Tag: APEC meeting

  • چیونگ گم چبانے پر سوشل میڈیا اوبامہ سے ناراض

    چیونگ گم چبانے پر سوشل میڈیا اوبامہ سے ناراض

    بیجنگ: ایپک کانفرنس کے دوران امریکی صدر براک اوباما کے چوئنگ گم چبانے پر طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔

    براک اوباما بیجنگ میں اوپیک کانفرنس میں شریک ہوئے اور وہاں بھی چوئنگ چباتے رہے، چینیوں کو امریکی صدر کی یہ ادا ایک آنکھ نہ بھائی اور چینی سوشل میڈیا میں ایک طوفان کھڑا ہوگیا، جسے دیکھو اوباما کی چوئنگ گم پر کمنٹس کر رہا ہے۔

    چینیوں نے براک اوباما کے چوئنگ گم چبانے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پر امریکی صدر کو ناسمجھ اور تیز تیز گانا گانے والا قراردے دیا گیا ہے۔

  • ایپک اجلاس میں شرکت، وزیرِاعظم نوازشریف آج چین جائیں گے

    ایپک اجلاس میں شرکت، وزیرِاعظم نوازشریف آج چین جائیں گے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف ایپک اجلاس میں شرکت کیلئے آج چین روانہ ہو رہے ہیں۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق دس نومبر کو بیجنگ میں ہونے والے تین روزہ ایپک اجلاس میں شرکت کیلئے وزیرِاعظم نوازشریف آج چین کیلئے روانہ ہونگے، وزیرِاعظم بیجنگ میں قیام کے دوران چینی صدر سے ملاقات بھی کرینگے۔

    اس موقع پر پاکستان میں توانائی منصوبوں پر چینی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بھی آج عوامی جمہوریہ چین جائینگے، ذرائع نے بتایا ہے کہ ایپک اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔