Tag: Anti Terrorism Court

  • فرزانہ قتل کیس میں مقتولہ کے والد سمیت سابق شوہر اور دیگر کو سزائے موت

    فرزانہ قتل کیس میں مقتولہ کے والد سمیت سابق شوہر اور دیگر کو سزائے موت

    لاہور: فرزانہ قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پرعدالت نے مقتولہ کے والد، سابق شوہر، بھائی اور کزن کو سزائے موت سُنادی ہے۔

    لاہور میں فرزانہ کو سر عام سنگسارکرنے والے ملزمان کا کیس اپنے انجام کو پہنچا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل کے الزام میں گرفتار مقتولہ کے والد عظیم، سابق خاوند مظہر اقبال، بھائی زاہد اور کزن جہان خان کو تین تین بار موت کی سزا سنادی ہے۔

    اس کے علاوہ عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی بھی کرنی ہوگی۔

    ملزمان نے فرزانہ کو پسند کی شادی کرنے پر اُس وقت اینٹیں مار مار کر قتل کردیا تھا جب وہ میرج کیس میں بیان قلمبند کرانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ آرہی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے میں ملوث مقتولہ کے رشتہ دارغلام علی کو دس سال قید کی سزا بھی سنائی دی ہے۔

  • کورٹ رادھا کشن واقعے میں ملوث ملزمان عدالت میں پیش

    کورٹ رادھا کشن واقعے میں ملوث ملزمان عدالت میں پیش

    لاہور: کوٹ رادھا کشن واقعے میں ملوث تینتالیس ملزمان آج عدالت میں پیش  کئے گئے اور مزید ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔

    لاہور کے نواحی علاقے کوٹ رادھاکشن میں مسیحی جوڑے کوتشدد کے بعد زندہ جلانے کے افسوس ناک واقعے میں ملوث مبینہ ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج پولیس نےپہلےسےریمانڈ پر موجود چار مرکزی ملزمان سمیت تینتالیس ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سےملزمان کےریمانڈ کی درخواست کی ہے۔

    عدالت نےپہلےسےچار روزہ ریمانڈ پر موجودمرکزی ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئےانہیں جیل بھیجنےکاحکم دیا ہے جبکہ نئے پیش کئےگئےملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا ہے۔

    کوٹ رادھا کشن واقعےکےخلاف ملک بھر میں غم وغصہ کی لہر بھی جاری ہے۔