Tag: APEX committe meeting

  • سندھ اپیکس کمیٹی: افغان مہاجرین کونکلنےکیلئے دسمبر کی ڈیڈلائن

    سندھ اپیکس کمیٹی: افغان مہاجرین کونکلنےکیلئے دسمبر کی ڈیڈلائن

    کراچی: اپیکس کمیٹی کی ذیلی عمل درآمد کمیٹی نے سندھ سے27لاکھ افغان مہاجررواں برس واپس بھیجنے کا اعلان کردیا ،صوبے میں اب کوئی مدرسہ، مسجد، عبادت گاہ اجازت کے تعمیر نہیں ہوسکے گی۔

     کراچی میں اپیکس کمیٹی کی ذیلی عمل درآمد کمیٹی کے اجلاس میں غیر قانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے آخری ڈیڈلائن رواں سال دسمبر دیدی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ داخلہ، پولیس ، رینجرز، افغان رفیوجیز ، کمشنراور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ سے 64 مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ بھیجوادیے گئے ہیں، جبکہ مزید بیس مقدمات جائزے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کیے گئے ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت تقریباً 27لاکھ افغانی موجود ہیں ،ان میں 67ہزار کی رجسٹریشن ہوچکی ہے جبکہ 85ہزار کیمپوں میں مقیم ہیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تقریباً 25ہزار افغانیوں نے غیر قانونی طور پر قومی شناختی کارڈز حاصل کررکھے ہیں ، اس سلسلے میں بہت جلد ان کے کارڈز منسوخ کردیئے جائیں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں اس وقت تقریباً ایک ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں ،جہاں پر تقریباً 2848غیر ملکی طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ صوبے میں ایکشن پلان سیل محکمہ داخلہ میں قائم کردیا گیا ہے ،سیل صوبے میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گا۔

    صوبائی اپیکس کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس کے بعد سیکریٹری داخلہ عبدالکبیر قاضی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا سندھ حکومت نے نادرا کے ساتھ کرائم ٹریکنگ کا معاہدہ کرلیا ہے، جس کے ذریعے جرائم میں ملوث افراد کا ڈیٹا رکھا جاسکے گا۔

    صوبے میں انسداد دہشتگردی کا محکمہ بھی قائم کردیا گیا ہے، جس کا مرکز کراچی میں ہوگادہشتگردوں کو رکھنے کیلئے الگ جیل کے قیام کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشتگردی کے دفاتر قائم کیے جائینگے،جس کا مرکز کراچی ہوگا جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں ریجنل مراکز ہونگے ۔

    اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ صوبے میں کوئی مدرسہ، مسجد، یا عبادت گاہ اجازت کے بغیر نہیں بن سکے گی اور اس سلسلے میں ضروری قانون سازی کی جائیگی۔

  • ایپکس کمیٹی کا کراچی آپریشن کو سندھ کےدوسرے شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ

    ایپکس کمیٹی کا کراچی آپریشن کو سندھ کےدوسرے شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ

    کراچی: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاوس کراچی میں ہوا، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے اجلاس کو نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے بارے میں بریفنگ دی۔

    وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کراچی کے گورنر ہاوس میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس  میں سابق صدر آصف زرداری ، گورنر اور وزیراعلی سندھ ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

     وزیراعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کراچی آپریشن بلاتفریق اورنتائج کےحصول تک جاری رکھنےکافیصلہ کیا گیا،اجلاس میں کراچی آپریشن سندھ کےدوسرے شہروں تک بڑھایا جائےگا،ایپکس کمیٹی مذہبی منافرت،لاؤڈاسپیکر،وال چاکنگ کی پابندی پرسختی سےعمل درآمدہوگا، وفاقی حکومت سندھ کووسائل فراہم کرے گی۔

    چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم نے وزیر اعظم کو قومی ایکشن پلان اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ کے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ارسرنو تحقیقات کے لئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ سانحہ بلدیہ تحقیقات جلد مکمل کریں اور اب تک کی پیش رفت کی جامع رپورٹ پندرہ روز میں پیش کریں۔

    اجلاس میں آئی جی سندھ نے اسلحہ اور ٹیکنالوجی کا مطالبہ کیا جس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ عسکری اداروں سے رابطے میں رہیں جس چیز کی بھی ضرورت ہوگی دیں گے اس کے ساتھ ہی آرمی چیف نے کہا کہ اگر چاہتے ہیں تو سندھ پولیس کی ٹریننگ فوج کریں تو آگاہ کریں۔

    ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر نے کراچی آپریشن پر بریفننگ دی، سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو تیز کیا اورسوات آپریشن پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہوا،ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ ہیں ، پاک فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس

    وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس

    کراچی : وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاوس کراچی میں ہوا، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے اجلاس کو نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے بارے میں بریفنگ دی ۔وزیراعظم نواز شریف  نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان سےٹھوس نتائج کی توقع ہے۔

    وزیرِاعظم نے اجلاس میں شریک حکام کو ہدایت کی کہ کہ اداروں میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو بہتر بنایا جائے۔

    نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا خاتمہ ریاست کا حتمی فیصلہ ہے، قبائلی علاقوں سمیت ملک کے ہر کونے سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیں گے۔

    اجلاس میں آرمی چیف راحیل شریف نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افرادکیخلاف آپریشن کسی تفریق کے بغیر کیا جارہا ہے، آپریشن سیاسی ، مذہبی لسانی تفریق کےبغیر جاری ہے۔

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری ، وزیرِاعلی سندھ قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، کورکمانڈر کراچی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

    وزیرِاطلاعات سندھ شرجیل میمن ، چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری داخلہ سندھ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد نواز شریف نے کراچی آمد کے فورََا بعد کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں سندھ اور کراچی میں جاری آپریشن پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل مختار نوید نے مکمل بریفنگ دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِاعظم سے آرمی چیف اور کور کمانڈر کراچی نے ملاقات کی۔

    بعد ازاں وزیرِاعظم سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں کراچی اور پورے ملک میں امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، گورنر اور وزیرِاعلٰی سندھ نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ وزیرِاعظم کی آمد اور وی آئی پی موومنٹ کے باعث شاہراہ فیصل کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔