Tag: Anurag Thakur

  • بھارت ، پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلے گا، سکریٹری بی سی سی آئی

    بھارت ، پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلے گا، سکریٹری بی سی سی آئی

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اگر پاکستان داؤد ابراہیم کو پناہ دیتا ہے اور حریت رہنماؤں کے ساتھ بات چیت جاری رکھتا ہے تو دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ روابط بحال نہیں ہوں گے۔

    انوراگ ٹھاکر نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ داؤد کراچی میں ہے، قومی سلامتی کے مشیر یہاں علیحدگی پسندوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، کیا آپ امن کے لئے سنجیدہ ہیں؟ آپ توقع کرتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے۔

    بی سی سی آئی کا دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے ساتھ ایک سیریز کھیلنے کا پروگرام تھا، تاہم بی جے پی کے رکن پارلیمان نے پڑوسی ملک کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب تک سرحد پار سے دہشتگردی بند نہیں ہوتی ، کرکٹ روابط بحال نہیں ہوں گے۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا

    پاک بھارت کرکٹ سیریز پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا

    نئی دہلی : پاک بھارت کرکٹ سیریز پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا، بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حالات بہتر ہونے تک سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

    بھارت میں گورداس پور کا واقعے پر بی سی سی آئی نے ایک بار پھر کرکٹ کو نشانہ بناڈالا، بی سی سی آئی کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت سیریز کے خلاف نہیں ہیں لیکن جب تک حالات کشیدہ ہیں پاکستان کے ساتھ سیریز نہیں کھیلی جاسکتی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں سال دسمبر میں دو ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے پر مشتمل سیریز یو اے ای میں شیڈول ہے، دونوں ممالک کے درمیان دو ہزار آٹھ میں ممبئی حملوں کے بعد سے اب تک کوئی باہمی سیریز نہیں کھیلی گئی۔