Tag: anti-smuggling-drive

  • اسمگلڈ پٹرول کی فروخت کیخلاف ایکشن، 1556 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل

    اسمگلڈ پٹرول کی فروخت کیخلاف ایکشن، 1556 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل

    اسلام آباد : اسمگلڈ پٹرول اور غیرقانونی پمپس کیخلاف کارروائی میں 11جنوری سے اب تک 1556غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کردیئے گئے اور 30 لاکھ لیٹر پٹرول قبضے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پراسمگلڈ پٹرول اور غیرقانونی پمپس کیخلاف ایکشن جاری ہے ، اس دوران 11جنوری سے اب تک 1556غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کردیئے گئے۔

    کارروائی کے دوران تقریباً 30 لاکھ لیٹر پٹرول اورایک کروڑ6لاکھ لیٹرغیرقانونی ڈیزل قبضے میں لیا گیا، 24جنوری کو 28 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کیے گئے ، جن میں کے پی میں15 ، سندھ میں10، پنجاب میں3غیرقانونی پمپس سیل کئے۔

    یاد رہے 18 جنوری کو ملک بھرمیں پٹرول مافیاکے خلاف تازہ ترین کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی تھی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ 1083پٹرول پمپ سیل کرکے 65 لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم نے پٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ کے بعد وزارت داخلہ کو ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا، اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت سے ملک کو سالانہ 180ارب کا نقصان ہوا۔

  • پٹرول مافیا کےخلاف ایکشن ، 11 جنوری سے اب تک 1482غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل

    پٹرول مافیا کےخلاف ایکشن ، 11 جنوری سے اب تک 1482غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے حکم پراسمگلڈ پیٹرول اور غیرقانونی پمپس کارروائیوں میں 11 جنوری سے اب تک 1482غیر قانونی  پیٹرول پمپس سیل کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پراسمگلڈ پیٹرول اور غیرقانونی پمپس کیخلاف ایکشن جاری ہے ، 11 جنوری سے اب تک 1482غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کئے گئے اور تقریباً 30 لاکھ لیٹر پیٹرول اور ایک کروڑ لیٹر غیر قانونی ڈیزل قبضے میں لیا گیا۔

    ملک بھرمیں 21 جنوری کو110غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کی گئی ، جس میں پنجاب میں 92 ، کے پی میں 23 اور سندھ میں4 غیر قانونی پمپس سیل کئے گئے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکوارسال کردی ہے ، جس میں بتایا ہے کہ 35 اضلاع میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کی گئی ، متعلقہ اضلاع میں 808 پٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا۔

    کارروائیوں کے دوران 248 پٹرول پمپس کے مالکان پر 16 لاکھ 72ہزار 500 روپے جرمانے اور 14 افراد کو گرفتار کرکے 509 مالکان کو وارننگ دی گئی، چیف سیکرٹری نے کہا غیرقانونی پٹرول پمپس کی بندش کو یقینی بنایا جائے۔

    یاد رہے وزیراعظم نے پٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ کے بعد وزارت داخلہ کو ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا، اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت سے ملک کو سالانہ 180ارب کا نقصان ہوا۔