Tag: anti-terrorism

  • پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

    پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، بات چیت کا مقصد تعاون اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سید حیدر شاہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، امریکی وفد کی سربراہی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کریں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بات چیت کا مقصد تعاون اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنا ہے۔

  • سانحہ اے پی ایس کو چار سال بیت گئے : قوم دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم

    سانحہ اے پی ایس کو چار سال بیت گئے : قوم دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم

    کراچی : سانحہ اے پی ایس پشاور، پاکستان کی تاریخ کے اندوہناک ترین دن16دسمبر جب سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو بے دردی سے اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا، سانحہ اے پی ایس کو ہوئے چار سال گزر گئے لیکن زخم آج بھی تازہ ہیں۔ سانحے کو قوم نے اپنی طاقت بنالیا۔

    کراچی سے خیبر تک پوری قوم اپنی پوری طاقت سے دہشت گردی کیخلاف لڑنے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہے، قیام امن کا مشن آج بھی قائم ودائم ہے۔ پاک فوج کی کوششوں اور عوام کی ہمت کی بدولت ملک میں امن کی بحالی ممکن ہوسکی۔

    اسی کی بدولت ملک میں امن ہوا اور یہ مثالی جدوجہد ملک سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ کرکے ہی رہے گی۔ ملک بھرمیں آج اے پی ایس شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

    سولہ دسمبر2014 کا تلخ ترین دن جب بزدل دہشت گرد بچوں سے لڑنے آرمی پبلک اسکول پشاور میں داخل ہوئے گولہ بارود اور خودکش جیکٹوں سے لیس امن دشمنوں کی بھڑکائی آگ نے ڈیڑھ سو سے زائد بچوں اور اساتذہ کو زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

    درجنوں طلباء و اساتذہ زخمی ہوگئے، علم کی شمع بجھانے کا ناپاک ارادہ لے کر دشمن ننھی کلیوں کو مسلنے اسکول کے عقبی راستے سے داخل ہوئے، سفاک درندوں نے اسمبلی ہال اور کلاس رومز میں بے رحمی سے قتل وغارت کا بازار گرم کیا، تھوڑی ہی دیر میں پاک فوج کے جوان اسکول پہنچ گئے اور ساتوں دہشت گردوں کو مار گرایا۔

    بے قرار والدین جب اسکول پہنچے تو ہر طرف ماتم ہی ماتم تھا، اسکول کی دیواریں لہو رنگ تھیں۔ پرنسپل، اساتذہ اور بچوں نے اپنی جانیں قربان کیں، پھولوں کے شہر کی ہر گلی سے جنازہ اٹھا، سانحہ قیامت سے کم نہ تھا، آج بھی شہداء کی یادیں اشک بن کر آنکھوں سے رواں ہیں، قریہ قریہ شہر شہر ننھے مجاہدوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

    لہو سے جلے علم کے چراغ آج بھی روشن ہیں۔ اپنے پیاروں اور لخت جگر کو کھونے والوں کے حوصلے بلند ہیں، سانحے کو قوم نے طاقت ور بنادیا جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑنے کا پختہ عہد کیا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ عوام اور پاک فوج سیسہ پلائی دیوار بن کر دہشت گروں سے لڑی اور اسی کی بدولت ملک میں امن ہوا اور یہ مثالی جدوجہد ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

  • سہ فریقی مذاکرات : پاکستان، افغانستان اور چین دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے پر متفق

    سہ فریقی مذاکرات : پاکستان، افغانستان اور چین دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے پر متفق

    کابل : پاکستان، افغانستان اور چین تیسرے وزرائے خارجہ مذاکرات میں تینوں ممالک ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور جڑ سے خاتمے پر متفق ہوگئے، مذکرات آئندہ سال پاکستان میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس کی صدارت افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کی،اس موقع پر پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی وزیرخارجہ وانگ ژی بھی موجود تھے۔

    مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اور جڑ سے خاتمے پر متفق ہوگئے ہیں، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے لئے سہ فریقی تعاون مستحکم کیا جائے گا، منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورک کو توڑنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی مالی معاونت، بھرتی اور تربیت کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لئے استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ انٹرنیٹ سے دہشت گردی کے پھیلاؤ کی روک تھام اور انتہاپسندی کا خاتمہ کرتے ہوئے تینوں ممالک اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ان تمام نکات پر مبنی جامع مفاہمتی یادداشت پر تینوں ممالک نے دستخط کردیے۔

    اعلامیہ کے مطابق پاکستان، افغانستان اور چین مشترکہ انداز میں سیاسی اعتماد قائم کریں گے، افغان مفاہمتی عمل، ترقیاتی تعاون اور روابط کو بڑھایا جائے گا اور افغان امنگوں کے عین مطابق افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کی جائے گی۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان اور چین نے افغان صدر کےجامع امن منصوبے کو سراہا اور تمام ممالک نے افغان طالبان سمیت تمام فریقین کو تشدد ختم کرنے اور قیام امن کے عمل کا حصہ بننے پر زور دیا۔

    اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان سماجی، معاشی اور اقتصادی ترقی کےجامع فریم ورک پر اتفاق کیا گیا جس کے تحت تینوں ممالک تعلقات مضبوط، رابطہ اور تعاون میں اضافہ کریں گے۔

     اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں چین کے ایک سڑک، ایک راستہ بی آر آئی منصوبے کی حمایت اور افغانستان پر علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا، پاکستان، چین اور افغانستان اقتصادی ترقی کے لئے مشترکہ اقدامات پر متفق ہوگئے۔

    اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر تبادلہ پروگرامز، استعداد کار میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، چین، پاک افغان سرحد پرغلام خان پر ویزہ مراکز اور پانی کی ترسیل کے منصوبے شروع کرے گا، چین چمن اور اسپن بولدک میں کولڈ اسٹوریج سہولیات تعمیر کرے گا۔

    اس کے علاوہ چین، پاکستان اورافغانستان کو بڑے توانائی اور رابطہ منصوبوں میں بھی مدد فراہم کرے گا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ، قندھار ریلوے، پشاور، کابل موٹروے اور ریلوے منصوبوں کی تعمیر کی جائے گی، مذاکرات میں پاکستان اور چین کی جانب سے افغان پارلیمانی انتخابات کے کامیاب تکمیل پرمبارکباد دی گئی۔

    اجلاس میں صدارتی انتخاب کے2019میں انعقاد کے لئے افغان حکومت کی کاوشوں کی تعریف کی گئی، پاک، افغان، چین نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی مذاکرات کا جلد انعقاد ہوگا، اس کے علاوہ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک، افغان، چین تیسرے وزرائے خارجہ مذاکرات 2019میں اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔

  • آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی، چوہدری نثار

    آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قوم کو بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں پانچ سو دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جا رہا ہے۔ ساتھ یہ انکشاف بھی کر دیا کہ پھانسی کی سزا پر عمل درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ سانحہ پشاور سے سو اٹھارہ دن پہلے ہی کیا جا چکا تھا۔

    چوہدری نثار کہتے ہیں پشاور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر جو اجلاس ہوا اس میں آرمی چیف نے درخواست کی تھی کہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد کا وقت کم کیا جائے اور اس کو مان لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئےقوم سے متحرک ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔

    چوہدری نثار کہتے ہیں کہ دہشت گرد سانحہ پشاور جیسے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے خبردار کیا کہ دہشت گرد غیر رجسٹرڈ موبائل سمز استعمال کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ موبائل کمپنیاں سمز کے اجرا کیلئے احتیاط برتیں۔

    چوہدری نثار نے بتایا پاک فوج اسلامی فوج ہے جو خواتین اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی۔

  • عالمی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا گیا،وزیرِ داخلہ

    عالمی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا گیا،وزیرِ داخلہ

    اسلام آباد: وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ  دہشتگردی کے خاتمےکیلئے پاکستان کی قربانیوں کا عالمی سطح پر اعتراف نہیں کیا گیا۔

    وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی وزیرِاعظم کے انسدادِ دہشتگردی کے خصوصی نمائندے کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے دوٹوک وضاحت کردی کہ دہشتگردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں مگر عالمی سطح پراعتراف نہیں کیا گیا۔

    وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں امن کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، برطانوی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے،  ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔

    وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ملک میں امن چاہتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں ہیں۔