Tag: apex cammittee ka ijlas

  • اپیکس کمیٹی میں کراچی کی نمائندگی نہ ہونا افسوسناک ہے، وسیم اختر

    اپیکس کمیٹی میں کراچی کی نمائندگی نہ ہونا افسوسناک ہے، وسیم اختر

    کراچی : مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کراچی کے فیصلے کراچی کی نمائندگی کے بغیرکرنا افسوسناک ہے۔ شہرکی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کے ہراقدام کا ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے میئر کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نظر انداز کردیا جاتا ہے جبکہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل ہونا چاہئیے۔

    یہ بات انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وسیم اختر نے کہا کہ اپیکس کمیٹی میں مئیر کراچی کو بھی نمائندگی دی جائے۔

    مئیر کراچی نے ساتھ ہی کراچی کے لیے کیے جانے والے فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ کے ہر اقدام کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

    مئیر کراچی نے شہر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور ائیر پورٹ کے قریب جناح برج اور نیشنل ہائی وے سے منسلک شاہراہ کی استرکاری فروری میں مکمل ہونے کا اعلان بھی کیا۔

  • ایپکس کمیٹی : کورکمانڈراور ڈی جی رینجرزکی الوداعی شرکت

    ایپکس کمیٹی : کورکمانڈراور ڈی جی رینجرزکی الوداعی شرکت

    کراچی : کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آخری بار شرکت کی۔ دونوں شخصیات کو سندھی ٹوپی اوراجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے ہمیں دوست بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن کے کپتان وزیراعلٰی مراد علی شاہ کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کور کمانڈراور ڈی جی رینجرز کا یہ الوداعی اجلاس تھا۔

    اجلاس میں کورکمانڈر اورڈی جی رینجرز کی خدمات کو سراہا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کور کمانڈر نوید مختار اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کو تحائف پیش کیے۔

    core-commander

    اجلاس میں مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میجر جنرل بلال اکبر نے اپنے رویے سے ہمیں دوست بنا لیا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل نوید مختار پر اجرک اورسندھی ٹوپی اچھی لگتی ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہو رہا ہے

    اجلاس کی صورت حال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، ایپکس کمیٹی کےاجلاس کی صدارت گورنرسندھ کی جگہ وزیراعلٰی نے کی۔ یاد رہے کہ گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی اپنی تقرری کے بعد سے تاحال زیرعلاج ہیں۔

  • وزیراعلیٰ کی زیرصدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعلیٰ کی زیرصدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، ڈی جی رینجرز نے امن و امان سے متعلق اجلاس میں بتایا کہ کراچی اورصوبے کے دیگر علاقوں میں بھارتی ایجنسی را کیلئے کام کرنے والوں کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں۔

    اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے پہلے وزیرا علیٰ ہاؤس میں ایک بریفنگ ہوئی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے شرکاء کو بریفنگ دی۔

    ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں کام کرنے والےرا کے ایجینٹس کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں۔

    تمام ایجنسیوں کے مابین قریبی روابط ہیں اور وہ وسیع تر قومی مفاد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا راجن پور میں آپریشن شروع ہونے کے بعد دہشتگرد سندھ کے کچے کے علاقوں میں آچکے ہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف ایجنسیوں نے بھارت سے تربیت حاصل کرنے والے متعدد کرمنلز کو گرفتار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی وہ صوبے اوربالخصوص کراچی میں اگر را کا نیٹ ورک موجود ہے اسے ختم کرنے کیلئے کام کریں۔

     

  • گواہان کی حفاظت کے لئےفورس اورسیف ہاؤس بنانے کا فیصلہ

    گواہان کی حفاظت کے لئےفورس اورسیف ہاؤس بنانے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ میں گواہان کی حفاظت کے لئےفورس اورسیف ہاؤس بنائے جائیں گے۔ سندھ میں انسداد دہشت گردی کی مزید10عدالتیں بھی بنیں گی، اس بات کا فیصلہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اب سندھ میں گواہوں کی حفاظت ہوگی،علیحدہ فورس بنے گی،سیف ہاؤس قائم کیے جائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

    ایپکس کمیٹی کااجلاس وزیراعلٰی ہاؤس میں گورنراوروزیراعلٰی کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ ، محکمہ داخلہ کے افسر اور حساس اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں انسداد دہشت گردی کی مزید دس عدالتیں جلد کام شروع کردیں گی ، سندھ میں دہشت گردی کے پچیس مقدمات ملٹری کورٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں پاک چین اقتصای راہداری کے لئےبھی فورس بنےگی، جس میں دوہزار ریٹائرڈ فوجی لئے جائیں گے۔