Tag: apartment

  • سعودی عرب: گھر میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

    سعودی عرب: گھر میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب کی ضرما کمشنری میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، آگ سردی سے بچنے کے لیے جلائے جانے والے کوئلوں سے لگی۔

    اردو نیوز کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ضرما کمشنری میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

    محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شدید سردی سے بچنے کے لیے جلائے جانے والے کوئلوں سے گھر میں آگ لگی جس سے اندوہناک حادثہ پیش آیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا، جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

  • کرونا ویکسین لگوانے والوں کو اپارٹمنٹ دینے کا اعلان

    کرونا ویکسین لگوانے والوں کو اپارٹمنٹ دینے کا اعلان

    ہانگ کانگ میں کرونا ویکسین لگوانے والوں کو اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کردیا گیا، ہانگ کانگ میں اب تک صرف 12 فیصد آبادی نے ویکسی نیشن کروائی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں لوگوں کو کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کی ترغیب دینے کے لیے لاٹری سسٹم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ لاٹری کے ذریعے کرونا ویکسین لگوانے والے شخص کو اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ہانگ کانگ میں ڈیولپر کووڈ 19 ویکسین لگوانے والے شہری 14 لاکھ ڈالر مالیت کے 449 اسکوائر فٹ کے اپارٹمنٹ کے لیے ڈرا کے اہل ہوں گے۔

    ہانگ کانگ کی 75 لاکھ کی آبادی میں سے اب تک صرف 12.6 فیصد افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی گئی ہے، جبکہ اس کے پڑوسی سنگاپور میں 28.3 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

    ہانگ کانگ میں مفت اپارٹمنٹ کی پیشکش لوگوں کے لیے نہایت پرکشش ہے کیونکہ یہاں جائیداد کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ اسی طرز پہ امریکی ریاستوں نیویارک، اوہائیو، میری لینڈ، کینٹکی اور اوریگن میں بھی ویکسین لینے والے کو بذریعہ قرعہ اندازی اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • باتھ روم کے شیشے کے پیچھے کیا تھا؟

    باتھ روم کے شیشے کے پیچھے کیا تھا؟

    امریکا میں ایک خاتون اپنے باتھ روم کا شیشہ ہٹانے پر اس کے پیچھے پورا اپارٹمنٹ دریافت ہونے پر حیران رہ گئیں۔

    امریکی شہر نیویارک کی رہائشی خاتون سمانتھا ہرٹز نے اپنی اس دریافت کی سلسلہ وار ویڈیوز ٹک ٹاک پر پوسٹ کیں جنہیں اب تک لاکھوں افراد دیکھ اور لائیک کر چکے ہیں۔

    سمانتھا کا کہنا تھا کہ ان کے باتھ روم میں کوئی کھڑکی نہیں تھی لیکن وہاں بہت تیز ہوا آرہی تھی، غور کرنے پر علم ہوا کہ یہ ہوا سنک کے اوپر لگے آئینے کے پیچھے سے آرہی تھی۔

    انہوں نے شیشہ ہٹایا تو اس کے پیچھے ایک بڑا سا سوراخ تھا جس کے دوسری طرف ایک تاریک کمرہ تھا۔

    بعد ازاں سمانتھا فیس ماسک اور گلوز پہن کر، ہاتھ میں ہتھوڑی لے کر دوسری طرف اتریں تو انہیں علم ہوا کہ وہ صرف ایک کمرہ نہیں بلکہ پورا کا پورا اپارٹمنٹ ہے۔

    پورا اپارٹمنٹ کچرے سے اٹا ہوا تھا جبکہ وہاں پانی کی خالی بوتلیں بھی موجود تھیں، سمانتھا کا خیال تھا کہ وہاں پر کوئی موجود ہوگا لیکن اپارٹمنٹ خالی تھا۔

    سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کی گئی ویڈیوز پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

  • اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

    اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں چھ منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے علاقے الراشدیہ میں واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک بزرگ شہری سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ عمارت میں موجود کرائے دار بحفاظت باہر نکال لیے گئے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خوفناک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 4 اور 2 برس تھی جبکہ ہلاک ہونے والا برزگ شہری 69 برس کا تھا۔

    عجمان کی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عبدالعزیز الشمسی کا کہنا تھا کہ الراشدیہ میں واقع 6 منزلہ عمارت کے چوتھے فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو خلیفہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    عجمان سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ آج دوپہر 12 بج کے 6 منٹ پر پیش آیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عمارت میں بھڑکنے والی آگ نے گھر کا سارا  سامان جلا کر راکھ کردیا۔


    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 تاریخ کو متحدہ عرب امارات کی ریاست و دارالحکومت ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں ایک مکان میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھ بچوں اور دو خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ گھر کی مالکن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • تخلیقی ویڈیوز کا مقابلہ، 22سالہ طالب علم نے اپارٹمنٹ جیت لیا

    تخلیقی ویڈیوز کا مقابلہ، 22سالہ طالب علم نے اپارٹمنٹ جیت لیا

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں مقیم اردنی طالب علم نے منفرد و تخلیقی ویڈیو کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپارٹمنٹ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے تخلیقی ویڈیو بنانے پر اردنی نژاد امریکی لڑکی کو انعام کے طور پر ریاست شارجہ میں دے دیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی جانب سے 22 سالہ اردنی طالب علم میخائل عطیہ کو تخلیقی ویڈیو کا مقابلہ جیتنے پر دیا گیا ہے، حکام کی جانب سے گھر کی چابی وصول کرتے وقت مذکورہ طالب علم کو حیرت زدہ تھا۔

    اماراتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گھر جیتنے والے طالبہ کا کہنا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سایٹ انسٹاگرام پر آرادہ نامی ادارے کی جانب سے تخلیقی ویڈیو کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔

    میخائل عطیہ نے کہا کہ میں نے اپنی دو بہنوں کے تعاون سے دو مہینوں میں ایک بہترین تیار کی جو تفریحی، مزاحیہ اور دیگر ویڈیوز سے بہت منفرد تھی۔

    اردنی نژاد طالب علم نے بتایا کہ سیکڑوں افراد نے مقابلے دوران ویڈیوز جمع کروائی تھی اور میں بھی چار ویڈیوز جمع کروائیں تھی لیکن مجھے شک تھا کہ میں صرف سیمی فائنل تک ہی پہنچ پاؤں گی۔

    میخائل عطیہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے تخیلقی دیگر ویڈیوز سے منفرد ویڈیو بنانے کا آئیڈیا ریڈیو پر چلنے والے ایک گانے سے لیا تھا پھر اسے ترجمہ کرکے اپارٹمنٹ کی تشہیری ویڈیو بنائی جس کے وجہ سے مجھے پہلی پوزیشن ملی۔

  • دبئی: محمکہ صحت کی کارروائی، غیرقانونی ادویات کے 76،560 پیکیٹ برآمد

    دبئی: محمکہ صحت کی کارروائی، غیرقانونی ادویات کے 76،560 پیکیٹ برآمد

    دبئی : ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے اپارٹمنٹ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ذخیرہ کی گئی غیر قانونی اور ناقص دوائیں برآمد ہوئی ہیں، جسے حکام نے ضبط کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں محمکہ صحت اور ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی نے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی غیر قانونی ناقص ادویات کے 76،560 پیکٹ برآمد کرلیے ہیں۔

    اسٹنٹ سیکریٹری محمکہ صحت دبئی ڈاکٹر امین حسین الامیری کا کہنا تھا کہ محمکہ صحت اور ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا تھا۔

    ڈاکٹر حسین الامیری کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک گاڑی میں 136 اقسام کی ادویات کے 76،560 پیکیٹ لے کر آئے تھے، جو غیر رجسٹرڈ تھے اور خراب حالت میں اپارٹمٹ میں ذخیرہ کیے گئے تھے۔ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی اور سیکیورٹی اہلکاروں کافی دنوں سے مذکورہ ملزمان پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

    ڈاکٹر حسین الامیری کا مزید کہنا تھا کہ محمکہ صحت نے برآمد ہونے والی تمام ادوایات کو قبضے میں لے کر دواؤں کا معیار جانچے کے لیے لیباٹری میں بھیجوادی گئی ہیں۔ غیر قانونی دواؤں کی برآمدی کے بعد پولیس نے جعلی ادوایات کے کاروبار میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے دیگر علاقوں بھی چھاپے مار رہی ہے۔

    دبئی کی محمکہ صحت نے عوام سے گذارش کی ہے کہ غیر قانونی طور ادوایات کی فروغ اور غیر قانونی گوداموں کے خلاف علم ہوتے ہی سیکیورٹی حکام کو اطلاع کریں۔ جرائم کے خلاف آواز اٹھانا عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔