Tag: anushka sharma

  • ویرات کوہلی کی سنچری پر انوشکا شرما نے کیا کہا؟ پوسٹ وائرل

    ویرات کوہلی کی سنچری پر انوشکا شرما نے کیا کہا؟ پوسٹ وائرل

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔

    دبئی کے میدان میں پاکستان کیخلاف ان کی ناقابلِ فراموش اننگز ان کے شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گئی۔

    جہاں اس سنچری نے کرکٹ شائقین اور کوہلی کے مداحوں کو خوشی سے نہال کردیا وہیں کرکٹر کی اہلیہ اور نامور اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کر ڈالا۔

    انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کی سنچری کے بعد خوشی مناتے ہوئے ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور اداکارہ اپنے شوہر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

     انوشکا شرما

    اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ویرات کوہلی کی گراؤنڈ سے تازہ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ میں سرخ دل والی ایموجی اور ہاتھ جوڑنے والی ایموجی پوسٹ کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوا جس میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا۔

    ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے فیلڈنگ میں جہاں بھرپور کارکردگی دکھائی وہیں بیٹنگ میں آخر گیند پر چوکا لگا کر سینچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو فتح سے بھی ہمکنار بھی کیا۔

    مزید پڑھیں : ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں کون سا نیا سنگ میل عبور کیا؟

    اس کے علاوہ چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے تیزترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا، پاکستان کے خلاف میچ میں یہ ویرات کوہلی 287 انٹرنیشنل اننگز تھی، جس میں انھوں نے 14ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • کوہلی اور انوشکا نے نئے گھر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    کوہلی اور انوشکا نے نئے گھر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی زندگی کو پرسکون بنانے کے لیے اہم قدم اُٹھایا ہے، دونوں نے ‘علی باغ’ میں اپنا ایک نیا گھر بنایا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر چہ یہ نیا گھر ان کا مستقل ٹھکانہ نہیں، اس لیے وہ یہاں تب ہی جاتے ہیں جب دونوں کی مصروفیات کا شیڈول انہیں متاثر نہیں کرتا۔

    رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ گیٹ وے آف انڈیا سے جیٹی کے ذریعے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا جس میں وہ کشتی کے ذریعے اپنے گھر تک پہنچ سکیں، جوڑے کی جانب سے اپنے نئے گھر میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

    کوہلی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں سابق بھارتی کپتان کو علی باغ میں اپنے نئے تعمیر شدہ گھر کا دورہ کراتے ہوئے دیکھا گیا، جو ممبئی کے جنوب میں ایک ساحلی قصبے میں موجود ہے۔

    کوہلی نے ویڈیو میں کہا کہ میرے لیے ایک گھر میں سب سے اہم چیز وہ احساس ہے جو آپ کو گھر میں داخل ہوتے ہی محسوس ہوتا ہے، یہ آپ کو مکمل طور پر سکون اور امن کا احساس دلاتا ہے، جیسے آپ اپنے معمول کے گھر سے دور اپنے دوسرے گھر میں ہوں۔

    سابق بھارتی کپتان کوہلی نے ‘آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی خاندان کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کو اہمیت دیتا ہوں اور اسے بہت عزیز رکھتا ہوں، ایمانداری سے کہوں تو میں نے بچپن میں یہ بہت کم کیا ہے۔

    شاداب خان نے خاتون ٹک ٹاکر کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

    کوہلی اور انوشکا کے اس ہالیڈے ہوم کو دیکھا جائے تو دیکھنے میں نہایت ہی پرسکون نظر آتا ہے اور دونوں اپنی ہنگامہ خیز زندگی سے دور رہنے کے لیے تعطیلات میں یہاں آتے ہیں۔

  • میں اور ویرات پرفیکٹ پیرنٹس نہیں ہیں: انوشکا شرما

    میں اور ویرات پرفیکٹ پیرنٹس نہیں ہیں: انوشکا شرما

    بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے اور بھارت کے معروف کھلاڑی و شوہر ویرات کوہلی کے ’پرفیکٹ پیرنٹ‘ نہ بن پانے کا اعتراف کرلیا۔

    اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ دنوں لندن سے بھارت پہنچی ہیں، تاہم ایک ایونٹ میں انہوں نے شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اور ویرات کے بطور والدین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

    انوشکا شرما نے کہا کہ بہترین والدین بننے کا ہم پر بہت زیادہ پریشر ہے، لیکن ہم دونوں پرفیکٹ پیرنٹس نہیں ہیں اور ہم دونوں ہی مختلف معاملات پر ایک دوسرے سے شکایتیں کرتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کے سامنے بھی ایک دوسرے سے شکایتیں کرتے ہیں کیوں کہ اس سے ہمارے بچوں کو پتا چلے گا کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتے، آپ میں کوئی نا کوئی کمی ہوسکتی ہیں۔

    انوشکا شرما نے مزید کہا کہ بچے اپنے والدین کو بھی اپنی غلطیوں یا کوتاہیوں پر بات کرتے سنیں گے تو انہیں اپنی غلطی تسلیم کرنا بھی آسان لگے گا۔

    انوشکا نے کہا کہ ماں بننے کے بعد میں اب بہت کم لوگوں سے ساتھ گھومتی ہوں، لوگ ہمیں کھانے کی دعوت دیتے ہیں تو میں کشمکش کا شکار ہوجاتی ہوں کہ کیا جواب دوں، کبھی کبھار ہی آپ انہیں منع کرسکتے ہیں ورنہ لوگ آپ نے نفرت کرنے لگتے ہیں۔

  • انوشکا شرما کوہلی سے پہلے کس سے محبت کرتی تھیں؟

    انوشکا شرما کوہلی سے پہلے کس سے محبت کرتی تھیں؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جو اب والدین بھی بن چکے ہیں۔

    بھارتی اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو بھارتی میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس میں وہ ایک بھارتی اداکار کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے 2010 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی بالی وڈ فلم ’بینڈ باجا بارات‘میں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا تھا، فلم کے ایک سال بعد بھارتی میزبان سمی گریوال نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ ڈیٹ کیوں نہیں کررہیں؟

    بھارتی اداکارہ کا اس کے جواب میں کہنا تھا کہ انہیں رنویر سنگھ پسند ہیں لیکن وہ دونوں بہت مختلف انسان ہیں، جو لوگ ہمیں جانتے ہیں وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ہم دونوں مختلف شخصیت کے مالک ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو قتل کرسکتے ہیں، ہمارے درمیان ایک مشکل تعلق قائم ہے، میں سنجیدہ ہوں، میں رنویر کا سر قلم کرسکتی ہوں، اگر ہمارے درمیان کبھی کوئی رشتہ قائم ہوا تو ہم زندگی کو دو مختلف زاویوں سے پرکھیں گے۔

    انوشکا کا کہنا تھا کہ میں پوری طرح impractical ہوں اور وہ practical لیکن رنویر مجھے پسند ہے، کیونکہ اس میں کشش ہے۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ابھی ایک اداکار کے ساتھ رشتے میں رہنا میرے لیے تھوڑا مشکل ہے، میں رنویر میں کشش محسوس کرتی تھی لیکن بس یہ صرف کشش تھی اور میں نے سوچا، ‘یہ لڑکا اچھا انسان ہے اور یہ بات یہی ختم ہوجائے‘۔

    یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنویر سنگھ 2018 میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

  • لوگ مجھے ’انوشکا شرما‘ کی ہم شکل کہتے ہیں، اداکارہ کرن ملک

    لوگ مجھے ’انوشکا شرما‘ کی ہم شکل کہتے ہیں، اداکارہ کرن ملک

    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ماڈل کرن ملک کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ مجھے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے تشبیہہ دیتے ہیں۔

    حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کرن ملک نے اپنے کیریئر سمیت ماضی کی بہت سی باتوں کا بھی تذکرہ کیا۔

    اداکارہ کرن ملک نے شان شاہد کی ایک فلم میں بطور صحافی کردار ادا کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں شان شاہد نے اپنی فلم میں مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا تو اس پر بھی شدید تنقید کی گئی کہ مجھے یکدم مرکزی کردار میں کیوں کاسٹ کرلیا گیا؟

    انہوں نے بتایا کہ جب فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو پہلے یقین نہیں ہوا پہلے کبھی اداکاری کی نہیں تھی مگر سینیئر فنکاروں نے بہت مدد کی۔

    ایک سوال کے جواب میں کرن ملک نے بتایا کہ دبئی میں بھارت کی معروف اداکاراؤں کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون سے ملاقات ہوئی وہ دونوں بہت ملنسار اور بااخلاق ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد مجھے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل کہتی ہے، جس پر میزبان نے بھی ان کی اس بات کی تائید اور کہا کہ لوگ سچ بولتے ہیں۔

  • انوشکا شرما کو لفٹ مانگنا مہنگا پڑ گیا، ممبئی پولیس سرگرم

    انوشکا شرما کو لفٹ مانگنا مہنگا پڑ گیا، ممبئی پولیس سرگرم

    ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر جارہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو پر بھارتی کئی صارفین نے ممبئی پولیس کو ٹیگ کردیا، جس کے بعد انوشکا شرما مصیبت میں پڑ گئیں۔

    ویڈیو وائرل ہوئی تو متعدد صارفین نے اداکاروں کو ‘ہیلمٹ’ نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور ممبئی پولیس سے شکایت کی۔

    ممبئی پولیس نے ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیا کہ ‘ہم نے اس معاملے کو ٹریفک برانچ کے ساتھ شیئر کردیا ہے’۔

    ممبئی پولیس نے صارفین سے کہا کہ ’ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ مزید کارروائی کے لیے مقام کی صحیح تفصیلات فراہم کریں‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بالی وڈ کے بادشاہ امیتھابھ بچن نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ٹریفک کے باعث کام کے مقام پر وقت پر پہنچنے کے لیے انہوں نے ایک فین سے لفٹ لیا۔

    تاہم امیتابھ بچن اور انوشکا شرما دونوں نے ہی بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، دونوں کو ہی بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ممبئی کی ٹریفک سے پریشان امیتابھ بچن نے فین سے لفٹ مانگ لی

    سپر اسٹارز امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے پولیس سے شکایت کی کہ وہ ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے ہیں۔

     ممبئی پولیس نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا مشہور شخصیات پر چالان کیا جائے گا یا نہیں۔

  • انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو شکست دے دی

    انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو شکست دے دی

    بنگلورو: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک بیڈمنٹن میچ میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کو شکست سے دوچار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلورو میں ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے انوشکا اور کوہلی ایک دفتر پہنچے تو وہاں انھوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلا، دونوں میاں بیوی نے آپس میں بھی ایک میچ کھیل کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

    اس تقریب کی کئی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انوشکا اور ویرات کو کچھ تصاویر میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس موقع پر انوشکا نے شارٹس کے ساتھ سیاہ ٹی شرٹ پہنی تھی جب کہ کرکٹر ویرات کوہلی نے سیاہ ٹریک پینٹ کے ساتھ سفید اور نیلی دھاری والی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ انوشکا کھیلتے ہوئے بہت پُر جوش نظر آئیں۔

    انوشکا اور ویرات کوہلی نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں، اس موقع کی ایک اور ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے، جس میں انوشکا شرما کو ’فلپ دا کپ‘ گیم میں پرجوش دیکھا جا سکتا ہے۔

  • انوشکا شرما کا پہلی فلم سے متعلق دلچسپ انکشاف

    انوشکا شرما کا پہلی فلم سے متعلق دلچسپ انکشاف

    معروف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی پہی فلم سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ انہیں فلم سے متعلق اپنے والدین سے بھی چھپانے کے لیے کہا گیا تھا۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے فلمی کیریئر کی پہلی فلم رب نے بنا دی جوڑی کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    انوشکا شرما نے نیٹ فلکس کی دستاویزی سیریز دی رومینٹکس کی ایک قسط میں انکشاف کیا کہ آدتیہ چوپڑا نے ان سے اپنے ڈیبیو پروجیکٹ رب نے بنا دی جوڑی کو ابتدائی طور پر والدین سے بھی چھپانے کو کہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ سب کچھ پوشیدہ تھا، کسی کو اس فلم کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا اور آدتیہ نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ چلے کہ اس فلم میں مرکزی کردار میں کون سی اداکارہ اسکرین پر نظر آنے والی ہے۔

    انوشکا نے مزید بتایا کہ آدتیہ چوپڑا نے باقاعدہ مجھ سے کہا تھا کہ آپ کسی کو نہیں بتا سکتیں یہاں تک کہ آپ اپنے والدین کو بھی نہیں بتا سکتیں کہ آپ اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات سن کر مجھے بہت عجیب لگا کہ والدین کو بھی نہ بتاؤں کے فلم میں ہیروئین کا کردار مجھے ملا ہے۔

    واضح رہے کہ فلم رب نے بنا دی جوڑی بھارتی فلم انڈسٹری کی نمایاں ترین فلموں میں سے ایک تھی، اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

    فلم کی کہانی سریندر ساہنی نامی ایک سادہ طبیعت کے آدمی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو تانی نامی ایک لڑکی سے محبت کرتا ہے، ان دونوں کی شادی حادثاتی طور پر ہو جاتی ہے اور پھر سریندر ساہنی شادی کے بعد اپنا حلیہ مکمل طور پر بدل کر تانی کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

  • انوشکا شرما بیٹی کی یاد میں اداس

    انوشکا شرما بیٹی کی یاد میں اداس

    انوشکا شرما فلم چک دے ایکسپریس کے ساتھ دوبارہ بڑی اسکرین پر واپسی کی تیاری کر رہی ہیں، اسی سلسلے میں وہ فلم کے سیٹ پر واپس آگئی ہیں۔

    آؤٹ ڈور شوٹنگ کی وجہ سے وہ پہلی بار اپنی بیٹی وامیکا سے دور ہو گئی ہیں اور بیٹی سے اسی دوری نے انہیں شاعرہ بنا دیا۔

    فلم سوئی دھاگے کی اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹا گرام اسٹوری پر بیٹی کی یاد میں پوری نظم لکھ دی، انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس نظم میں انہوں نے لکھا:

    میری بیٹی، میں اپنا زیادہ تر وقت اس بات کی جستجو میں صرف کرتی ہوں کہ بہترین ماں کیسے بنا جائے

    میں جانتی ہوں کہ ہمیشہ میں ٹھیک نہیں ہوں

    لیکن، میں وعدہ کرسکتی ہوں کہ جو بھی ہوں میں تم سے وہیں ملوں گی جہاں تم ہو

    نہیں وہاں جہاں تم ہو

    نہیں، وہاں جہاں میرے خیال میں تمہیں ہونا چاہیئے

    نہیں وہاں جہاں تم ہوگی

    لیکن اس لمحے تم کہاں ہو

    فلم چک دے ایکسپریس ماں بننے کے بعد انوشکا کا پہلا پراجیکٹ ہے، جس میں وہ ایک کرکٹر کا کردار ادار کر رہی ہیں۔

  • کیا انوشکا کو ویرات کوہلی سے کوئی شکایت ہے؟

    کیا انوشکا کو ویرات کوہلی سے کوئی شکایت ہے؟

    کیا انوشکا کو ویرات کوہلی سے کوئی شکایت ہے؟ شاید نہیں لیکن انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے شوہر کو پیار بھرے طنز کا نشانہ بنا دیا ہے۔

    انوشکا شرما کا محبت بھرے طنز اور شکایت سے بھرپور جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، دراصل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انھوں نے بیوی کی تعریف کی۔

    گزشتہ روز ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ ایک تصویر انسٹا گرام پر اپلوڈ کی، جس میں وہ دونوں دریا کنارے پتھروں پر بیٹھے ہیں، اور فرحت بخش ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    اس تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب تم میرے پہلو میں ہو تو، ہر جگہ میں خود کو گھر پر ہی محسوس کرتا ہوں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    انوشکا کو شاید لگا کہ ویرات نے لوز گیند کر دی ہے، اس لیے انھوں نے شارٹ مارنے کا موقع نہیں گنوایا، اور جواب دیا ’جو بہت اچھا ہے کیوں کہ آپ مشکل ہی سے گھر پر ہوتے ہیں ۔‘

    ویرات نے اس پر مسکرانے پر اکتفا کیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین انوشکا کے جواب کا خوب لطف لے رہے ہیں۔