Tag: apex cammittee

  • اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    کراچی : اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں بعض ذرائع کے اندرون سندھ میں کالعدم تنظیموں کی جانب سےمضبوط نیٹ ورک کے قیام کےدعویٰ پرکراچی آپریشن کادائرہ اندرون سندھ تک بڑھانےپر بات ہوگی۔

    شہرقائد میں امن و امان کی صورتحال بہتربنانےکیلیےآج سول اورملٹری سمیت اعلی حکام سرجوڑکر بیٹھیں گے۔ اجلاس میں دہشت گردوں کی سرکوبی کیلیے جاری کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کاجائزہ لیاجائیگاجبکہ گذشتہ روزفوجی جوانوں پر حملے اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کےتناظرمیں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شہدائے کربلا کے چہلم کےموقع پر سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائیگا اور انہیں مزید موثر بنانے کیلیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائینگی۔

    پانچ دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات بھی زیر غور ہونگے جبکہ دہشت گردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں گورنرسندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔

  • اپیکس کمیٹی کا اجلاس،مدارس کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    اپیکس کمیٹی کا اجلاس،مدارس کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ  سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں کراچی کو جرائم سے پاک کرنے اوردہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن سمیت مدارس کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، کراچی میں وقتی نہیں مستقل دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔

    اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مدارس کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق سندھ میں چالیس سے زائد مدارس کے دہشت گردوں سے روابط کا انکشاف ہوا ہے ۔

    اجلاس کےبعدمیڈیا کو بریفنگ میں وزیراطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں دہشت گردوں کی نشاندہی اور ایکشن کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بھتہ اور فطرہ جمع نہیں کرنے دیں گے، شرجیل میمن نے بتایا کہ دہشت گردی کی جانب سے راغب کرنے والے مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

    وزیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے۔ سب اچھا کی رپورٹ پر کراچی آپریشن بند نہیں کریں گے, دہشت گرد نائن زیرو یا کہیں پر ہوں رینجرز یا پولیس کو کارروائی کے لئے تحریری اجازت کی ضرورت نہیں۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ اپیکس کمیٹی میں ہوم سیکریٹری کی سربراہی میں ٹاسک فورس کمیٹی بنائی گئی ہے، دشمن ملک کے ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کریں گے ۔ آپریشن کے بعد سندھ میں کرائم ریٹ باقی صوبوں سے کم ہو گیا ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کےہاتھوں استعمال ہونیوالوں کے خلاف کارروائی پراتفاق ہواہے،  انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کی ترغیب دینےوالےمخصوص مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کیا گیاہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پی پی کی اکثریت ہے رینجرز اختیارات کی سمری منظور کرالیں گے۔

  • کراچی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع

    کراچی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع

    کراچی: کورہیڈکوارٹر میں آرمی چیف کی زیرِصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ سول اورملٹری قیادت موجود ہے۔

    اجلاس میں ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، آئی جی سندھ اورچیف سیکرٹری موجود ہیں جبکہ صدارت آرمی چیف کررہے ہیں۔

    اجلاس میں کراچی کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے کرتجاویز پیش کی جائیں گی اورآئندہ کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اداروں کے درمیان کوارڈی نیشن کے فروغ کے لئے فیصلے کئے جائیں گے۔