Tag: Anwar Ali

  • انور علی نے ‘نادرن’ سے یقینی فتح چھین لی

    انور علی نے ‘نادرن’ سے یقینی فتح چھین لی

    راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، قومی کرکٹرز کی جانب سے جارحانہ کھیل نے شائقین کرکٹ کا جوش اور ولولہ مزید بڑھادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ نے اپنے دوسرے میچ میں کامیابی سمیٹی، اس فتح کے مرکزی کردار آل راؤنڈر انور علی تھے، جنہوں نے جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو مسلسل دوسری فتح سے ہمکنار کرایا۔

    انور علی نے میچ کے سنسنی خیز لمحات میں 23 گیندوں پر 31 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انور علی نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ 45 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کیا، بدقسمتی سے آل راؤنڈر میچ کا اختتام نہ کرسکے اور آخری لمحات میں پویلین لوٹ گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: انور علی نے سدرن پنجاب کو تارے دکھا دیے

    گذشتہ روز بھی آل راؤنڈر انور علی نے سدرن پنجاب کے خلاف 9 گیندوں پر 29 رنز بنائے تھے، ان کی اننگز میں 2 بلند و بالا چھکے اور تین چوکے شامل تھے، انور علی نے فاسٹ بولر محمد الیاس کی بولنگ پر چھکے اور چوکے لگائے تھے۔

    واضح رہے کہ آج راولپنڈی میں کھیلےجارہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے چھٹے میچ میں سندھ نے نادرن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی، سندھ نے ناردرن کی جانب سے 137 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    سندھ کی جانب سے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان نے 43 اور کپتان سرفراز نے 42 رنز بنائے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

  • بطور بولنگ آل راؤنڈر قومی ٹیم میں واپس آںا چاہتا ہوں، انور علی

    بطور بولنگ آل راؤنڈر قومی ٹیم میں واپس آںا چاہتا ہوں، انور علی

    کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر انور علی نے کہا ہے کہ بطور بولنگ آل راؤنڈر ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر انور علی نے کہا ہے کہ فرسٹ کلاس میں 5 وکٹیں لے کر سالگرہ کا دن اور یادگار ہوگیا، فٹنس بہتر ہوگئی ہے، چوتھا میچ کھیل رہا ہوں پہلے سے کافی بہتر ہوں۔

    انورعلی نے کہا کہ بولنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے قومی ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں، پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی یہ ہمارے لیے اہم ہے۔

    واضح رہے کہ انور علی نے گزشتہ روز اپنی 32ویں سالگرہ منائی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی انہیں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی گئی۔

    انور علی نے 25 جنوری 2016 کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ انہوں نے یکم اگست 2015 سے اب تک کوئی ٹی ٹوینٹی میچ نہیں کھیلا ہے۔

    انور علی نے 22ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 18 وکٹ حاصل کررکھی ہیں، انہوں نے 16 ٹی ٹوینٹی میچز میں 10 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے آف سیزن بھی کافی پریکٹس کرتے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ اصل امتحان ہوتا ہے۔

    عدنان اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم میں شمولیت ہوئی تو پہلے جیسا ہی پرفارم کرکے دکھاؤں گا۔

  • قومی ٹیم کے پانچ کرکٹرزکو بغیر اجازت اشتہار کرنے پر نوٹس جاری

    قومی ٹیم کے پانچ کرکٹرزکو بغیر اجازت اشتہار کرنے پر نوٹس جاری

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو بغیر اجازت اشتہار میں کام کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیئےہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت اشتہار میں کام کرنے والے پانچ کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں، ان کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی،وہاب ریاض،فواد عالم،انور علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔

     پانچوں کرکٹرز نے الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی نجی کمپنی کے ٹی وی اشتہار میں بورڈ سے اجازت لیے بغیر ماڈلنگ کی تھی جسکی وجہ سے انہیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑی بغیر اجازت اشتہار میں کام نہیں کر سکتے ہیں اور اسکے لیےاین او سی لینا ضروری ہے۔