Tag: apex commitee

  • پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا: ایپکس کمیٹی کا اعلامیہ

    پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا: ایپکس کمیٹی کا اعلامیہ

    اسلام آباد: اپیکس کمیٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان پر ایپکس کمیٹی کا تیسرااجلاس منعقد ہوا جس میں افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی، سینئر وفاقی وزرا بھی اجلاس میں موجود تھے، اجلاس سے قبل وزیر اعظم سے سپہ سالار نے ملاقات کی اور قومی سلامتی پالیسی، ملکی داخلی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    افغانستان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ہم پُر عزم ہیں، اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    ایپکس کمیٹی نے ایک بار پھر افغانستان میں بگڑتی انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا، عالمی برادری بھی معاشی تباہی روکنے کے لیے نازک موڑ پر افغانستان کو امداد فراہم کرے۔

    اپیکس کمیٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیمتی جانوں کو بچایا جانا سب سے زیادہ ضروری ہے، وزیر اعظم نے اجلاس میں حکام کو دوست ممالک سے دو طرفہ تعاون کے امکانات تلاش کرنے کی ہدایت کی۔

    انھوں نے کہا افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مختلف شعبوں میں مدد کی ضرورت ہے، تعلیم یافتہ افرادی قوت میڈیکل، آئی ٹی، فنانس، اور اکاؤنٹنگ جیسے شعبوں میں مدد فراہم کی جائے۔

  • جرائم کا سب سے بڑا نیٹ ورک جیل سے چلایا جاتا ہے، رینجرز

    جرائم کا سب سے بڑا نیٹ ورک جیل سے چلایا جاتا ہے، رینجرز

    کراچی : رینجرز نے اپیکس کمیٹی میں اسٹریٹ کرائم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات ختم ہوئے تو کراچی میں جرائم میں اضافہ ہوا، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ گروہ کاسب سے مضبوط نیٹ ورک جیل سے چلایا جارہا ہے۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر بریفنگ دیتے ہوئے کرنل قیصر کا کہنا تھا کہ ستر فیصد اسٹریٹ کرمنل منشیات کے عادی ہیں، زیادہ تر وارداتیں ٹریفک جام اور لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں ہوتی ہیں، کراچی میں دوہزار آٹھ سو اکتیس کیمروں میں سے دو سو پچاس خراب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوری شدہ موبائل فون اور گاڑیوں کے پارٹس خریدنے والوں کو کرمنلز کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے ان لوگوں کے خلاف کارروائی بھی ضروری ہے، رینجرز کی جانب سے پانچ سو پچاس مقامات پر چیکنگ کی جاتی ہے۔


    مزید پڑھیں: کراچی میں بارش، رینجرز عوام کی مدد کیلئے سڑکوں پر 


    کرنل قیصر نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کی سب سے زیادہ وارداتیں دوہزار بارہ میں کی گئیں، جنوری اور فروری میں اسٹریٹ کرائم کیخلاف منصوبہ بندی تیارکی، اس منصوبہ بندی سےرواں سال اسٹریٹ کرائم روکنےمیں کافی کامیابی ملی۔


    مزید پڑھیں: رینجرزنے بیس نوجوانوں کو دہشتگرد بننے سے بچالیا


    اسٹریٹ کرمنلزکوسخت سزاملنےتک جرائم کاخاتمہ ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس کی نفری تیس ہزار سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ہے جبکہ محکمہ پولیس کے مقابلے میں رینجرز کے پاس صرف ایک تہائی فورس ہے۔


    مزید پڑھیں: رینجرز نے کراچی میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا


    کرنل قیصر نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلزسے برآمد ہونے والے اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ بھی کرواتے ہیں، سی آر او اور ریکارڈ دیکھ کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جاتا ہے، اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف دہشتگردی ایکٹ سے کافی حد تک مدد ملے گی۔

  • پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں کالعدم جماعتوں پر زکواۃ/ جمع کرنے پر پابندی

    پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں کالعدم جماعتوں پر زکواۃ/ جمع کرنے پر پابندی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے زکوۃ اور فطرانہ اکھٹا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کو موضوع گفتگو بنایا گیا۔

    اجلاس میں حکومت کے اعلیٰ حکام اور کور کمانڈر لاہور بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں تمام کالعدم تنظیموں پر زکوۃ اور فطرہ جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    دریں اثنا کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کی جس میں قومی ایکشن پلان سمیت دہشت گردی سے متعلق تمام موضوعات پر گفتگو کی گئی۔