Tag: apologized

  • دانش تیمور نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

    دانش تیمور نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

    معروف پاکستانی اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اپنے 4 شادیوں سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔

    دانش تیمور حال ہی میں اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دیے گئے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں، نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اس شو میں دانش تیمور نے 4 شادیوں سے متعلق بات کی تھی۔

    دانش تیمور نے دوران گفتگو کہا تھا کہ مجھے 4 شادیوں کی اجازت خدا کی طرف سے ہے، میں کر نہیں رہا ’فی الحال‘ یہ اور بات ہے، ان کے اس بیان میں ’فی الحال‘ کے لفظ نے تنازع کو جنم دیا کیونکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے اسے اس طرح لیا کہ گویا وہ مستقبل میں مزید شادیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دانش تیمور پر شدید تنقید کی گئی جس پر انہوں وضاحت بھی دی لیکن اب انہوں نے اپنے بیان پر معذرت کی اور اپنی بات کو مزید واضح کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

    ویڈیو میں دانش تیمور نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ سب مجھ سے ناراض ہیں، کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی عائزہ خان کی بے عزتی کی ہے، لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا ہوں، میں عام طور پر ’فی الحال‘ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتا ہوں اور اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ میں اس وقت کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہا، میں ہمیشہ حال میں جیتا ہوں اور مستقبل کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتا، کیونکہ ایک دن ہم سب نے مر جانا ہے۔

    دانش نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ میں نے غلطی سے یہ لفظ مولانا صاحب کے ساتھ گفتگو کے دوران استعمال کیا، لیکن اگر آپ سب کو میری اس بات سے تکلیف پہنچی ہے تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    دوسری جانب اداکارہ عائزہ خان نے پوسٹ پر کمنٹ میں لکھا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، خدا ہمیں ہمیشہ ساتھ رکھے۔

  • کِم جونگ اُن نے اپنی قوم سے معافی مانگ لی، خطاب کے دوران آبدیدہ

    کِم جونگ اُن نے اپنی قوم سے معافی مانگ لی، خطاب کے دوران آبدیدہ

    کم جونگ اُن نے عوامی توقعات پر پورا نہ اترنے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی قوم سے معافی مانگی اور خطاب کے دوران قدرتی آفات اور کرونا وائرس کی روک تھام کے ذکر پر رو پڑے۔

    اتوار کو ملٹری پریڈ سے خطاب کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں تاہم انہوں نے معاشی مشکلات کے چیلنجز کا سامنا کرنے پر فوج اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، کم جونگ اُن عوام کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے۔

    شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے کم جونگ اُن کی ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں اُنہیں ملٹری پریڈ سے خطاب کے دوران آنسوؤں سے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان  ملک کو درپیش قدرتی آفات اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے فوجی اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شہریوں کا معیارِ زندگی بلند کرنے میں ناکامی پر اُن سے معذرت بھی کی۔

    کم جونگ اُن نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کا مجھ پر اعتماد آسمان جتنا بلند اور سمندر جتنا گہرا ہے لیکن میں اُنہیں اطمینان بخش زندگی گزارنے کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا ہوں، ایک موقع پر کم جونگ اُن نے ہچکچاتے ہوئے کہا کہ اس سب کے لیے وہ معافی کے طلب گار ہیں۔

    اس حوالے سے آزاد محقق اور شمالی کوریا کی تجزیہ کار رچل منیونگ لی نے کہا ہے کہ کم جونگ کی تقریر خاص طور پر مقامی افراد کے لیے تھی جس کا مقصد ممکنہ طور پر کم کو قابل اور کرشماتی رہنما کے طور پر پیش کیا جانا بھی ہو سکتا ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ عالمی پابندیوں، قدرتی آفات، سیلاب اور کرونا وائرس کی وجہ سے شمالی کوریا کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

  • فواد چوہدری نے بالآخر معافی مانگ لی

    فواد چوہدری نے بالآخر معافی مانگ لی

    اسلام آباد : اپوزیشن کو خوب کھری کھری سنانے کے بعد فواد چوہدری نے بالآخر معافی مانگ لی اور کہا میرے کچھ الفاظ سے دل آزاری ہوئی، جس پرمعذرت خواہ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات نے ایوان میں اپنے الفاظ معافی مانگتے ہوئے کہا پہلے ہاف میں کچھ بدمزگی پیدا ہوئی، میرے کچھ الفاظ سے دل آزاری ہوئی، جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

    فواد چوہدری کی معافی کے بعد اپوزیشن ارکان واپس ایوان میں آگئے۔

    https://youtu.be/TK5bun-eHVo

    یاد رہے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں دھواں دھار خطاب میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چور ڈاکو قرار دیا اور کہا ان لوگوں نے قومی خزانے کو ایسے لوٹا جیسے ڈاکے کے پیسے کو مجرے پر لٹایا جاتا ہے، اگر وزیراعظم میری بات مانیں تو انھیں الٹا لٹکاناچاہیے۔

    مزید پڑھیں : اگر وزیراعظم میری بات مانیں تو ملک لوٹنے والوں کو الٹا لٹکانا چاہے، فواد چوہدری

    اسپیکرنے پارلیمانی آداب کاخیال رکھنےکی ہدایت کی تو وزیراطلاعات نے کہا ہمیں ناتجربہ کار کہنے والوں نے تیس برسوں میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا، ملک لوٹنا پارلیمانی ہے لیکن ڈاکوکو ڈاکو کہنا غیرپارلیمانی ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 150لوگوں کو کرپشن پر پکڑا گیا، 75 لوگوں کو صبح ناشتے کے بعد الٹا لٹکایا جاتا تھا اور 75 کو رات کو، ہم چور کو چور کہیں تو انہیں برالگ جاتا ہے۔

    جس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے فواد چوہدری سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جو لفظ استعمال کیا گیا وہ گھٹیا ہے، اس قسم کی گفتگونہیں کرنی چاہیے،جب تک فواد چوہدری پارلیمنٹ سےمعافی نہیں مانگیں ہم یہاں نہیں بیٹھیں گے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا خورشیدشاہ سے جیسے بات کی ایسےنہیں کرنی چاہیے، فوادچوہدری جوبھی بات کرنا چاہیں کریں لیکن پارلیمانی آداب کاخیال رکھیں اور معاملہ آگے بڑھنے دیں۔

  • پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے تشدد کے شکار شہری سے معافی مانگ لی

    پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے تشدد کے شکار شہری سے معافی مانگ لی

    کراچی : تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران نے تشدد کا شکار ہونے والے شہری داؤد چوہان سے اس کے گھر جا کر معافی مانگ لی، عمران اسماعیل نے بھی فون پر معذرت کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے ڈاکٹر عمران کی جانب سے اپنے گارڈ سے مل کر ایک شہری پرتشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس کا سختی سے نوٹس لیا اور ایم پی اے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی ہدایت پر ڈاکٹرعمران متاثرہ شہری داؤد چوہان کے گھرجا پہنچے، ڈاکٹر عمران شاہ نے واقعے پر متاثرہ شہری سے غیر مشروط معافی مانگ لی، جس پر شہری داؤد چوہان نے ڈاکٹرعمران شاہ کومعاف کردیا۔

    اس موقع پرفردوس شمیم نقوی بھی ڈاکٹر عمران علی شاہ کے ساتھ موجود تھے، شہری سے معافی کی ویڈیو بھی ڈاکٹر عمران شاہ نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کردی ہے۔

    اس سے قبل نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی داؤد چوہان کو ٹیلی فون کیا اور واقعے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی طرف سے معذرت کی۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کی شہری پر تھپڑوں کی بارش، ویڈیو وائرل، پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    عمران اسماعیل نے شہری کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس قسم کاواقعہ نہیں ہوگا، عمران علی شاہ کو شوکازنوٹس جاری کردیا گیا ہے، تشدد کے واقعےکی انکوائری ہورہی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

  • بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹرز نے معافی مانگ لی، اسمتھ آبدیدہ ہوگئے

    بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹرز نے معافی مانگ لی، اسمتھ آبدیدہ ہوگئے

    سڈنی: بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹرز نے معافی مانگ لی، پریس کانفرنس کے دوران اسٹیون اسمتھ آبدیدہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بال ٹیمپرنگ میں ملوث تینوں آسٹریلوی کرکٹرز اسٹیون اسمیتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ نے معافی مانگ لی، پریس کانفرنس کے دوران اسٹیون اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ میری قیادت میں بال ٹیمپرنگ ہونا ثابت کرتا ہے کہ مجھ میں قیادت کا فقدان ہے، میں بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے پر معافی مانگتا ہوں، مجھے کرکٹ سے بہت محبت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے پر مجھے بہت دکھ ہے، میں نے مداحوں کو ہی نہیں اپنے ماں اور باپ کو بھی دکھ پہنچایا ہے، امید ہے کہ مداح مجھے معاف کردیں گے۔

    ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی جس کی وجہ سے کرکٹ کو نقصان پہنچا جس پر وہ معافی مانگتے ہیں اور اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ کرکٹ پر ایک دھبہ ہے، اس کھیل کو میں بچپن سے بہت پسند کرتا ہوں سمجھ سکتا ہوں کہ شائقین اس حرکت پر غم و غصہ ہیں۔

    معطل آسٹریلوی اوپنر بلے باز نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز کے بعد وہ اس حوالے سے مزید کچھ کہیں گے تب تک اپنے اہلخانہ اور دوستوں و احباب کے ساتھ وقت گزاروں گا۔

    A post shared by David Warner (@davidwarner31) on

    بین کرافٹ نے پرتھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے پر بہت شرمندگی محسوس کررہا ہوں، جس پر معافی کا طلب گار ہوں اور اپنے کیے پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔

    25 سالہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ میری وجہ سے بہت سے لوگ مایوس ہیں اور ایسے لوگوں سے معافی مانگتا ہوں اس صورتحال کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کوچ ڈیرن لیمن کو تمام تر الزامات میں کلین چٹ دے دی گئی ہے تاہم ڈیرن لیمن نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کے بعد مزید ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وانر پر ایک، ایک سال اور کیمرون بین کرافٹ 9 ماہ کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور جنوبی افریقہ میں جاری ٹیسٹ سیریز نے تینوں کرکترز کو واپس آسٹریلیا بلا لیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان کودہشتگردقراردینے سے معذرت

    امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان کودہشتگردقراردینے سے معذرت

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے افغان طالبان کودہشت گرد قرار دینے سے معذرت کرلی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناؤوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران اے آروائی نیوز کے نمائندے کے سوال پر افغان طالبان کودہشتگردقراردینے سے معذرت کرلی۔

    امریکی ترجمان نے جواب میں کہا کہ نئی افغان پالیسی تشکیل کے مراحل میں ہے، نئی پالیسی کا انتظارکریں، نئی افغان پالیسی سے پہلے افغانستان کے معاملات پرکوئی تبصرہ نہیں کرسکتی۔

    ہیدرنوئیرٹ نے کہا کہ جموں کشمیر میں دہشت گرد حملوں پر تشویش ہے، مذہبی رسومات ادا کرنے والوں پر حملہ ناقابل قبول ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ ان حملوں کا ذمہ دارکون ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل امریکہ نے افغانستان میں امن کو سیاسی مفاہمت سے مشروط کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے ہمسایہ ملک میں امن عمل میں حصہ لینے کے لیے طالبان کو قائل کرے ۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ مریکہ افغانستان میں امن بحال کرنے کے لیے سیاسی حل کی جانب ہی دیکھتا ہے کیونکہ فوجی حل کے ذریعے افغانستان میں امن بحال کرنا مشکل ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وہاں لوگ کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں اور امریکہ نے افغان حکومت کی مدد جاری رکھی ہوئی ہے ۔

    امریکی تھنک ٹینک میں موجود افغان ماہرین کا خیال ہے کہ افغانستان کے مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کو عوامی سطح پر شیئر کرنے سے امریکی پالیسی سازی کے عمل پر اثر انداز ہونے کا یہ اچھا موقع ہے ۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔