Tag: Antonio Guterres

  • اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے

    اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل پاکستان پہنچ گئے ہیں، حنا ربانی کھر نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 2 روزہ دورے پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچے ہیں، وہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حکومت کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑے پیمانے پر امداد کی جائے، انھوں ںے کہا میں تباہ کن سیلاب سے متاثر افراد سے اظہار یک جہتی کے لیے پاکستان پہنچا ہوں، پاکستان موسمیاتی تباہی سے نبرد آزما ہے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی پاکستان سے محبت نئی نہیں ہے، انتونیو گوتریس اس سے قبل بھی متعدد بار پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کر چکے ہیں۔

    انتونیو گوتریس اس سے قبل 10 سال تک مہاجرین کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں، یو این سیکرٹری جنرل نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

    یواین قیادت نےعالمی سطح پر پاکستان کی پُرامن فوج کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا، اور امن مشنز میں پاکستانی خواتین کے نہایت متاثر کُن کردار کو ہمیشہ سراہا۔

    خیال رہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے امن مشنر میں خواتین کی نمائندگی اور درجہ بندی پر خصوصی توجہ دی۔

  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کل سے پاکستان کا دورہ کریں گے

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کل سے پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس 9 سے 10 ستمبر تک پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

    دورے کے دوران یو این سیکرٹری جنرل پاکستانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔

    اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کرکے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے ان سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سکریٹری جنرل کا دورہ سیلاب متاثرین کی انسانی اور دیگر ضروریات کے لیے ہم آہنگ اور مربوط بین الاقوامی ردعمل کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے فلڈ ریسپانس پلان کی فنڈنگ ​​کے لیے 160ملین امریکی ڈالر کی اقوام متحدہ کی "فلیش اپیل” کی فعال طور پر حمایت کی۔

  • ’باکا میں شہریوں کی لاشوں کی تصاویر دیکھ کر گہرے صدمے سے دوچار ہو گیا ہوں‘

    ’باکا میں شہریوں کی لاشوں کی تصاویر دیکھ کر گہرے صدمے سے دوچار ہو گیا ہوں‘

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب باکا قصبے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تصاویر دیکھ کر انھیں ‘گہرا صدمہ’ پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ 410 شہریوں کی لاشیں کیف کے ان علاقوں سے ملی ہیں جہاں سے روسی افواج نے انخلا کیا ہے۔

    لاشوں کی تصاویر دیکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

    الجزیرہ نے اس حوالے سے ایک شاکنگ فوٹیج بھی جاری کی ہے، جس میں جگہ جگہ بکھری لاشوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم دوسری طرف روس کی وزارت دفاع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روسی افواج نے باکا میں شہریوں کو ہلاک کیا۔

    روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے قصبے باکا (Bucha) میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی فوٹیج امریکا نے روس پر الزام لگانے کی سازش کے تحت ‘تیار’ کی ہے۔ ماسکو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ وہ باکا میں ‘یوکرینی بنیاد پرستوں کی اشتعال انگیزی’ کے بارے میں بات کرنے کے لیے اجلاس طلب کرے۔

    ماریہ زاخارووا نے کہا کہ مرنے والے شہریوں کی تصاویر پر فوری طور پر مغربی شور و غل سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کہانی روس کی ساکھ کو خراب کرنے کے منصوبے کا حصہ تھی۔

  • ہم خود اپنی قبریں کھود رہے ہیں: یو این سیکریٹری جنرل

    ہم خود اپنی قبریں کھود رہے ہیں: یو این سیکریٹری جنرل

    گلاسگو: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہم اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں ناکامی دنیا کی آبادی کو تباہ کر دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اس وقت دنیا بھر سے حکومتی نمائندگان موجود ہیں، اور یہ یہاں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ) 26 نامی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔

    ماحولیات پر سربراہی کانفرنس کے دوسرے دن یو این چیف نے حیاتیاتی ایندھن کی انسانی لت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم خود اپنی قبریں کھود رہے ہیں، یہ لت غیر پائیدار عالمی حرارت کے ذریعے نہ صرف انسانیت بلکہ خود سیارے کو بھی تباہی کے دہانے کی طرف دھکیل رہی ہے۔

    انھوں نے کہا پیرس کلائمٹ ایگریمنٹ کے بعد کے یہ 6 سال ریکارڈ پر 6 گرم ترین سال رہے ہیں، فوصل فیول کی ہماری لت انسانیت کو تباہی کے دہانے کی طرف دھکیل رہی ہے۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم حیاتیاتی تنوع کا وحشیانہ استعمال کر رہے ہیں، کاربن سے خود کو مار رہے ہیں، اور فطرت کے ساتھ ہمارا برتاؤ بیت الخلا جیسا ہے، ہم جلا رہے ہیں، ڈرلنگ کر رہے ہیں اور کھدائیاں جاری ہیں، ہم دراصل اپنی قبریں کھود رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا ہمارا سیارہ ہماری آنکھوں کے سامنے تبدیل ہو رہا ہے، گلیشیئرز کے پگھلنے سے لے کر شدید موسمی واقعات تک، سطح سمندر میں اضافہ 30 سال پہلے کی شرح سے دوگنا ہے، سمندر پہلے سے کہیں زیادہ گرم ہیں، اور ایمازون رین فورسٹ کے حصے اب کاربن جذب کرنے سے زیادہ اسے خارج کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں ناکامی زمین کی آبادی کو تباہ کر دے گی، اس سلسلے میں جی 20 کی بڑی ذمہ داری بنتی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں انسانیت کو بچانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ کوپ 26 کا مقصد دنیا کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز کا سدِباب کرنا ہے، کانفرنس کے صدر آلوک شرما نے کہا ہے کہ کوپ 26 دنیا کے درجہ حرارت میں اضافے کو ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کی ‘آخری بہترین اُمید’ ہے۔

  • اقوام متحدہ کا افغانستان کی صورتحال پر اظہار تشویش

    اقوام متحدہ کا افغانستان کی صورتحال پر اظہار تشویش

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ افغانستان میں پرامن تصفیے کے لیے پرعزم ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان سمیت تمام فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جانوں کا تحفظ اور ضروریات پوری کرنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے، اقوام متحدہ افغانستان میں پرامن تصفیے کے لیے پرعزم ہے۔

    سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تمام افغانوں کے انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان افغان دارالحکومت کابل اور بعد ازاں صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوچکے ہیں جبکہ افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان ہوچکا ہے۔

  • بھارت چین تنازعہ : اقوام متحدہ کی دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل

    بھارت چین تنازعہ : اقوام متحدہ کی دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل

    نیو یارک : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لداخ میں بھارت اور چین کے مابین تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں۔

    تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے ہمیں لائن آف ایکچول کنٹرول پر بھارت اور چین کے مابین تشدد اور اموات کی خبروں پر تشویش ہے، دونوں ممالک سے اپیل ہے کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔

    علاوہ ازیں اس حوالے سے ایک امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجیوں کی ہلاکت گولی لگنے سے نہیں ہوئی بلکہ پتھراؤ کے ذریعے لڑائی میں بھارتی فوجی مارے گئے۔

    دونوں فوجوں میں گزشتہ ماہ بھی اسی طرح سنگ باری کے واقعات پیش آئے تھے چین کی فوج پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے اپنا وعدہ توڑتے ہوئے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز بھارتی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فوجوں کے سپاہی اس جگہ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں جہاں منگل کی درمیانی شب میںوادی گلوان کے علاقے میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔

    مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں گزشتہ پیر کی درمیانی شب چینی اور بھارتی فوجیوں کے مابین جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • نفرت کے وائرس کیخلاف معاشرے میں برداشت کو قوت بخشنا ہوگی، انتونیو گوتریس

    نفرت کے وائرس کیخلاف معاشرے میں برداشت کو قوت بخشنا ہوگی، انتونیو گوتریس

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی وبا کے باعث دنیا بھر میں نفرت انگیز  واقعات میں اضافہ ہوا ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں نفرتوں کا سونامی اور  جھوٹے نظریات  میں اضافہ ہوا ہے، مہاجرین کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ سمجھا جارہا ہے اور انہیں طبی امداد کی فراہمی بھی روکی جارہی ہے جو سراسر غلط اقدام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بزرگوں کے خلاف توہین آمیز  میمز بنائی جارہی ہیں جب کہ صحافیوں، طبی عملے اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانا بنایا جارہا ہے۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم سب کو نفرت کے وائرس کے خلاف معاشرے میں برداشت کو قوت بخشنا ہوگی، اسی لیے تمام لوگوں درخواست ہے کہ دنیا سے نفرت کو ختم کرنے کے لیے کوششوں کو بروئے کار لائیں۔

    انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کہ تمام افراد سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے اور معاشرتی ہم آہنگی کو قائم کیا جائے۔

  • عالمی ادارہ صحت کے فنڈ روکنے کیلئے یہ وقت صحیح نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    عالمی ادارہ صحت کے فنڈ روکنے کیلئے یہ وقت صحیح نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    نیو یارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا فنڈ روکنے کے لئے یہ صحیح وقت نہیں ہے۔

    انتونیو گوتریس کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آیا ہے کہ جس میں انہوں نے امریکی انتظامیہ کو ڈبلیو ایچ او کو امریکہ کی جانب سے دیئے جانے والے فنڈ کو روکنے کی ہدایت دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ وقت ڈبلیو ایچ او یا کووڈ -19 کے خلاف جنگ لڑنے والی کسی بھی تنظیم کی مہم کے ذرائع میں کمی کرنے کا وقت نہیں ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ وقت اس وبا کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے متحد ہونے کا ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کودیا جانے والا سالانہ فنڈ رکوا دیا

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو سالانہ فراہم کیا جانے والا 500 ملین ڈالرز کا فنڈ رکوا دیا ہے۔
    امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرونا کے پھیلاؤ کا تمام تر ذمہ دار ڈبلیو ایچ او کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ صحت کی فنڈنگ گزشتہ انتظامیہ کو ہی روک دینی چاہیے تھی۔

    ڈبلیو ایچ او نے کرونا کے معاملے پر صحیح کردار ادا نہیں کیا، ادارے کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے ہی کئی ملکوں میں وائرس پھیلا، عالمی ادارہ کرونا کے حوالے سے وقت پر اطلاع دینے میں ناکام رہا۔

  • سیکریٹری جنرل نے ماہرہ خان کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

    سیکریٹری جنرل نے ماہرہ خان کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معروف اداکارہ اور مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معروف پاکستانی اداکارہ اور خیر سگالی سفیر برائے مہاجرین ماہرہ خان سے ملاقات کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوگئے ہیں، اس موقع پر مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان سے مل کر خوشی ہوئی۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں ماہرہ خان اور تمام پاکستانیوں کے غیر معمولی تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں۔

    بعد ازاں ماہرہ خان نے بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ میں اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی منتظر ہوں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے ماہرہ خان کو پاکستان میں اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔

    اس موقع پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔

  • بنیادی انسانی حقوق کا احترام کشمیر سمیت ہر جگہ ہونا چاہیے، انتونیو گوتریس

    بنیادی انسانی حقوق کا احترام کشمیر سمیت ہر جگہ ہونا چاہیے، انتونیو گوتریس

    لاہور: یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام کشمیر سمیت ہر جگہ ہونا چاہیے، مستقبل کے چیلنجز سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لمز یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ21ویں صدی میں اقوام متحدہ میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوگا، اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کا ہونا ضروری ہے، مستقبل کے چیلنجز سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے۔ آج کے دور کا سب سےبڑا مسئلہ ماحولیاتی آلودگی ہے، سلامتی کونسل کے صرف5ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے، عالمی سطح پر بھی ملکوں میں مساوات نہیں ہے، افراد اور ملکوں میں مساوات قائم کرنا آسان نہیں یہ طویل عمل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ طاقت دی نہیں جاتی بلکہ طاقت لی جاتی ہے، انسانی حقوق کے تحفظ اور ترویج میں نوجوان نسل کردار ادا کرسکتی ہے، میں نے کشمیر کی بات کی،بنیادی انسانی حقوق کا ہر جگہ احترام ہونا چاہیے۔

    علاوہ ازیں یو این سیکریٹری جنرل نے کرتارپور روانگی سے قبل ڈی ایچ اے کنڈر گارٹن اسکول کا دورہ کیا، وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے انتونیو گوتریس کا استقبال کیا، ہاتھوں میں پھول اور روایتی لباس پہنے اسکول کے بچوں نے مہمان کو خوش آمدید کہا، یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے۔

    بعد ازاں انتونیو گوتریس نے اسکول کے بچوں سے ملاقات کی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اوروزیر صحت نے یادگاری کتاب میں کلمات بھی درج کئے۔

    وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ انتونیو گوتریس کا پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم پاکستان کوپولیوسے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں، صحت کیلئے عوام کو سہولتیں اولین ترجیحات میں شامل ہیں، صحت کارڈ سے72لاکھ خاندانوں کے کومفت علاج کی سہولت دی جارہی ہے۔

    یو این سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچوں کےمحفوظ،صحت مندمستقبل کی یقین دہانی کراتے ہیں، پاکستان کے والہانہ استقبال اور پرتکلف مہمان داری کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان ماضی کی نسبت اب زیادہ پرامن ملک ہے، اقوام متحدہ پاکستان میں بیماریوں سے لڑنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔