Tag: Anusha Rahman

  • ایسامحسوس ہوتا ہے ہمیں انصاف نہیں ملا،انوشہ رحمان

    ایسامحسوس ہوتا ہے ہمیں انصاف نہیں ملا،انوشہ رحمان

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کا کہنا ہے کہ ایسامحسوس ہوتا ہے ہمیں انصاف نہیں ملا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ جج مقررکیا گیا ہے، مانیٹرنگ جج اس بینچ کاحصہ رہےجس نےہمارےخلاف فیصلہ سنایا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تاثرنہیں جانا چاہیے کہ سپریم کورٹ کیس میں مدعی بن گئی، جے آئی ٹی کی نامکمل تحقیقات پر ریفرنس کا حکم دینا درست نہیں۔

    انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ نیب کے نوٹسز شریف خاندان اوراسحاق ڈار کو موصول نہیں ہوئے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ جج مقررکیا گیا ہے، مخصوص کیس کیلئے مانیٹرنگ جج عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ لگا ہے۔


    مزید پڑھیں :  انوشے رحمان کا جے آئی ٹی پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ


    انھوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ جج اس بینچ کاحصہ رہے، جس نے ہمارے خلاف فیصلہ سنایا، مانیٹرنگ جج ہی نظرثانی درخواست کوبھی سن رہےہیں، ایساحکم دیناسپریم کورٹ کی اپنی روایات کے منافی ہے۔

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے نشاندہی کی یہ ریفرنس عدالتی حکم پر دائر کیے جارہے ہیں، سپریم کورٹ کا ایسا ترجمہ ملا ہے، جو نوازشریف کیخلاف جاتا تھا۔

    انوشہ رحمان نے کہا کہ نااہلی کی سزایک نظام کے تحت ہوتی ہے، ٹرائل کورٹ کرتا ہے، درخواست کی ایسے معاملات ہونگے تو عدالتوں پرسوال اٹھیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انوشے رحمان کی جے آئی ٹی کو کھلم کھلا دھمکیاں ، جے آئی ٹی پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

    انوشے رحمان کی جے آئی ٹی کو کھلم کھلا دھمکیاں ، جے آئی ٹی پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان نے سپریم کورٹ کیجانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی پر ایک اور جے آئی ٹی بنانے کا عجیب و غریب مطالبہ کر ڈالا اور جے آئی ٹی کودھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی اراکین پر مقدمہ درج کرکے کڑی سزا دینی چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے آئی ٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ کو ردی قرار دیدیا۔

    انوشے رحمان نے جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیتے ہوئے جے آئی ٹی پر بھی ایک جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پرانی جے آئی ٹی اراکین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں کڑی سزادی جائے۔

    وزیرمملکت انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کے سربراہ پر شدید تحفظات ہیں ، جےآئی ٹی سربراہ کے کزن کی کمپنی ایک سال سے کام نہیں کررہی تھی ، نجی کمپنی کو 49ہزار پاؤنڈ ادا کئے گئے، یہ پیسے عوام کے ٹیکس کا پیسے ہیں، ہر طرف سے سوال اٹھ رہے ہیں، واجدضیا معاملے پر جواب دیں۔

    انھوں نے کہا کہ جےآئی ٹی اپنے مینڈیٹ سے باہر نکل گئی یہ سوالات عدالت میں اٹھائے، جےآئی ٹی کے لوگوں کو ٹیلی فون ریکارڈنگ کا اختیار کس نے دیا ، جےآئی ٹی میں پیش ہونیوالوں کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، جےآئی ٹی رپورٹ میں غیرمناسب زبان استعمال کی گئی۔

    انوشہ رحمان کا مزید کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کی رپورٹ رد کی ٹوکری ہے، جےآئی ٹی رپورٹ کو پی ٹی آئی رپورٹ سے تشبیہ دی گئی، رپورٹ کو پی ٹی آئی سے تشبیہ دینے کی وجہ مسودے کی زبان تھی ،انوشہ رحمان

    مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ جےآئی ٹی سربراہ الزامات کا جواب دیں قوم کو ان کا انتظار ہے ، کس قانون کےتحت جےآئی ٹی نے کمپنیوں کوبھاری معاوضے دیئے ، اختیارات سے تجاوز پر جےآئی ٹی ممبران کو کڑی سزا دی جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔