Tag: anti-terrorism-amendment-bill

  • کالعدم تنظیموں اور ان سے تعلق رکھنے والوں کو قرضہ یا مالی معاونت فراہم کرنے پر پابندی

    کالعدم تنظیموں اور ان سے تعلق رکھنے والوں کو قرضہ یا مالی معاونت فراہم کرنے پر پابندی

    اسلام آباد : حکومت نے کالعدم تنظیموں اور ان سے تعلق رکھنے والوں کو قرضہ یا مالی معاونت فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ، مالی ادارہ ممنوعہ شخص کو کریڈٹ کارڈز جاری نہیں کر سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کے متن میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں اور ان سے تعلق رکھنے والوں کو قرضہ یا مالی معاونت پر پابندی ہوگی، کوئی بینک یا مالی ادارہ ممنوعہ شخص کو کریڈٹ کارڈز جاری نہیں کر سکے گا۔

    بل کے مطابق پہلے سے جاری اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہوں گے، منسوخ شدہ اسلحہ جات ضبط کرلئے جائیں گے اور منسوخ شدہ اسلحہ رکھنے والا سزا کا مرتکب ہوگا۔

    ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ ایسے شخص کو نیا اسلحہ لائسنس بھی جاری نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی میں ملوث افراد کو 5 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ قانونی شخص کی صورت میں 5 سے 10 سال قید کی سزا ہوگی اور ایسے افراد کوڈھائی کروڑ روپے جرمانہ بھی ہوگا۔

    بل کے مطابق ممنوعہ اشخاص یا تنظیموں کیلئے کام کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات شامل ہیں جبکہ ایسے افراد کی رقم، جائیداد بغیرکسی نوٹس منجمد اور ضبط کی جائے گی۔

  • ‘ایف اے ٹی ایف کے 2اہم بل منظور ہونے پر قوم کو مبارکباد’

    ‘ایف اے ٹی ایف کے 2اہم بل منظور ہونے پر قوم کو مبارکباد’

    اسلام آباد : وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم نے ایف اے ٹی ایف کے 2اہم بل منظور ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا قانون سازی سے ایف اے ٹی ایف ڈیڈلائن پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج سینیٹ سے ایف اے ٹی ایف کے 2اہم بل منظور ہوئے ، بل منظورہونے پرقوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ایکٹ 1948 ترمیمی بل منظورکیاگیا، دوسرا انسداد دہشت گردی سے متعلقہ یو آر ایس کا بل منظور ہوا، قانون سازی سے ایف اے ٹی ایف ڈیڈلائن پوری کرنےمیں مددملےگی۔

    بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پوری قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں ، گزارش ہےعید پرمعاشرتی فاصلے کے اصولوں کو پیش نظر رکھاجائے۔

    یاد رہے آج سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل منظور کرلئے گئے۔

    سینیٹ سے منظور شدہ بل میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کیخلاف سنگین قوانین متعارف کرائے گئے ہیں ، قوانین ایف اے ٹی ایف کی ہدایات کی روشنی میں تیارکئے گئے ۔

    انسداد دہشتگردی ایکٹ اورتعزیرات پاکستان میں ترامیم متعارف کرائی گئی ، ترمیم کے مطابق شیڈول 4 میں شامل دہشت گردوں کےاسلحہ لائسنس منسوخ ہوں گے ، ایسے افراد کو کوئی شخص یا ادارہ قرض نہیں دےگا۔

    منظورشدہ بل میں ترمیم میں کہا گیا مشتبہ دہشت گرد کو قرض دینےوالے شخص کو ڈھائی کروڑجرمانہ ہوگا جبکہ مشتبہ دہشت گرد کو قرض دینے والے ادارے کو 5 کروڑروپےجرمانہ ہوگا۔

    دہشتگردی کیلئےبیرون ملک بھیجنےمیں مدد یا مالی معاونت پرجرمانےہوں گے ، کالعدم تنظیم یانمائندے کی منقولہ ،غیر منقولہ جائیداد فوری منجمدہوگی جبکہ جائیداد کی تصدیق نہ ہونے پرعدالتی دائرہ کار سے باہر جائیدادبھی قرق ہوسکےگی اور منجمد کئےگئے اثاثہ جات کاگزٹ نوٹیفکیشن بھی نکالا جائے گا۔

  • ایف اے ٹی ایف کے چنگل سے نکلنے کیلئے پاکستان کی اہم کامیابی

    ایف اے ٹی ایف کے چنگل سے نکلنے کیلئے پاکستان کی اہم کامیابی

    لاہور: معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف کے چنگل سے نکلنے کیلئےپاکستان کی اہم کامیابی حاصل کرلی ، انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیم بل کی منظوری سے گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایف اےٹی ایف چنگل سے نکلنے کیلئےپاکستان کی اہم کامیابی، انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیم بل سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور ہوا ، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل ترمیم بل2020بھی کثرت رائےسے منظور ہوا۔

    ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ تعزیرات پاکستان ،انسداد دہشت گردی ایکٹ میں بھی ترامیم شرائط تھیں، ایف اےٹی ایف شرائط پوری ہونے سے گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد ملے گی۔

    یاد رہے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل منظور کرلئے گئے، بل کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اراکین کوعید کی ایڈوانس مبارک باد دی۔

    سینیٹ سے منظور شدہ بل میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کیخلاف سنگین قوانین متعارف کرائے گئے ہیں ، قوانین ایف اے ٹی ایف کی ہدایات کی روشنی میں تیارکئے گئے ۔

    انسداد دہشتگردی ایکٹ اورتعزیرات پاکستان میں ترامیم متعارف کرائی گئی ، ترمیم کے مطابق شیڈول4 میں شامل دہشت گردوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ ہوں گے ، ایسے افراد کو کوئی شخص یا ادارہ قرض نہیں دے گا۔

    منظورشدہ بل میں ترمیم میں کہا گیا مشتبہ دہشت گرد کو قرض دینےوالے شخص کو ڈھائی کروڑ جرمانہ ہوگا جبکہ مشتبہ دہشت گرد کو قرض دینے والے ادارے کو 5 کروڑروپےجرمانہ ہوگا۔

    دہشتگردی کیلئےبیرون ملک بھیجنےمیں مدد یا مالی معاونت پرجرمانےہوں گے ، کالعدم تنظیم یانمائندے کی منقولہ ،غیر منقولہ جائیداد فوری منجمدہوگی جبکہ جائیداد کی تصدیق نہ ہونے پرعدالتی دائرہ کار سے باہر جائیدادبھی قرق ہوسکےگی اور منجمد کئےگئے اثاثہ جات کاگزٹ نوٹیفکیشن بھی نکالا جائے گا۔

  • سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کرلیا

    سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کرلیا

    اسلام آباد : سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل منظور کرلئے گئے، بل کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اراکین کوعید کی ایڈوانس مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔

    انسداددہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل بابراعوان نے سینیٹ میں پیش کیا جبکہ وزیرخارجہ کی طرف سے بابراعوان نے ہی اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل ترمیمی بل پیش کیا۔

    بل کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اراکین کوعید کی ایڈوانس مبارک باد دی۔

    گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج، شور شرابے اور نعرےبازی کے دوران انسداددہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ ترمیمی بل منظور کئے گئے تھے۔

    اپوزیشن نے مطالبہ کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو پہلےبات کرنےکاموقع دیاجائے،اسپیکر نے اپوزیشن سے کہا اس طرح نہیں ہوگا کہ آپ ڈکٹیٹ کریں ایسا ہی کرنا ہے تو آپ پھر میری سیٹ پر بیٹھ جائیں۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں دونوں بلز پر اپوزیشن کی تمام تجاویز مسترد کردی گئی تھیں۔