Tag: Apologize

  • ہاتھ جوڑ کر سری لنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں، مولانا طارق جمیل

    ہاتھ جوڑ کر سری لنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں، مولانا طارق جمیل

    اسلام آباد : سیالکوٹ میں گزشتہ دنوں ہونے والے افسوسناک واقعہ پر معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل نے اپنے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل اور علامہ طاہر اشرفی نے سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر سے خصوصی ملاقات کی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ،مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سری لنکن سفیر کو کہا ہم معافی مانگنے آئے ہیں، ہمارا دین ظلم و جبر کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔ سری لنکا کے عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں، ہم سری لنکا والوں کے سامنے شرمندہ ہیں۔

    مولانا طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کا نام سلامتی ہے، ایمان کا مطلب امن ہے، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائے۔ صرف اللہ کو حق ہے۔ اسلام محبت کا درس دیتا ہے۔

    مولانا طارق جمیل نے لوگوں سے قرآن مجید اورحضوراکرم ﷺ کی سیرت پڑھنے کی درخواست کی۔مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں جو افسوسناک واقعہ پیش آیا میں اور مولانا طارق جمیل اسی سلسلسے میں تعزیت کے لیے آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فیکٹری انتظامیہ نے ان کے دو بچوں کے تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور فیکٹری میں ایک سری لنکا شہری کو بھی نوکری دی گئی ہے۔

    اس موقع پر سری لنکن سفیر نے کہا کہ فیکٹری نے پریانتھا کمارا کے دو بچوں کے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا، فیکٹری میں ایک سری لنکن شہری کو نوکری دی گئی، پاکستانی حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات پر مطمئن ہیں۔

  • یمن جنگ میں شامل فوجیوں کی غلطیوں پر عام معافی کا شاہی فرمان جاری

    یمن جنگ میں شامل فوجیوں کی غلطیوں پر عام معافی کا شاہی فرمان جاری

    ریاض : شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن میں برسرپیکار حوثی ملیشیاء سے لڑنے والے فوجیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معمولی غلطیوں پر سزا نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے حاکم وقت شامہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز ایک حکم صادر کیا ہے کہ جس کے تحت حوثی جنگجوؤں کے خلاف جنگی کارروائیوں میں حصّہ لینے والے فوجیوں سے سرزد ہونے والی غلطیوں کو بخش دیا جائے گا۔

    عربی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری ہونے والے شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ جو فوجی افسران و جوان یمن میں ’بحالی امید آپریشن‘ میں شرکت میں کررہے ہیں ان کی پیشہ وارانہ عسکری یا پھر مسلکی بنیادوں پر سرِزد ہونے والی معمولی کوتاہیوں میں انہیں عام معافی ہے۔

    یاد رہے کہ یمن کی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے تعاون سے چند روز قبل یمن کی حبل بندرگاہ پر اہم کارروائی کی تھی، جس کے باعث ایران نواز باغی بندرگاہ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ یمن جنگ میں گذشتہ تین برسوں کے دوران 10 ہزار سے زائد بے گناہ شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس کے بعد اقوام متحدہ نے یمن کی موجودہ صورتحال کو ’بدترین انسانی تباہی‘ کہا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • وزیراعلیٰ سندھ  اپنے بیان پر معافی مانگیں، فاروق ستار کا 48  گھنٹے کاالٹی میٹم

    وزیراعلیٰ سندھ اپنے بیان پر معافی مانگیں، فاروق ستار کا 48 گھنٹے کاالٹی میٹم

    اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ مراد علی شاہ نے48 گھنٹوں میں  معافی نہیں مانگی تو لیاقت آباد میں احتجاج کریں گے جبکہ فاروق ستار نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سمیت مہاجر قومی موؤمنٹ، پی ایس پی اور مہاجراتحاد کو بھی احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دے دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وزیراعلیٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی مہاجروں کی دل آزاری کی مذمت کرتےہیں اور ان کی تقریراورتلخ جملوں کو مسترد کرتا ہوں، 90ارب روپے لاڑکانہ پر لگائے گئے، کوئی ایک منصوبہ بتا دیں، کراچی میں 7ارب روپےمیں دو4سڑکیں بنادیں، 300 ارب میں سے7ارب کراچی پر لگا دینا ایک المیہ ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نےابھی کوئی جنوبی سندھ صوبےکامطالبہ نہیں کیا، لوگ جنوبی سندھ صوبے کی بات کرتے ہیں یہ سوچ ہے، 1972میں پیپلز پارٹی نے جس طرح قتل عام کیا تاریخ ہے، سندھ کی تقسیم کا بیج آپ نے بویا ہے، سندھ کی تقسیم کی بات لوگوں کے ذہنوں میں آپ نے ڈالی۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کوٹہ سسٹم2013میں ختم ہوگیالیکن ابھی بھی چل رہاہے، مردم شماری میں کم گنا جانا حلقہ بندیوں پر کم سیٹیں ناانصافی ہیں، پیپلزپارٹی کے کرتا دھرتاؤں نے ہماری زمینوں پرقبضہ کیا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کا عام شہریوں کیساتھ مرادعلی شاہ پر بھی اثرہے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری مراد علی شاہ سےمعافی طلب کریں، 48 گھنٹے کے اندر معافی نہیں آتی تو احتجاج کریں گے، 26 مئی رات ساڑھے10 بجے لیاقت آباد10نمبر پر احتجاج کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ احتجاج میں آفاق احمد، مہاجراتحاد کےسلیم حیدر مصطفیٰ کمال،عامرخان،خالدمقبول کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں، احتجاج کے بعد تحریک چلے گی، جو عوامی ریفرنڈم ہوگا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ  کا کہنا تھا کہ ہم نےملک میں نئےصوبوں کی بات کی سندھ میں نہیں، سندھ کے شہری علاقے کے لوگوں کوچیلنج نہ دیں، غصہ نہ دلائیں ، وزیراعلیٰ سندھ کے الفاظ ہمارے دل پر برسے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری اپنے وزرا کو لگام دیں، بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائےگی، شہری عوام بتائیں گے جب چاہا پاکستان بنے تو  پاکستان بنادیا، جب چاہیں گےجنوبی سندھ صوبہ بنےتوہم وہ بھی بنادیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں سےمتعلق ہماری پٹیشن عدالت میں ہے، میں چیف جسٹس سےاپیل کرتاہوں ہماری اپیل کو سنیں۔

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کوئی بھی بات کریں تحمل سے سن لیناچاہئے، عدم برداشت کی پالیسی نقصان دہ ہے، عدم برداشت کی بات ختم برداشت پرنہ چلی جائے، پی پی کے جو لوگ ایوان میں ہیں تحمل سے میری بات سنیں، وزیراعلیٰ نےایک طبقےکےخلاف متعصب بات کی، پیپلزپارٹی کا فرض بنتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی بات کانوٹس لیں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نےاب تک جنوبی سندھ کی بات نہیں کی، سندھ میں مزید انتظامی یونٹ بنانے کی بات بھی نہیں کی، پیپلزپارٹی کے10سال کے ظلم کی تفصیل میں نہیں جاناچاہتا، روزگار،تعلیمی اداروں میں داخلےسے شہرکےلوگ محروم ہیں، دیہی اورشہری سند کےلوگوں میں وسائل کی بنیاد پر تقسیم کی گئی، اگرذہنوں میں جنوبی سندھ صوبے کی سوچ آرہی ہے تو آپ روکیں۔

    انھوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کا مطالبہ کوئی معیوب بات نہیں ہے، سوچ پر لعنت بھیجنے کے بجائے اپنےعمل پرلعنت بھیجیں ، آپ نے40سال تک کوٹہ سسٹم نافذ کر کے کتنے ہاریوں کو ترقی دی؟ لوگوں کو یہ قوم پرستی کی طرف لے کر جارہے ہیں، آپ کہتے ہیں کہ جنوبی سندھ صوبہ نہیں بناسکتے، جنہوں نے پاکستان بنا دیا انہیں صوبہ بنانے سے کون روک پائے گا، یہ بیج جو آپ بورہےہیں آپ ہی کاٹیں گے۔

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے ہمیں کوئی توقع نہیں ہے، پالیسی وڈیروں نےبنائی جوسراسرسندھ کی تقسیم ہے، پیپلزپارٹی کے وڈیرے جاگیردار  تقسیم کی بات کر رہے ہیں، دیوارسے نہ لگایا جائے صوبے کے مطالبے پر نہ لگایا جائے، ہم خود سندھ کی تقسیم کی سوچ کے خلاف لڑ رہےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مرادعلی شاہ کا عمل ہماری کوششوں کورائیگاں کررہاہے، معاملات نکالے گئے تو آخر کب تک روک پائیں گے، کراچی کی بڑی آبادی سوچ رہی ہے ہمارا صوبہ ہونا چاہیے، کوئی حل نکالیں، لعنتیں بھیجنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    خیال رہے گذشتہ روز مرادعلی شاہ نے کہا تھا صوبے کا مطالبہ کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلمان مخالف ویڈیو ری ٹوئٹ کرنے پر امریکی صدر نے معافی مانگ لی

    مسلمان مخالف ویڈیو ری ٹوئٹ کرنے پر امریکی صدر نے معافی مانگ لی

    واشنگٹن : مسلمان مخالف ویڈیو ری ٹوئٹ کرنے پر امریکی صدر نے معافی مانگ لی اور کہا کہ ویڈیو شئیر کرنے والے گروپ سے متعلق علم نہیں تھا۔

    تٖفصیلات کے مطابق مسلمان مخالف برطانوی نسل پرست گروپ کی ویڈیوز ری ٹوئٹ کرنے پرامریکی صدر  نے معافی مانگ لی، برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں صدرڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ویڈیو ری ٹوئٹ کرنے کے بعد مسائل پیدا ہوئے، مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتا، مجھے گروپ کے بارے میں علم نہیں تھا۔

    ٹرمپ نے کہا کہ مسلمان مخالف ٹوئیٹ پر جن کی دل آزاری ہوئی ہے اس پر معافی مانگتا ہوں۔

    یاد رہے کہ دائیں بازو کی ایک برطانوی تنظیم کی جانب سے مسلمانوں کے بارے میں تین اشتعال انگیز ویڈیوز ٹویٹ کی تھیں، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری ٹویٹ کیا تھا۔

    ویڈیوز ری ٹوئٹ کرنے پر ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بریٹن فرسٹ نامی تنظیم کی رہنما جیڈا فرینسن کی جانب پہلی ویڈیو ٹویٹ کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک مسلمان تارک وطن کو بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے شخص پرحملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    جیڈا فرینسن نے مزید دو ویڈیوز جاری کیں جن دکھائے گئے افراد کے بارے میں بھی دعویٰ کیا گیا کہ وہ مسلمان ہیں۔


    برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا ٹرمپ کا دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ


    ٹرمپ کی اس حرکت کوبرطانیہ نے آڑے ہاتھوں لیا تھا اور ارکان پارلیمنٹ نے ٹرمپ کا برطانیہ کا سرکاری دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا تھا کہ صدرٹرمپ کو برطانیہ میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ پر معافی مانگ لی

    مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ پر معافی مانگ لی

    لاہور : مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹ پر سخت تنقید اور طنز کے بعد وضاحتی بیان میں کہا کہ میری ٹیم کے ممبر نے کسی ووٹر کی رائے ٹوئٹ کی ، جس کے لئے میں معافی مانگتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے این اے ایک سو بیس کے الیکشن کے حوالے سے اپنی امیدوار کی محبت میں بغیر سوچے سمجھے ٹوئٹ داغ دیا۔

    حنا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چاہے کلثوم نواز کھڑی ہوں یا ان کا کتا، ہم انہی کوووٹ دیں گے، جس پر اپنے ووٹرز کی تذلیل پر مبنی اس ٹوئٹ پر ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

     

    جس کے بعد اپنے وضاحتی ٹوئٹ اور معافی نامے میں حنا پرویز بٹ نے اس انٹرویو کی کلپ فارورڈ کی اور کہا کہ اس کلپ کو سن کر میری ٹیم کے ممبر نے، نے یہ جملہ  ٹوئٹ پر لکھا تھا۔ جس کے لئے معافی چاہتی ہوں۔

    عوام کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے ووٹرز کی عزت کرنے کے ساتھ ساتھ بول کر نہیں بلکہ سوچ کر بولیں تو ان کو شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میاں داد کے خلاف بیان دینے پرافسوس ہے، شاہد آفریدی

    میاں داد کے خلاف بیان دینے پرافسوس ہے، شاہد آفریدی

    کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید میاں داد کرکٹ کے لیجنڈ ہیں لیکن وہ ایک عرصے سے میری ذاتیات پر حملے کررہے تھے جس پر جواب دیا تاہم سنیئر کے بارے میں غلط بیان دینے پر افسوس ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’میاں داد کرکٹ کے لیجنٹ ہیں مگر وہ ایک عرصے سے میری ذاتیات پر حملے کررہے تھے، اُن کو ایک عرصے تک برداشت کیا مگر ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے‘‘۔

    شاہد خان آفریدی نے اپنے متنازعہ بیان پر نادم ہوتے ہوئے کہا کہ ’’جاوید میاں داد کرکٹ کے لیجنٹ ہیں ، سینئر کے خلاف جو کچھ کہا مجھے اُس پر دل سے افسوس ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل تلخ رویہ کے باعث مجبو ری میں جواب دیا تھا‘‘۔

    قبل ازیں شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ ’’جاوید میاں داد کو پیسوں کی فکر رہتی ہے، عمران خان اور اُن میں بس یہی فرق ہے‘‘۔

    بعد ازاں لیجنڈ کرکٹر نے لالہ کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد آفریدی پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں اسی وجہ سے وہ بار بار الوداعی میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہوگئی ہے اس لیے اب انہیں کوئی نہیں پوچھ رہا، کرکٹ میں کھلاڑی کو پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تاہم اگر آفریدی اس میں ناکام رہے اور سنیئرز پر الزام عائد کریں تو یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے‘‘۔

    سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان کی جانب سے لیجنڈ کرکٹر پر لگائے جانے والے الزام کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی پر میاں داد کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس پر آفریدی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ٹوئٹ کے ذریعے دیے گئے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔

    آفریدی کے بیان پر کرکٹ کے مداحوں کا ردعمل