نیشن میں اپنا کردار ادا کریں۔

    دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی جائے، پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے، کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسی نیشن سے محروم نہ رہے۔

  • کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کراچی : کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم میں 23 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی جائےگی، کراچی میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس گزشتہ دنوں لیاری میں سامنے آیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں انسداد پولیو مہم یکم اپریل تک جاری رہےگی۔

    مہم میں 5سال سے کم عمر کے 61 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ، کراچی میں 23 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی جائےگی۔

    کراچی میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس گزشتہ دنوں لیاری میں سامنے آیا تھا، 2014میں سندھ میں پولیو کیسسز کی تعداد 30 تھی جبکہ 2018میں سندھ سے صرف ایک پولیو کیس سامنے آیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ساڑھے 3 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

    دوسری جانب پنجاب کے 12 حساس اضلاع میں 3 روزہ انسدادپولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا، مہم میں 5سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

    صوبہ خیبرپختونخواہ کے پچیس اضلاع میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی، انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے 56 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کے لیے 27 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو ہربچے کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

    مزید پڑھیں : خیبرپختونخواہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

    پولیو ٹیمیں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، افغان مہاجرین کے کیمپوں اور دیگرعوامی مقامات پرپولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کے لیے دستیاب ہوں گی۔

    اسی طرح طورخم میں بھی پاک افغان سرحد پرانسداد پولیو مہم شروع ہوگئی تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھیلنے والے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جاسکے۔

    حکومت کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا کے مطابق کراچی، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، سکھر، قلعہ عبد اللہ، کوئٹہ، ڈیرہ اسمعٰیل خان، پشاور اورجنوبی وزیرستان کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی۔

    گزشتہ ماہ کراچی کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کے سبب محکمہ صحت سندھ نے 2 ہزار ویکسین سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

  • کراچی میں انسداد پولیو مہم، 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچانے کا ہدف

    کراچی میں انسداد پولیو مہم، 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچانے کا ہدف

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے گزری کے ایم سی میٹرنٹی ہوم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

    کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دوسری سب نیشنل پولیو مہم ہے جس میں 18 لاکھ سے زائد بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 161 یونین کونسل میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔ مہم میں 7 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ان کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس کے 5 ہزار 7 سو اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    مزید پڑھیں: پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ

    کمشنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کراچی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ رواں برس کراچی میں 80 ہزار سے زائد بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے تھے۔

    کچھ عرصہ قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انکشاف ہوا تھا کہ رواں برس کراچی میں 80 ہزار سے زائد بچے پولیو ویکسین لینے سے محروم رہ گئے جس کا سبب ان کے والدین کا پولیو ویکسین پلوانے کا انکار تھا۔

    وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ کراچی کے علاقوں مچھر کالونی اور سہراب گوٹھ میں اب بھی پولیو وائرس موجود ہے۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے احکامات جاری کیے کہ جو والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری ہیں ان کی کونسلنگ کا کوئی پروگرام بنایا جائے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور پولیو پروگرام مل کر کراچی سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

    دوسری جانب صوبہ بلوچستان میں پولیو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں انسداد پولیو کے لیے سرگرم ادارے اینڈ پولیو پاکستان کے مطابق مذکورہ کیس کے بعد سال 2017 میں اب تک پاکستان میں 3 پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں ایک پنجاب اور ایک گلگت بلتستان میں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک کےمختلف حصوں میں آج سےتین روزہ انسداد پولیوکاآغاز

    ملک کےمختلف حصوں میں آج سےتین روزہ انسداد پولیوکاآغاز

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ،بلوچستان،فاٹا سمیت گلگت اور دیامیر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ بلوچستان کےانتیس اور خیبرپختونخوا کےچھ اضلاع اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔

    انسداد پولیو مہم کےدوران بلوچستان میں پانچ سال تک کی عمر کے چوبیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخواہ کےاضلاع پشاور، کوہستان، شانگلہ، بٹ گرام، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    ادھرگلگت اور دیامیرمیں بھی تین روزہ پولیو مہم آج شروع ہورہی ہے۔اس مہم کےدوران پانچ سال تک کی عمر کے بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں:ملک بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ پولیو کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات میں 3 روزہ ویکسی نیشن مہم شروع کی گئی تھی۔جس میں ہزاروں ٹیموں نےلاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے تھے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔