Tag: aposition leader

  • پیپلزپارٹی کو کسانوں کا خیال اپنے دورمیں کیوں نہ آیا، پرویز رشید

    پیپلزپارٹی کو کسانوں کا خیال اپنے دورمیں کیوں نہ آیا، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ستمبرکوستمگر نہیں بننے دیں گے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں میں لاہورمیں مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا پیپلز پارٹی کو کسانوں کا خیال اپنے دور میں کیوں نہ آیا؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں، پنجاب میں کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ امدادی قیمت ادا کرچکے ہیں۔

    حکومت نے کھاد، ڈیزل اور بجلی سستی کر کے کسانوں کو ریلیف دیا، قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر پہلے اپنے دور حکومت میں بھی ان تینوں بنیادی چیزوں کی قیمتوں کا جائزہ لیں پھر احتجاج کریں۔

    انہوں نے سوال کیا کہ سندھ  میں کسانوں کے لیے دودھ اور شہد کی کون سی نہریں بہا دی گئیں ہیں؟ سندھ میں اب تک کسانوں کو کپاس کی امدادی قیمت کیوں نہیں دی گئی؟

    احتجاج کرنیوالے بتائیں کہ کسانوں کا خیال ان کو 2013ء میں کیوں نہیں آیا؟ انہوں نے اپنے دور میں کسانوں کیلئے کیا کیا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں کھاد کی بوری 2250 روپے تھی ،اٹھارہویں ترمیم کے بعد زراعت کا شعبہ صوبوں کے پاس ہے۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاکستان بھر کے کسانوں کیلئے پانچ ہزار فی ایکڑ کا اعلان کیا، پچاس فیصد وفاق اور پچاس فیصد صوبے کو دینا تھے، سندھ نے اپنے حصے کے پیسے ابھی تک کیوں روک رکھے ہیں؟

     

  • حکومت میں آنا جانا ایم کیو ایم کے لیے نئی بات نہیں ، خورشید شاہ

    حکومت میں آنا جانا ایم کیو ایم کے لیے نئی بات نہیں ، خورشید شاہ

    سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا چلتا رہتا ہے انہیں سنجیدہ نہیں لیتا۔

    خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کبھی بھی روٹھ جاتی ہے اس لیے ان کی حکومت میں شمولیت کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔

    رحمان ملک کے بارے میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ بادشاہ آدمی ہے اس لیے ان کی باتوں پر تبصرہ نہیں کرتا، ایم کیو ایم سے کیا بات ہوئی مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔

    سانحہ بلدیہ ٹاون پر خو رشید شاہ کاکہنا تھا کہ جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف بلاتفریق کاروائی ہونی چاہیے۔

    خورشید شاہ کاکہنا تھا پی ٹی آئی اور حکومت ثالثی پر رضامند ہے اور کہ کوشش یہی ہے کہ عمران خان صاحب پھر سے پارلیمنٹ میں واپس آجائیں اس سلسلے میں کل اسحاق ڈار سے بات کروں گا۔

  • وزیراعظم یا سینیئر وزیر کو شکار پور جانا چاہیے تھا، خورشید شاہ

    وزیراعظم یا سینیئر وزیر کو شکار پور جانا چاہیے تھا، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یا سینیئر وزیر کو شکار پور جانا چاہیے تھا۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہر مشکل مرحلے پر حکومت کی مدد کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہے مزمتیں کافی نہیں۔

     قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہمیں شکار پور واقعے میں خودکش دہشت گرد کا سر، دو پاؤں اورایک ہاتھ دکھایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ بتائیں کہ انہیں دہشت گردکی ایک انگلی کی حوالے سے کیا تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

  • شکار پور واقعہ مقامی عناصر کی کارروائی لگتا ہے، خورشید شاہ

    شکار پور واقعہ مقامی عناصر کی کارروائی لگتا ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شکار پور واقعہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، واقعہ مقامی عناصر کی کارروائی لگتا ہے۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے شکار پور واقعہ کی مذمت کی اور کہا اسلام کے قلعے میں اسلام کے نام پر دہشتگردی ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا سانحہ پشاور کے بعد تمام جماعتیں دہشتگردی کے خلاف متحد ہوئیں تھیں اور چاہتے ہیں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اقدامات کیئے جائیں۔

    خورشید شاہ نے شکار پور واقعہ کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کراچی میں موجود ہوتے ہوئے بھی وہ شکار پور جانے کی توفیق کیوں نہ کرسکے،نہ ہی وزیر داخلہ سمیت کوئی وفاقی وزیر شکار پور گیا، سانحہ پشاور پر سب لوگ وہاں پہنچ گئے تھے دہری پالیسی کیوں اختیار کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ  شکار پور حملے کی ذمہ دارری پہلے ہی کلعدم تنظیم جند اللہ  قبول کرچکی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات پرباربارٹیکس عائد کرناسراسرظلم ہے، خورشید شاہ

    پیٹرولیم مصنوعات پرباربارٹیکس عائد کرناسراسرظلم ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر باربار ٹیکس عائد کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ہاتھ سے فائدہ دیکر دوسرے ہاتھ سے واپس لیکر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیٹرول بجلی اور گیس ملک میں ناپید ہے لیکن ٹیکسوں میں اضافہ حکومت کیلئے ناگزیر ہے۔ جو غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ حکومت کا صرف ایک ہی کام رہ گیا ہے ٹیکس لگاکر غریب عوام کا خون نچوڑ نا جس کے خلاف آئندہ اجلاس میں عوام سے زیادتی کا حساب لیں گے۔

  • عمران خان نوازشریف کے استعفیٰ کے مطالبے سے دستبردار ہوگئے،خورشید شاہ

    عمران خان نوازشریف کے استعفیٰ کے مطالبے سے دستبردار ہوگئے،خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف جلد ہی صلح کر لیں گے ۔عمران خان نواز شریف کے استعفیٰ کے مطالبہ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اور حکومت کے درمیان چلنے والی بات چیت سے پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کی حمایت کی ہے۔فوجی عدالتوں کیلئے پارٹی کے قانونی ماہر اور سینئر پارلیمانی لیڈر کو بات چیت میں بٹھایا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں کوئی اندرونی اختلافات نہیں ہیں۔