ریاض : سعودی سپریم کورٹ نے عام مسلمانوں سے ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی، رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کا اجلاس آج ہوگا۔
سعودی ویب سائٹ کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جس شہری کو بھی چاند نظر آجائے تو اسے قریبی عدالت میں گواہی درج کرانی چاہئے۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ام القری کلینڈر کے مطابق یکم ذو القعدہ 21 مئی کو تھا لہٰذا آج 18 جون کو ذو القعدہ کی 29 ویں تاریخ بنتی ہے اس اعتبار سے اور مسنون طریقے پر عمل کرتے ہوئے ذو الحجہ کا چاند آج بروز اتوار دیکھا جائے گا۔