Tag: apologises

  • امریکی سفارتخانہ نے احسن اقبال کے سیاسی ٹوئٹ کو ری ٹویٹ کرنے پر معافی مانگ لی

    امریکی سفارتخانہ نے احسن اقبال کے سیاسی ٹوئٹ کو ری ٹویٹ کرنے پر معافی مانگ لی

    اسلام آباد : امریکی سفارتخانے نے احسن اقبال کا سیاسی ٹوئٹ ری ٹویٹ کرنے پر معافی مانگ لی اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات امریکی سفارتخانے کا اکاؤنٹ غیرمتعلقہ طورپراستعمال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا سیاسی ٹوئٹ ری ٹویٹ کرنے پر امریکی سفارتخانے نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانہ کےٹوئٹراکاؤنٹ پرکل رات بلااجازت رسائی حاصل کی گئی ، امریکی سفارتخانہ سیاسی پیغامات کی پوسٹنگ یاری ٹوئٹ کی توثیق نہیں کرتا ، ہم کسی الجھن کے لیے معذرت خواہ ہیں، جس کا نتیجہ غیر مجاز پوسٹ سے ہوا۔

    یاد رہے وفاقی وزیرشیریں مزاری نے احسن اقبال کےٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنےپرامریکی سفارتخانے سے وضاحت یا معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی سفارت خانہ تا حال ٹرمپین موڈسےباہرنہیں نکلا ، سفارتخانہ سزا یافتہ مفرورکی حمایت میں داخلی سیاست میں مداخلت کررہاہے۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کو سفارتکاری کےاصولوں پر عمل کرنا چاہئے، ری ٹویٹ جعلی ہے توواضح کریں اگر نہیں توسفارتخانہ معذرت کرے۔

    دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل نے امریکی سفارتخانے کے ری ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سراسر مضحکہ خیز ہے ، ا مریکی سفارتخانہ وزیراعظم کیخلاف ری ٹوئٹ کیسےکرسکتےہیں، یہ توہین آمیزریمارکس پرمشتمل ہے،یہ سفارتی پروٹوکول کے خلاف ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مافی مانگنے کیساتھ وضاحت دی جائے کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے یا ہیک ہے اور وزارت خارجہ اس معاملے پر فوری ایکشن لے۔

  • میئر کراچی وسيم اختر نے بیٹے کے ہاتھوں زخمی حسنین سے معافی مانگ لی

    میئر کراچی وسيم اختر نے بیٹے کے ہاتھوں زخمی حسنین سے معافی مانگ لی

    کراچی : میئر کراچی وسيم اختر نے بیٹے کے ہاتھوں زخمی حسنین سے معافی مانگ لی اور کہا اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا ، ہم سب بھائی ہیں ، حسنین حیدر نے تیمور اختر کیخلاف مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسيم اختر بیٹے کے ہاتھوں زخمی حسنین کے گھر صلح کے لئے پہنچے اور بیٹے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے زخمی نوجوان کے والد محبوب عباسی سے معذرت کرلی۔

    میئروسیم اختر نے کہا اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا، ہم سب بھائی ہیں اور بھائیوں کے درمیان غلط ہوا،جس کے بعد حسنین حیدر نے تیمور اختر کو معاف کردیا اور مقدمہ واپس لینے کا وعدہ کرلیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز میئر کراچی وسیم اخترکےبیٹے تیمور اختر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ نوجوان حسنین حیدر نے درخشاں تھانے میں درج کرایا تھا۔

    مزید پڑھیں : میئر کراچی وسیم اخترکے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

    مقدمے میں جھگڑا، سنگین نتائج کی دھمکیاں اور دیگر دفعات شامل کی گئیں تھیں ، مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا میئر کراچی کے بیٹے تیمور اختر نے نیو ایئر نائٹ پر تلخ کلامی کے بعد ہوائی فائرنگ کی اور اسلحے کے بٹ سے مار پیٹ کے بعد گن مین کے ساتھ اپنی گاڑی میں بٹھانے کی بھی کوشش کی، حسنین حیدر اور دوستوں کی مزاحمت پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ تیمور جھگڑتا رہا اور اپنے والد کے نام پر دھمکاتا رہا اور گارڈز کے ساتھ ملکر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، ڈیفنس میں 2 مقام پر مجھے اور میرے دوستوں کو زدو کوب کیا گیا۔

    مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے میئرکراچی کےبیٹے تیمور اختر کو گرفتار نہ کیا تھا۔

    خیال رہے میئرکراچی کابیٹا بیرون ملک جھگڑوں کی وجہ سے سزا اور ڈیپورٹ ہوچکا ہے۔

  • انسٹاگرام پر متنازع تصویر ، امریکی ماڈل کی سعودیوں اور اماراتیوں سے معذرت

    انسٹاگرام پر متنازع تصویر ، امریکی ماڈل کی سعودیوں اور اماراتیوں سے معذرت

    نیویارک : امریکی ماڈل بیلا حدید نے انسٹاگرام پر متنازع تصویر پر سعودیوں اور اماراتیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا میں نے کبھی ان فضائی کمپنیوں یا ان کے ملکوں کے حوالے سے احترام میں کمی نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنی طرف سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے حوالے سے معذرت کر لی ہے، بعض لوگوں نے اس تصویر کو سعودی عرب اور امارات کے لیے عدم احترام شمار کیا تھا۔

    سعودی اور اماراتی حلقوں نےBellaHadidIsRacist کے نام سے ٹرینڈ چلایا تھا، اس میں باور کرایا گیا کہ بیلا کی جانب سے یہ فعل سعودیوں، اماراتیوں اور ان کے اوطان کے لیے عدم احترام کا مظہر ہے ، لہذا اس کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے۔

    اس کے علاوہ حدید کو سپورٹ کرنے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔

    فلسطینی نژاد امریکی بیلا حدید نے عربی اور انگریزی زبانوں میں جاری اپنی معذرت میں کہا ہے کہ وہ نفرت کو کسی طور قبول نہیں کرتی ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کو غلط سمجھا گیا اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں نے تصویر کے پس منظر میں سعودی اور اماراتی فضائی کمپنیوں کے طیاروں کی موجودگی پر توجہ نہیں دی۔

    امریکی ماڈل نے باور کرایا کہ میں نے کبھی ان فضائی کمپنیوں یا ان کے ملکوں کے حوالے سے احترام میں کمی نہیں کی۔

    بیلا نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کے سامنے تہِ دل سے انتہائی معذرت خواہ ہوں جنہوں نے یہ سمجھا کہ میں ان پر بالخصوص سعودی عرب اور امارات کے حوالے سے کسی قسم کی تنقید کر رہی ہوں۔

  • فنی خرابی کے باعث بجلی کی معطلی، سعودی وزیر کی عوام سے معذرت

    فنی خرابی کے باعث بجلی کی معطلی، سعودی وزیر کی عوام سے معذرت

    ریاض : انجینئر خالد الفالح کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے،بریک ڈاﺅن کی تحقیقات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت و قدرتی وسائل انجینئر خالد الفالح نے ملک کے جنوبی علاقوں میں فنی خرابی کے باعث بجلی کے عارضی تعطل پر ذاتی طور پر عوام سے معذرت کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انجینئر الفالح نے کہا کہ فنی خرابی کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں میں کچھ دیر بجلی کا بریک ڈاﺅن ہوا جس پر وہ متاثرہ علاقے کی عوام سے معذرت خواہ ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ میں اور میری پوری ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پرمتاثرہ علاقوں میںبجلی کی بحالی کے لیے کوششیں کیں، متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے جب باقی کچھ علاقوں کو بھی جلد ازجلد بجلی بحال کردی جائے گی۔

    سعودی وزیر نے کہا کہ بجلی بریک ڈاﺅن کے اور اس کی بحالی میں تاخیرکے اسباب کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ غفلت برتنے والے حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • وزیراطلاعات پنجاب نے ہندوبرادری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

    وزیراطلاعات پنجاب نے ہندوبرادری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان نے ہندوبرادری سےمتعلق بیان پرمعذرت کرتے ہوئے کہا میرا مخاطب بھارتی وزیراعظم، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا تھا، پاکستان میں ہندو اقلیت نہیں۔

    .تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری سے متعلق متنازعہ بیان گلے پڑگیا، پارٹی قیادت کا نوٹس وزیر کو معافی کو معافی مانگی پڑگئیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے اقلیتی برادری کے خلاف بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا پاکستان میں ہندوؤں کی دل آزادی ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، بھارتی افواج اور انڈین میڈیا کو مخاطب کیا تھا، میرے مخاطب پاکستان میں موجود ہندواقلیت نہیں تھے۔

    مزید پڑھیں : اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی

    یاد رہے فیاض الحسن چوہان کی جانب سے اقلیتی برادری سے متعلق توہین آمیزگفتگو پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا حکومت ایسے فضول ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

    نعیم الحق نے ٹوئٹ میں کہا وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کے بعد فیاض الحسن چوہان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    خیال رہے  وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا مودی کےاقدامات کی وجہ سےبھارت کوجگ ہنسائی کاسامناکرناپڑا، بھارتی عوام بھی سوچتے ہیں مودی نے الیکشن مہم کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، مودی نے جنگی جنون کی وجہ سےاپنی ہی الیکشن مہم کابیڑہ غرق کردیا ہے۔

  • صارفین کے ڈیٹا کاغلط استعمال، فیس بک کے بانی نے غلطی تسلیم کرلی

    صارفین کے ڈیٹا کاغلط استعمال، فیس بک کے بانی نے غلطی تسلیم کرلی

    مینلوپارک : صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال پرفیس بک نے غلطی تسلیم کرلی، بانی فیس بک مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے صارفین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی،  اگر ہم عوام کے ڈیٹا کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کام چھوڑ  دینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے بعد فیس بک کو تنقید اور تحقیقات کا سامنا ہے، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں، جس سے صارفین کے اعتماد کوٹھیس پہنچی، اگر ہم عوام کے ڈیٹا کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کام چھوڑ دینا چاہیے۔

    مارک زکربرگ نے فیس بک کے حوالے سے متعدد تبدیلیوں کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ جو کچھ ہوا بچنے کیلئے کئی سال پہلے اقدامات کئے تھے، کیمبرج انالیٹیکا کے سلسلے میں بھی ہم نے ٹھوکر کھائی۔ فیس بک کو ایک قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    اپنے فیس بک صفحے پر مارک زکربرگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیس بک میں نے شروع کی تھی اور اس پلیٹ فارم پر جو کچھ ہوتا ہے اس کا ذمہ دار میں ہی ہوں۔

    یاد رہے کہ فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کے ڈیٹا کا سیاسی مشاورتی ادارے کی جانب سے غلط استعمال سامنے آنے پر تحقیقات جاری ہیں، صارفین کے ڈیٹا کا مبینہ طور پر امریکی صدارتی انتخاب میں استعمال کیا گیا تھا۔

    برطانیہ میں بھی ڈیٹا حاصل کرنے والے سیاسی مشاورتی ادارے کیخلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ فیس بک بانی مارک زکربرگ کو برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وضاحت کے لئے طلب کرلیا ہے۔

    برطانوی اور امریکی میڈیا کے مطابق سال 2014 میں کیمبرج اینالیٹیکا نے مبینہ طور پر ایک سافٹ ویئر کے ذریعے فیس بک استعمال کرنے والے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کیا۔

    دوسری جانب واٹس ایپ کے شریک بانی نے ڈیلیٹ فیس بک کا پیغام دے دیا جبکہ ٹوئٹرپربھی ڈیلیٹ فیس بک کی مہم چلائی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میری فیملی سے متعلق الزامات کلیئرکرنے پرفریال کا شکریہ، طلاق کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، عامر خان

    میری فیملی سے متعلق الزامات کلیئرکرنے پرفریال کا شکریہ، طلاق کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، عامر خان

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فیملی سے متعلق الزامات کلیئر کرنے پر فریال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کافیصلہ واپس نہیں لوں گا،فریال سےرابطہ رہےگا۔

    تفصیلات کے مطابق فریال مخدوم کی معافی بھی عامر خان کا فیصلہ نہ بدل سکی، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فیملی سے متعلق الزامات کلیئر کرنے پر فریال کا شکریہ ادا کیا۔

    باکسرعامر خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ فریال کے میری فیملی پر الزمات غلط تھے، فریال کی صفائی تعلقات میں بحالی کیلئے کارآمد نہیں ہوگی، طلاق کافیصلہ واپس نہیں لوں گا،فریال سے رابطہ رہے گا۔

    عامر خان نے فریال کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک ہمیں اپنی بیٹی لامائشا کیلئے سوچنا ہوگا، میں ہمیشہ اسکے ساتھ ہوں۔

    اس سے قبل باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان اور ان کے والدین سے معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ میرے اور سسرال والوں کے درمیان تنازعے میں نقصان صرف عامر اور میرا کا ہوا۔

    فریال کا کہنا تھا ک تنازعے میں عامر کے والدین کو جو کچھ کہا نہیں کہنا چاہئے تھا، اس کے لئے دل سے معافی مانگتی ہوں، عامر کے والدین اسی پیار، محبت اور عزت کے حقدار ہیں جیسے میرے والدین ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    واضح رہے گذشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ ’’فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔