Tag: APEX committe meeting

  • اپیکس کیمٹی اجلاس، ہائی پروفائل کیسز پر آئی جی سندھ کی بریفنگ

    اپیکس کیمٹی اجلاس، ہائی پروفائل کیسز پر آئی جی سندھ کی بریفنگ

    کراچی : سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی سندھ شرکا کو کراچی کے ہائی پروفائل کیسز پر بریفنگ دی، آئی جی سندھ نے شرکاء کو امجد صابری قتل کیس اور جسٹس کے صاحبزادے بیرسٹر اویس شاہ کے اغوا کے سلسلے میں ہو نے والی پیشرفت سے اگاہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں امجد صابری قتل کیس اوراویس شاہ اغوا کا معاملہ زیربحث آیا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ امجد صابری کے قتل میں تیس بور پستول کے استعمال نے تفتیش کاروں کو چکرا کر رکھ دیا۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے قتل کی تفتیش ہر زاویے سے کی جارہی ہے، پولیس سربراہ نے بتایا کہ اویس شاہ کے اغواء پر دن رات کام کر رہے ہیں، مغوی کا فون ٹریس کیا گیا۔

    اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ جس طرح کی گاڑی میں اغواء کیا گیا اس ماڈل کی سات سو گاڑیاں شہر میں موجود ہیں، ہر گاڑی کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

    آئی جی سندھ نے شہر میں لگے سیکیورٹی کیمروں کو ناقص قرار دیدیا ہے، بارہ میگا پکسل کے ساٹھ ہزارکیمرے لگانے کامطالبہ کیا،جسے منظور کرتے ہوئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

  • ایپکس کمیٹی کا اجلاس، بھارت کے ساتھ  دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

    ایپکس کمیٹی کا اجلاس، بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پٹھانکوٹ دہشتگردی کے بعد بھارت سے معاملات پر وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم بھارت بھجوانے پر بھی غور کیا گیا۔

    وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں پاکستانی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ دہشت گرد حملے میں گرفتار ملزمان سے ہونے والی تفتیش سے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق پٹھان کوٹ حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے کئی ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کالعدم جیش محمد کے کئی دفاتر بھی سیل کردیئے گئے ہیں۔

    اجلاس میں پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے پیش رفت کا جا ئزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس حملے کے سلسلے میں بھارت سے پٹھان کوٹ واقعے پرمزیدتفصیلات درکارہیں ، تفصیلات کےحصول کے بعد مزید تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جاسکتی ہے، خصوصی ٹیم کو بھارت بھیجنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

    اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا گیا، بھارتی ایئربیس پر حملے کے سلسلے میں پاکستان کی جانب سے تحقیقات میں بھرپور تعاون کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے بھی پاکستانی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

  • ایپکس کمیٹی کا اجلاس : کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانےکا فیصلہ

    ایپکس کمیٹی کا اجلاس : کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانےکا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد میں دہشتگردی کے واقع کے بعد ایپکس کمیٹی نے آپریشن میں تیزی کرنے کی منظوری دے دی۔

    وزیراعٖلٰی سندھ گورنر سندھ کی زیر صدرارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید ملٹری اہلکاروں کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر کی جائیں گی، تحقیقات میں پولیس، رینجرزسمیت اعلیٰ حکام شریک ہونگے۔

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کاعمل تیز کیا جائے گا، اجلاس میں مشیراطلاعات نے کہا کہ کورکمانڈرنے پولیس کی کارکردگی پرعدم اطمنان کااظہارنہیں کیا پولیس میں 8ہزارنئی بھرتیاں ہوں گی۔

    اجلاس میں کراچی شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سندھ میں انسداد دہشت گردی کی30نئی عدالتیں بنائی جائیں گی، جس کے گواہوں، وکیلوں اورتفتیشی افسروں کوسیکیورٹی دی جائیگی۔

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں امام حسین کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ پانچ دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔

    وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں گورنرسندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

  • وزیرِاعلیٰ سندھ کی زیرِصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    وزیرِاعلیٰ سندھ کی زیرِصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیرِاعلی ہاؤس کراچی میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلی ہاؤس کراچی میں آج وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں قومی ایکشن پلان میں پیش رفت کے حوالے سے غور کیاجا ئے گا، جسمیں ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ سمیت حساس اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہر مہینے قومی ایکشن پلان پر پیش رفت کے لیئے طلب کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں کراچی آپریشن مزید تیز کرنے پراتفاق کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

    گزشتہ روز فنکشنل لیگ کے رہنما سید علی بخش عرف پپو شاہ اور ان کی اہلیہ یاسمین بی بی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر قائم علی شاہ کا  کہنا تھا کہ یہ تصور کرنا کہ کرپشن صرف سندھ میں غلط ہے سندھ کو سنگل آئوٹ نہ کیا جائے۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پپو شاہ عوامی آدمی ہیں اور ان کے خیالات پیپلز پارٹی سے ملتے جلتے ہیں، اچھے اچھے لوگ پیپلز پارٹی میں آرہے ہیں جو اس کی خدمات کا اعتراف ہے۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ نے باتوں باتوں میں ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا کی سرزنش بھی کر ڈالی۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف نے پُرامن بلوچستان پلان کی منظوری دیدی

    وزیرِاعظم نوازشریف نے پُرامن بلوچستان پلان کی منظوری دیدی

    کوئٹہ: اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِاعظم نواز شریف نے پُرامن بلوچستان پلان کی منظوری دیدی۔

    گورنر ہاوس بلوچستان میں وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، گورنر خان اچک زئی ،وزیراعلی عبدالمالک بلوچ نے شرکت کی ۔

    وزیراعظم کے منظورکردہ پرامن بلوچستان پلان کے مطابق پرامن بلوچستان پلان ہتھیار ڈالنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں سیکیورٹی حکام کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

  • کراچی میں غیرقانونی طریقوں سے سالانہ230ارب روپے جمع کرنے کاانکشاف

    کراچی میں غیرقانونی طریقوں سے سالانہ230ارب روپے جمع کرنے کاانکشاف

    کراچی: شہر قائد میں سیکڑوں ایکڑ اراضی سے لے کر چھ فٹ کی قبر تک کا بھتہ لیا جاتا ہے، سائبر کرائم، میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ بھی منظم انداز میں کی جاتی ہے،بھتوں کے ذریعے 230 ارب روپےسالانہ وصول کئے جاتے ہیں۔

    ر ینجرز کی جانب سے سندھ اپیکس کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں بڑے بڑے پلاٹوں سے لے کر قبروں تک کا بھتہ وصول کیا جاتا ہے، چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ لیا جاتا ہے، لینڈ کٹنگ اور چائنا کٹنگ کے نام پر نکالے جانے والے پلاٹ جرم کی نئی قسم ہے، ایران سے پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ بھی انہیں جرائم پیشہ عناصر کا کارنامہ ہے۔

    کراچی میں ہونے والے جرائم اور بھتوں کی وصولی میں سیاسی جماعتیں ،مدارس شامل ہیں ، جبکہ اہم خصیات اور سرکاری عہدیدار بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہیں۔

    سندھ ایپکس کمیٹی میں ڈی جی رینجرز نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ کراچی سے زکوة اور فطرے اورقربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہے جو سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مسلح دستوں کو چلانے میں معاونت فراہم کرتی ہے، جبکہ بھتہ میں ملنے والی رقوم لیاری گینگ وار ، مختلف مسلح جتھوں اور سندھ کی کچھ اعلیٰ شخصیات کو پہنچائی جاتی ہیں۔

     رپورٹ کے مطابق کراچی کی ایک بڑی سیاسی جماعت جرائم کے بڑی سرپرست ہے ، جبکہ دیگر اسٹیک ہولڈر بھی حصہ بقدر جثہ وصول کرتے ہیں۔ چھوٹی مارکیٹوں، پتھارہ داروں، بچت بازاروں ، قبرستانوں ، اسکول اور کینٹنوں سے حاصل ہونے والی رقم بھی کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

     بھتے وصول کرنے والوں میں لینڈ مافیا، سیاسی جماعتیں ، سٹی ڈسٹرکت کے افسران، ضلعی انتظامیہ ، تعیراتی کمپنیاں، اسٹیٹ ایجنٹس، اور پولیس اہلکار شامل ہیں، ان میں سے بیشتر کی سرپرستی کراچی کی ایک بڑی سیاسی جماعت کرتی ہے جبکہ دیگر سیاسی رہنما اور بلڈرز بھی اس دھندے میں ملوث ہیں۔

     بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں دو سو تیس ارب روپےسالانہ کی وصولی یقینی بنانے کیلئے شہر میں ٹارگٹ کلنگ ، دہشتگردی کے واقعات کئے جاتے ہیں، منشیات فروشی اور میچ فکسنگ بھی کراچی کی مافیائوں کی سرپرستی میں ہوتی ہے، منی لانڈرنگ اور فقیر مافیا بھی شہر میں باقاعدگی سے جاری ہے، پانی کے ٹینکر اورہائڈرینٹس بھی لوگوں کی جیبوں پر ڈاکا مارنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔

  • ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیرِاعلیٰ ہاوس میں طلب

    ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیرِاعلیٰ ہاوس میں طلب

    کراچی : ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیر اعلیٰ ہاوس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں کور کمانڈر، ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں قیام امن کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں ایپکس کمیٹی میں گذشتہ فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن پر بھی غور کیا جائے گا۔

  • ایپکس کمیٹی میں آپریشن مزید تیز کرنے سمیت اہم فیصلے کئے گئے، عاصم سلیم باجوہ

    ایپکس کمیٹی میں آپریشن مزید تیز کرنے سمیت اہم فیصلے کئے گئے، عاصم سلیم باجوہ

    کراچی : ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی میں آپریشن مزید تیز کرنے سمیت اہم فیصلے کئے گئے ہیں، انٹیلیجنس آپریشن پرتفصیلی غور کیا گیا جبکہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کراچی کورہیڈ کوارٹرز میں ایپکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سندھ کے بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    کراچی میں کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے اور نیشنل ایکشن پلان پر موثر عمل در آمد پر زور دیا گیا ، ذرائع مطابق اجلاس میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین مربوط ہم آہنگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنےکا حکم دیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،گورنر سندھ،ڈی جی آئی ایس آئی ،پولیس رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

  • سندھ میں شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر چوکیاں بنانے کا فیصلہ

    سندھ میں شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر چوکیاں بنانے کا فیصلہ

    کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِصدارت کراچی کورہیڈ کوارٹرز میں ایپکس کمیٹی کےخصوصی اجلاس میں سندھ کے بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    کراچی میں کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے اور نیشنل ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد پر زور دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین مربوط ہم آہنگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

    اجلاس میں سندھ کے تمام بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کی چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنےکا حکم دیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ، ڈی جی آئی ایس آئی ، پولیس رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صفورا گوٹھ میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر بدترین دہشتگردی کے واقعے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ سری لنکا منسوخ کرکے کراچی پہنچ گئے تھے۔

  • ایپکس کمیٹی کا اجلاس: سندھ میں اسلحےکی نمائش پرپابندی کا فیصلہ

    ایپکس کمیٹی کا اجلاس: سندھ میں اسلحےکی نمائش پرپابندی کا فیصلہ

    کراچی : سندھ ایپکس کمیٹی نے صوبےمیں اسلحےکی نمائش پرپابندی عائد کرنے کافیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق
    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں میں مزید کیس بھجوانے پر غور کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے شرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کیلئےفنڈنگ کرنےوالے تمام ذرائع روکےجائیں گے،غیرقانونی اسلحہ رکھنےوالوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فوجی عدالتوں کےمقدمات کی بہترطریقےسےنگرانی کی جائےگی، جبکہ سندھ کےسرحدی علاقوں کی فورس کوفعال کیاجائےگا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کےکام میں تیزی لائی جائےگی،غیر ملکی تارکین وطن کےخلاف مؤثرکارروائی ہوگی۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بھی شرکت کی جس میں صوبے خصوصا کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔