Tag: apeal

  • پھانسی کےپانچ مجرموں کی اپیلیں سماعت کیلئےمنظور

    پھانسی کےپانچ مجرموں کی اپیلیں سماعت کیلئےمنظور

    لاہور : سزائےموت کےپانچ مجرموں کی اپیلیں سماعت کیلئےمنظورکرلی گئیں،تفصیلات کے مطابق  سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کے مقدمے میں ملوث سزائے موت پانے والے تین مجرموں نے عدالتی فیصلے کے خلاف لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کردی ہے۔

    جبکہ پھانسی کی سزاکے منتظردو قیدیوں نےہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائرکی ہے۔ عدالت نے مجرمان کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔

    مذکورہ درخواستوں پر سماعت یکم جنوری کو ہوگی، واضح رہے کہ اب تک سزائے موت کے پانچ مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے، پھانسی لگنے والے مجرمان پر پرویز مشرف حملہ اور جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمات تھے، جن کی سزاؤں پرعمل درآمد کیا جا چکا ہے۔

  • چیف جسٹس گلگت جیو نیوزپر برہم ،کارروائی کی وارننگ

    چیف جسٹس گلگت جیو نیوزپر برہم ،کارروائی کی وارننگ

    گلگت : یہاں اگر جنگل کا قانون ہے تو جیو نے اپیل کیوں کی؟ چیف جسٹس گلگت نےجیونیوزکی عدلیہ مخالف زہریلی مہم پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی وارننگ دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق جیو نیوز گلگت بلتستان کی عدالتوں کا ٹرائل بند کرے، گلگت میں جنگل کا قانون ہے تو جیو نے اپیل کیوں کی؟؟ جیو نیوز عدالتوں کی توہین کررہاہے۔

    میر شکیل الرحمان کو سزا ہونے پر گلگت بلتستان کی عدلیہ یاد آئی ہے، چیف جج گلگت نے یہ ریمارکس جیو نیوز کی انسداد دہشت گردی عدالت کےفیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران دئیے۔

    چیف جسٹس گلگت صاحب خان نے جیو کی عدلیہ مخالف زہریلی مہم پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عدالتیں ملک کی دیگر عدالتوں سے بہتر انصاف فراہم کررہی ہیں، اگر عدلیہ کی توہین بند نہیں کی گئی تو قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

  • فیض اللہ خان کی رہائی کے لیے پریس کلب کے باہرصحافیوں کامظاہرہ

    فیض اللہ خان کی رہائی کے لیے پریس کلب کے باہرصحافیوں کامظاہرہ

    کراچی: اے آروائی نیوزکے نمائندے فیض اللہ خان کی رہائی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر کے یوجے،پی ایف یو جے سمیت صحافتی تنظیموں نے احتجاج کیا۔

    صحافتی برادری نے فیض اللہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فیض اللہ کی گرفتاری کے بعد حکومت نے رہائی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے امین یوسف کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد حکومت نے ایک بار بھی فیض اللہ کے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کیا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر فیض اللہ کی رہائی کے لیے اقدامات کرے، صدر کے یوجے جی ایم جمالی کا کہنا تھا کہ فیض اللہ کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

  • لاہورہائیکورٹ: کنٹینرہٹانے سے متعلق نظرثانی کی اپیل دائر

    لاہورہائیکورٹ: کنٹینرہٹانے سے متعلق نظرثانی کی اپیل دائر

    لاہور: پنجاب حکومت نے کنٹینر ہٹانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کردی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے نظر ثانی کی اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔حکومت پنجاب کی نظر ثانی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے مگر اس کے باوجود عمران خان آزادی مارچ کر کے امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

    عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی بناء پرشہریوں کی جان و مال کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں مگر اس کےباوجود عدالت عالیہ کے فل بنچ نے سڑکوں پر کھڑی رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت عالیہ کو سکیورٹی معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کنٹینرز اور رکاوٹیں لگائی گئیں لہذا عدالت فل بنچ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے

  • فیض اللہ کی اہلیہ نے افغانستان سفارت خانے میں اپیل جمع کرادی

    فیض اللہ کی اہلیہ نے افغانستان سفارت خانے میں اپیل جمع کرادی

      اسلام آباد :اے آروائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کی ملک واپسی ممکن بنانے کے لئے ان کی اہلیہ نے افغانستان کے سفارت خانے میں ان کی رہائی کی اپیل جمع کرادی ،اے آروائی نیوز کےصحافی فیض اللہ کی رہائی کے لئے کوششیں تیز تر ہوگئیں،

    فیض اللہ کی اہلیہ نے اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے میں اپنے شوہر کی رہائی کی اپیل جمع کرادی۔اہلیہ پی ایف یو جے کے رہنما افضل بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اور قوم کی جانب سے سفارت خانے میں فیض اللہ کی رہائی کی اپیل جمع کرادی ,

    فیض اللہ اپنے فرض کی انجام دہی کے دوران،غلطی سے سرحد پار کر کے افغانستان جاپہنچے ،جہاں انھیں عدالت نے چار سال کی سزا سنا دی ۔